زبُور بَحالی کے لئے دُعا

] نشیدِ دَرج[ 1 ۔جب خُداوند نے صیون کی قِسمت کو تبدیل کِیا۔ تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانند ہو گئے۔ 2 ۔تب ہمارےمُنہ میں ہنسی ، اَور ہماری زبان پر راگنی تھی۔ تب غیر قوموں میں یہ کہا گیا۔ کہ"خُداوند نے اُن کے لئے عظیم کام کِئے ہَیں" 3 ۔خُداوند نے ہمارے لئے عظیم کام کِئے ہَیں۔ ہم شادمان ہو گئے ہَیں۔ 4 ۔اَے خُداوند جنوب کی ندیوں کی مانند۔ ہماری قِسمت کو تبدیل کر۔ 5 ۔جو آنسُو بہا بہا کر بوتے ہَیں۔ وہ گیت گا گا کر کاٹیں گے۔ 6 ۔اگرچہ وہ بیج بونے کے لئے بیج اُٹھا کر۔ روتے جاتے ہَیں۔ لیکن وہ پُولے اُٹھا کر۔ گیت گاتے ہوئے لَوٹتے ہَیں۔