زبُور خُداوند اُمّت کا حامی

] نشیدِ دَرج[ 1 ۔جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہَیں۔ وہ کوہِ صیون کی مانند ہَیں۔ جو ہلتا نہیں بلکہ اَبد تک قائم ہَے۔ 2 ۔یرُوشلیِؔم پہاڑوں سے گھرا ہُؤا ہَے یُوں ہی خُداوند اپنی اُمّت کو گھیرے ہُوئے ہَے۔ اِس وقت اَور اَبد تک۔ 3 ۔کیونکہ شریروں کا عصا۔ صادِقوں کے حصے پر پائیدار نہ رہے گا۔ ایسا نہ ہو کہ صادِق لوگ۔ بَدی کی طرف اپنا ہاتھ بڑھائیں۔ 4 ۔اَے خُداوند۔ نیکوکاروں اَور راست دِلوں کے ساتھ نیکی کر۔ 5 ۔لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف پھِر جاتےہَیں۔ خُداوند اُنہیں بَد کرداروں کے ساتھ ہی باہر نِکال دے۔ اِسرؔائیل پر سلامتی ہو۔