زبُور خُداوند اُمّت کا رِہائی دہندہ

[نشیِد دَرج۔ از داؔؤد] 1 ۔اگر خُداوند ہمارے ساتھ نہ ہوتا۔ (اِسرؔائیل یُوں کہے) 2 ۔اگر خُداوند ہمارے ساتھ نہ ہوتا۔ جس وقت آدمی ہمارے خلاف اُٹھے۔ 3 ۔تو وہ ہمیں زِندہ ہی نِگل جاتے۔ جس وقت اُن کا غضب ہم پر بھڑکا۔ 4 ۔تو پانی ہمیں ڈبو لیتا۔ سیلاب ہم پر سے گُزر جاتا۔ 5 ۔طُغیانی ہم پر سے گُزر جاتی۔ 6 ۔خُداوند مُبارَک ہو جس نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہیں ہونے دِیا۔ 7 ۔ہماری جان چڑیا کی طرح۔ شکاریوں کے پھندے سے چھُوٹی۔ پھندا ٹوٹا اَور ہم بچ نِکلے۔ 8 ۔ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہَے۔ جس نے آسمان اَور زمین کو بنایا۔