زبُور مایُوسی کے وقت دُعا

] نشیدِ دَرج[ 1 ۔مَیں اپنی آنکھیں تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔ تو ُ جو آسمان میں تخت نشِین ہَے۔ 2 ۔دیکھ۔ جس طرح غُلاموں کی آنکھیں۔ اپنے مالِکوں کے ہاتھوں کی طرف۔ اَور جس طرح کنیز کی آنکھیں۔ اپنی مالکہ کے ہاتھوں کی طرف لگی رہتی ہَیں۔ اُسی طرح ہماری آنکھیں۔ خُداوند ہمارے خُدا کی طرف لگی ہَیں۔ جب تک کہ وہ ہم پر رحم نہ فرمائے۔ 3 ۔ہم پر رحم کر اَے خُداوند ہم پر رحم کر۔ کیونکہ ہم حقارت سے خُوب سیر ہو گئے ہَیں۔ 4 ۔آسُودہ حالوں کے تمسخُر اَور مغروُروں کی حقارت سے۔ ہماری جان خُوب سیر ہُوئی ہَے۔