زبُور خُداوند ہمار امُحافِظ

] نشیدِ دَرج[ 1 ۔مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟ 2 ۔میر ی مدد خُداوند سے ہَے۔ جس نے آسمان اَور زمین کو بنایا۔ 3 ۔وہ تیرے قدم کو پھِسلنے نہ دے گا۔ تیرا مُحافِظ اُونگھے گا نہیں۔ 4 ۔دیکھ اِسرؔائیل کا مُحافِظ۔ نہ اُونگھے گا اَور نہ سوئے گا۔ 5 ۔خُداوند تیرا مُحافِظ ہَے۔ تیرے دہنے ہاتھ پر خُداوند تیرا سایہ ہَے۔ 6 ۔نہ دِن کے وقت آفتا ب اَور نہ رات کے وقت مہتاب۔ تُجھےنقُصان پُہنچائے گا۔ 7 ۔خُداوند ہر بَلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔ وہ تیری جان کی حِفاظت کرے گا۔ 8 ۔خُداوند تیرے جانے اَور تیرے آنے کی۔ اِس وقت اَور اَبد تک حفاِظت کرے گا۔