زبُور نجات کے لئے شُکر گُزاری

[ہلّلُویاہ] 1 ۔خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ نیک ہَے۔ اَور اُس کی رحمت اَبد تک قائم ہَے۔ 2 ۔اِسرؔائیل کا گھرانہ کہے۔ کہ اُس کی رحمت اَبد تک قائم ہَے۔ 3 ۔ہارُوؔن کا گھرانہ کہے۔ کہ اُس کی رحمت اَبد تک قائم ہَے۔ 4 ۔خُداوند سے ڈرنے والے کہیں۔ کہ اُس کی رحمت اَبد تک قائم ہَے۔ 5 ۔مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند کو پُکارا۔ خُداوند نے میری سُنی اَور مُجھے چھُڑایا۔ 6 ۔ خُداوند میرے ساتھ ہَے۔ مَیں نہیں ڈرتا۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہَے۔ 7 ۔خُداوند میرے ساتھ اَور میرا مددگار ہَے۔ پس۔ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کوشکست دوں گا۔ 8 ۔اِنسان پر بھروسا رکھنے کی نِسبت۔ خُداوند کی پناہ لینا بہتر ہَے۔ 9 ۔ دولت مندوں پر بھروسا رکھنے کی نِسبت۔ خُداوند کی پناہ لینا افضل ہَے۔ 10 ۔سب قوموں نے مُجھے گھیر لِیا۔ مَیں نے خُداوند کے نام سے اُنہیں نابُود کِیا۔ 11 ۔اُنہوں نے چاروں طرف سے مُجھے گھیر لِیا۔ مَیں نے خُداوند کے نام سے اُنہیں نابُود کِیا۔ 12 ۔اُنہوں نے شہد کی مکھّیوں کی طرح مُجھے گھیر لِیا۔ مَیں نے خُداوند کے نام سے اُنہیں نابُود کِیا۔ وہ کانٹوں میں آگ کی طرح جَل اُٹھے۔ مَیں نے خُداوند کے نام سے اُنہیں نابُود کِیا۔ 13 ۔مَیں دھکیلا گیا تاکہ دَھکّے سے گِر پڑُوں۔ لیکن خُداوند نے میری مدد کی۔ 14 ۔خُداوند میری قُوّت اَور توانائی ہَے۔ وہی مُجھے بچاتا ہَے۔ 15 ۔صادِقوں کے خَیموں میں۔ شادمانی اَور نجات کی آواز ہَے۔ "خُداوند کا دہنا ہاتھ فتح مند ہَے" 16 ۔خُداوند کے دہنے ہاتھ نے مُجھے سربُلند کِیا ہَے۔ خُداوند کے دہنےہاتھ نے قُوّت کا کام کِیا ہَے۔ مَیں مَروں گا نہیں بلکہ جیتا رہُوں گا۔ 17 ۔اَور خُداوند کے کام بیان کرُوں گا۔ خُداوند نے مُجھے سخت تنبیہہ کی ہَے۔ 18 ۔لیکن مَوت کے حوالے نہیں کِیا۔ صداقت کے دروازے میرے لئے کھولو۔ 19 ۔مَیں اُن میں سے داخِل ہو کر خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔ خُداوند کا دروازہ یہ ہَے۔ 20 ۔اُس میں سے صادِق داخِل ہوں گے۔ مَیں تیرا شکُر کرُوں گا اِس لئے کہ تُو نے میری سُن لی ہَے۔ 21 ۔وہی مُجھے بچاتا ہَے۔ 22 ۔جو پتّھر مِعماروں نے رَدّ کِیا۔ وہی کونے کے سرے کا ہو گیا ہَے۔ 23 ۔یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤا ہَے۔ یہ ہماری نِگاہ میں حیرت اَنگیز ہَے۔ 24 ۔یہ وہی دِن ہَے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا ہَے۔ ہم اِس میں شادمان ہوں اَور خُوشی منائیں۔ 25 ۔اَے خُداوند فتح بخش۔ اَے خُداوند۔ اِقبال مندی عطا کر۔ 26 ۔مُبارَک ہَے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہَے۔ ہم خُداوند کے گھر میں سے تُمہیں دُعا دیتے ہَیں۔ 27 ۔خُداوند ہی خُدا ہَے۔ اُس نے ہمیں نُور بخشا ہَے۔ "مذَبح کے سِینگوں تک" سایہ دار شاخوں سے جشن مناؤ۔ 28 ۔تُو میرا خُدا ہَے۔ مَیں تیرا شُکر کروں گا۔ اَے میرے خُدا مَیں تیری تمجید کروں گا۔ 29 ۔خُداوند کا شکُر کرو کیونکہ وہ نیک ہَے۔ اَور اُس کی شفقت اَبد تک قائم ہَے ۔