زبُور خُدائے تعالیٰ کے نام کی تعریف

ہلّلُویاہ 1 ۔اےخُداوند کے عابِدو! ثنا گاؤ۔ خُداوندکے نام کی حمد کرو۔ 2 ۔اِس وقت سے لے کر ہمیشہ تک۔ خُداوند کانام مُبارَک ہو۔ 3 ۔آفتاب کے جائے طُلُوع سے اُس کی جائے غرُوب تک۔ خُداوند کا نام مَمدُوح ہو۔ 4 ۔خُداوندسب قوموں پر بُلند وبالا ہَے۔ اُس کا جلال اَفلا ک سے اعلیٰ ہَے۔ 5 ۔خُداوندہمارے خُدا کی مانند کون ہَے۔ جو عالمِ بالاپر تخت نشِین ہَے۔ 6 ۔پھر بھی فروتنی کر کے۔ آسمان اَورزمین پر نِگاہ کرتا ہَے۔ 7 ۔وہ مِسکین کو خاک سے اُٹھا لیتا ہَے۔ اَور مُحتاج کو گندگی کے ڈھیر سے اُٹھا کراسے اُونچا کر دیتا ہَے۔ 8 ۔تاکہ اُسےاُمراء کے ساتھ۔ ہاں اپنی اُمّت کے امُراء کے ساتھ بٹھائے۔ 9 ۔وہ بانجھ عورت کو گھر میں بساتا ہَے۔ اُسے بچّوں کی ماں ہونے کی خُوشی بخشتا ہَے۔