زبُور اِسرؔائیل میں خُداوند کے تعُّجب اَنگیز کام

ہلّلُویاہ 1 ۔ مَیں صادِقوں کی مجلِس میں اَور جماعت میں۔ اپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔ 2 ۔ خُداوند کے کام عظیم ہَیں۔ اُن سب کے لئے قابِل تفتیش ہَیں جو اُن میں مسرُور ہَیں۔ 3 ۔اُس کے کام جلالی اَور پُر حشمت ہَے۔ اَوراُس کی صداقت اَبد تک قائم ہَے۔ 4 ۔ اُس نے اپنے عجائبات کو قابِل یاد ٹھہرایا ہَے۔ خُداوند رحمان اَور رحیم ہَے ۔ 5 ۔ اُس نے اپنے ڈرنے والوں کو خُوراک دی۔ وہ اپنے عہد کو اَبد تک یاد رکھّے گا۔ 6 ۔ اُس نے اپنے کاموں کی قُوّت اپنی اُمّت پر ظاہر کی۔ جب اُس نے غیر قوموں کی مِلکیّت اُنہی کو دی۔ 7 ۔اُس کے ہاتھ کےکام عدل اَور صِدق کے ہَیں۔ اُس کے تمام قواعد پائیدار ہَیں۔ 8 ۔ وہ ابدالآباد تک قائم رہتے ہَیں۔ وہ صداقت اَور اِنصاف سے بنائے گئے۔ 9 ۔اُس نے اپنی اُمّت کے لئے مُخلِّصی بھیجی ہَے۔ اُس نے اپنے عہد کو ہمیشہ کے واسطے ٹھہرایا ہَے۔ اُس کا نام قُدُّوس اَور مُہَیب ہَے۔ 10 ۔ خُداوند کا خوف حِکمَت کا آغاز ہَے۔ جو اُس پر عمل کرتے ہَیں وہ سب صاحبِ اِمتیاز ہَیں۔ اُس کی حمد اَبداً قائم ہَے۔