زبُور مسیح بادشاہ کاہِن فاتح

[ مزمُوراز داؔؤد ] 1 ۔ خُداوندنے میرے خُداوند سے کہا کہ میری دہنی طرف بیٹھ۔ جب تک کہ تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤ ں کی چوکی نہ کر دُوں۔ 2 ۔خُداوند تیری طاقت کا عصا صیون سے بڑھائے گا۔ تُو اپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کر۔ 3 ۔تیری پیدائش کے دِن حُسن ِتَقدِس میں شاہانہ طاقت تیری ہی ہَے۔ تُو زُہرہ سے پہلے شبنم کی مانند مُجھ سے پیدا ہُؤا۔ 4 ۔ خُداوند نے قَسم کھائی اَور وہ پچھتائے گا نہیں۔ تُو مَلِکِ صادِؔق کے رُتبہ پر دائماً کاہِن ہَے۔ 5 ۔خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر۔ اپنے غضب کے دِن بادشاہوں کو کُچلے گا۔ 6 ۔وہ قوموں کی عدالت کرے گا۔ وہ لاشوں کے ڈھیر لگا دے گا۔ وہ وسیع زمین پر سروں کو کُچلے گا۔ 7 ۔وہ راہ میں ندی کا پانی پیئے گا۔ اِس لئے وہ سر کو بُلند کرے گا۔