رومیوں باب ۱۶‎

1 ۱۔ میں تم سے ہماری بہن فیبے کی سفارش کرتاہوں, جو کنخریہ کی کلیسیا کی خادمہ ہے ۔ 2 ۲۔ تاکہ تم اسے خداوند میں قبول کرو۔ جیسا مقدسوں کو کرنا چاہئے اور جس کا م میں وہ تمہاری محتاج ہو اس کی مدد کرو ۔ کیونکہ وہ بھی بہتوں کی مددگا ررہی ہے اور میری بھی۔ 3 ۳۔ پر سکلہ اوراکولہ سے میرا سلام کہو جو مسیح یسوع میں میرے ہم خدمت ہیں ، 4 ۴۔ جنہوں نے میرے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں اور صرف میں ہی نہیں بلکہ غیر قوموں کی سب کلیسیائیں ان کی شکر گزارہیں ۔ 5 ۵۔ اُس کلیسیا سے سلام کہو جو ان کے گھر میں ہے ۔ میرے پیارے اپینتس سے سلام کہو جو مسیح کے لئے آسیہ کا پہلا پھل ہے ۔ 6 ۶۔ مریم سے سلام کہو جس نے تمہارے لیے بہت محنت کی ہے ۔ 7 ۷۔ اندر نیکس اوریونیاس سےسلام کہو وہ میرے رشتہ دار ہیں اور میرےساتھ قید ہوئے تھے۔ وہ شاگردوں میں نمایاں تھے اور مجھ سے پہلے مسیح میں بھی شامل تھے۔ 8 ۸۔ امپلیا طس سے سلام کہو جو خداوند میں میرا پیارا ہے ۔ 9 ۹۔ اربانس جو مسیح میں میرا ہم خدمت ہے ۔ اور پیارے استخس سے میرا سلام کہو۔ 10 ۱۰۔ اپلیس سے جو مسیح میں مقبول ہے سلام کہو،ارستبولس کے گھر والوں سے میرا سلام کہو۔ 11 ۱۱۔ میرے رشتہ دار ہیرودیون کو سلام کہو نرکسس کے گھرانے کو جو خداوند میں ہیں میرا سلام کہو۔ 12 ۱۲۔ تروفینہ اور ترفوسہ کو میرا سلام کہو جو خداوندمیں بہت محنت کرتی ہیں ۔ پیاری پرسس کو سلام کہو جس نے خداوند میں بہت محنت کی ہے ۔ 13 ۱۳۔ روفس کو جو خداوند میں چنُا ہوا ہے اور اس کی ماں کو جو میری بھی ماں ہے ، سلام کہو۔ 14 ۱۴۔ اسنکرتس ، فلگون ، ہر میس ، پترباس اور ہرماس اوران بھائیوں سے جو ان کےساتھ رہتے ہیں، سلام کہو ۔ 15 ۱۵۔ فلگس اور یولیہ ، نیریوس اور اس کی بہن اورالمپاس اورسب مقدسوں سے جوان کے ساتھ ہیں شاگردوں سے سلام کہو 16 ۱۶۔ آپس میں پاک بوسہ لے کر ایک دوسرے کو سلام کہو۔ مسیح کی سب کلیسائیں تمہیں سلام کہتی ہیں ۔ 17 ۱۷۔ پس اے بھائیو! میں تم سے التماس کرتاہوں اُن کے بارے میں سوچو جو تفرقے اور ٹھوکر کا باعث ہیں۔ تم نے جو تعلیم پائی ہے یہ اُس سے تجاوز کر رہے ہیں۔ اُن سے کنارہ کر لو۔ 18 ۱۸۔ ایسے لوگ ہمارے خداوند یسوع مسیح کی نہیں بلکہ اپنے پیٹ کی خدمت کی کرتے ہیں ۔معصول دلوں کو اپنی چکنی چپڑی باتوں سے دھوکہ دیتے ہیں ۔ 19 ۱۹۔ 20 ۲۰ ۔ تمہاری تابعداری کی مثال سب میں مشہور ہو گئی ہے۔ اس لیے میں تمہارے بارے میں خوش ہوں ،لیکن میں چاہتاہوں کہ تم نیکی کے اعتبار سے دانا اور بدی کے اعتبار سے بھولے بنے رہو۔ اطمینان کا خداجلد ہی شیطان کو تمہارے پاؤں تلےکچل دے گا،ہمارے خداوند یسوع مسیح کا فضل تمہارے ساتھ ہو ۔ 21 ۲۱۔ میرے ہم خدمت تیمتھیس اوارمیرے رشتہ دار لوکیس یا سون اور سو سپطرس تمہیں سلام کہتے ہیں ۔ 22 ۲۲۔ میں ترتیس جو اِس خط کو لکھتا ہوں خداوند میں تمہیں سلام کہتا ہوں۔ 23 ۲۳۔ گیس جو میرا اور تمام کلیسیا کا میزبان ہے تمہیں سلام کہتا ہے ۔ اراستس جو شہر کا خزانچی ہے اس کے ساتھ بھائی ارتس تمہیں سلام کہتے ہیں ۔ 24 ۲۴ ( نوٹ :بہترین قدیم نسخے اس آیت کو ترک کرتے ہیں، دیکھیئے رومیوں ۲۰:۱۶، آیت ۲۴) ہمارے خداوند مسیح کا فضل تم سب کے ساتھ رہے ۔ آمین 25 ۲۵۔ اب جلال اُس کو ملے جو تمہیں میری خوش خبری اور یسوع مسیح کی منادی میں تمہیں کھڑا کرنے پر قادر ہے،اُس بھید کے مکاشفے کے مطابق جو ازل سے پوشیدہ رکھا گیا ہے ، 26 ۲۶۔ لیکن اب اِس وقت ظاہر ہو گیا کہ ازلی خدا کے حکم کے مطابق انبیا کی کتابوں کے ذریعے سے سب قوموں کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ ایمان کے تابع ہو جائیں ۔ 27 ۲۷۔ یسوع مسیح کے وسیلہ سے اُسی واحد خدائےِ دانا کا جلال ہمیشہ تک ہوتا رہے۔ آمین۔