رومیوں باب ۱‎

1 ۱۔ میں پولس یسوع مسیح کا خادم جو خدا کی خوش خبری کے لئے الگ کیاگیا اور رسول ہونے کے لئے بلایا گیا ہوں۔ 2 ۲۔یہ وہی خوش خبری ہے جس کا وعدہ اُس نے پیشتر سے اپنے نبیوں کی معرفت پاک نوشتوں میں کیا تھا۔ 3 ۳۔ یہ اُس کے بیٹے کی بابت ہے جو جسم کے اعتبار سے داؤد کی نسل سے تھا۔ 4 ۴۔ ہمار اخداوندیسوع مسیح جو پاکیزگی کی روح کی قوت کی بدولت مردوں میں سے اٹھنے کے سبب سے خدا کا بیٹا کہلایا۔ 5 ۵۔ جس کے وسیلہ ہمیں فضل اور رسالت ملی تاکہ اُس کے نام کی خاطر تمام قوموں میں لوگ ایمان کی تابع داری کریں۔ 6 ۶۔ اور تم بھی اِ ن قوموں میں سے مسیح یسوع کے ہونے کے لئے بلائے گئے ہو 7 ۷۔ یہ خط اُن تمام لوگوں کے لئے ہے جو رومہ(روم) میں خدا کے فرزند اور پاک ہونے کے لئے بلائے گئے ہیں۔تمہیں فضل اور اطمینان ہمارے باپ خدا ور خداوند یسوع مسیح کی طرف سے حاصل ہوتا رہے۔ 8 ۸۔ پہلے تو یہ کہ میں مسیح یسوع کے وسیلہ سے تم سب کے لئے اپنے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کیونکہ تمہارے ایمان کا چرچا ساری دنیا میں ہو رہا ہے۔ 9 ۹۔ کیونکہ خدا میرا گواہ ہے جس کے بیٹے کی خوش خبری کی خدمت میں اپنی روح سے کرتا ہوں کہ کس طرح میں بلا ناغہ تمہارا ذکر کرتا رہتا ہوں۔ 10 ۱۰۔ میں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں منت کرتا ہوں کہ اب آخر کار خدا کی مرضی سے کسی طرح میں تمہارے پاس آنے میں کامیاب ہو جاؤں 11 ۱۱۔ میں تمہیں ملنے کا خواہاں ہوں تاکہ تمہیں مضبوط کر نے کے لئے کوئی روحانی نعمت دے سکوں۔ 12 ۱۲۔غرض اِس لئے میں مشتاق ہوں کہ تمہارے درمیان باہم اُس ایمان کے وسیلہ سے حوصلہ افزائی (تقویت)پاؤں جو تم میں ،مجھ میں ، ہم دونوں میں ہے۔ 13 ۱۳۔ اب اے بھائیو میں نہیں چاہتا ہوں کہ تم اِس بات سے ناواقف رہو کہ میں نے با رہا تمہارے پاس آنا چاہا مگر اب تک روکا گیا۔میں ایسا اِس لئے چاہتا تھا تاکہ باقی غیر قوموں کی طرح مجھے تمہارے درمیان بھی کچھ پھل ملے۔ 14 ۱۴۔ میں یونانیوں اور غیر اقوام ، داناؤں اور احمقوں دونوں کا قرض دار ہوں۔ 15 ۱۵۔ پس میں تم کو بھی جو رومہ (روم) میں خوش خبری سنانے کو تیار ہوں 16 ۱۶۔ کیونکہ میں اِنجیل سے نہیں شرماتا کیونکہ یہ ہر ایمان لانے والے کے لئے نجات کے واسطے خدا کی قدرت ہے، پہلے یہودی اور پھر یونانی کے لئے۔ 17 ۱۷۔ اور اِس میں خدا کی راست بازی ظاہر ہوئی ایمان سے ایمان تک ، جیسا کہ لکھا گیا ہے، ’’ راست باز ایمان سے جیتا رہے گا‘‘۔ 18 ۱۸۔ اِس لئے خدا کا غضب آدمیوں کی تمام نا راستی اور ناپاکی پر آسمان سے ظاہر ہوا جنہوں نے حق کو ناراستی سے روکے رکھا۔ 19 ۱۹۔ ایسا اِس لئے ہے کیونکہ جو کچھ خداوند کے بارے میں جانا جا سکتا ہے اُن پر واضح ہے کیونکہ خدا نے اُن کو شعور بخشا ہے۔ 20 ۲۰۔ کیونکہ اُس کی پوشیدہ صفات تخلیق کائنات کے وقت ہی سے واضح طورپر عیاں ہیں۔اُن کومخلوقات کے ذریعہ سمجھا جا سکتا ہے۔ اُس کی یہ صفات اُس کی الوہیت اور ازلی طاقت ہیں۔ نتیجا،َ اِن لوگوں کے پاس کوئی بہانہ نہیں۔ 21 ۲۱ ایسا اِس لئے ہے کہ گو وہ خدا کے بارے میں جانتے تھے تو بھی اُنہوں نے اُسے اُس کی خدائی کے لائق جلال نہ دیا اور نہ ہی اُس کا شکر بجا لائے۔ بلکہ وہ اپنے خیالات میں احمق بنے اور اُن کے بے سمجھ دل تاریک ہو گئے۔ 22 ۲۲۔ وہ عقلمند ہونے کا دعویٰ کرتے تھے، مگر بےوقوف بن بیٹھے۔ 23 ۲۳ انہوں نے غیرفانی خدا کے جلال کو فانی انسان اور حیوان، چرند، پرند اور کیڑے مکوڑوں (رینگنے والی چیزوں) کی صورتوں سے تبدیل کر لیا۔ 24 ۲۴۔ اِس واسطے خدا نے اُن کو اُن کے ناپاک دلوں کی خواہشات کے سپرد کر دیا تاکہ اپنے جسموں کو آپس میں بے عزت کریں۔ 25 ۲۵۔ یہ وہ ہیں جنہوں نے خدا کی سچائی کو جھوٹ سے بدل ڈالا ،جنہوں نے مخلوق کی خدمت اور پرستش کی بجائے اس کے خالق کی، جس کی ستائش ابد سے ہے ،آمین ۔ 26 ۲۶۔اِسی وجہ سے ،خدا نے اُن کو اُن کی بے غیرت جنونی خواہشات کے حوالہ کردیا،چنانچہ اُن کی عورتوں نے اپنے طبعی کاموں کو غیر طبعی کاموں سے بدل ڈالا ۔ 27 ۲۷۔اِسی طرح مردوں نے بھی عورتوں سے اپنے طبعی کاموں کو چھوڑا اور ایک دوسرے کے لئے اپنی شہوت میں پھنسے رہے، یہ وہ مرد ہیں جنہوں نے مردوں کے ساتھ وہ کیا جو غیر مناسب تھا اور اپنے آپ میں اپنی گمراہی کے لائق بدلہ پایا۔ 28 ۲۸۔ کیونکہ اُنہوں نے خدا کو جاننا پسند نہ کیا، ویسے ہی خدا نے بھی اُن کو اُن کی پست سوچ کے حوالہ کردیا، تاکہ وہ کام کریں جو نامناسب ہے۔ 29 ۲۹۔ وہ ہر طرح کی ناراستی ، چالاکی ، لالچ اور بُری خواہشوں سے بھر گئے۔ وہ حسد، خون ریزی، لڑائی ، عیار اور شیطانیت سے بھرے ہوئے ہیں۔ 30 ۳۰۔ وہ بد گو، بدنام کرنے والے ۔خدا سے نفرت کرنے والے۔ وہ ظالم ، مغروراور شیخی باز ہیں۔ وہ شیطانی باتوں کے موجد اور اپنے ماں باپ کے نا فرمان ہیں۔ 31 ۳۱۔ وہ نا سمجھ، ناقابل بھروسہ ، طبعی محبّت سے خالی اور بے رحم ہیں۔ 32 ۳۲۔ وہ خدا کے قوانین کو سمجھتے ہیں کہ جو کوئی ایسے کام کرتا ہے وہ موت کا حق دار ہے۔ مگر وہ نہ صرف ایسے کام کرتے بلکہ دوسروں کو بھی، ایسے کاموں کی منظوری دیتے ہیں ۔