مکاشفہ باب ۵

1 ۱۔ پھر میں نے ایک شخص کو تخت پر بیٹھے دیکھا جس کے دہنے ہاتھ میں، میں نے ایک کتاب دیکھی جس کے اندر اور باہر والی طرف لکھا تھا، اور جس کوسات مہریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔ 2 ۲۔ میں نے ایک طاقت ور فرشتہ کو اُونچی آواز سے یہ کہتے سُنا، ’’ کہ کون اِس کتاب کی مہر کھولنے اور اِس کی مہریں توڑنے کے لائق ہے؟ ‘‘ 3 ۳۔ آسمان پر اور زمین پریازمین کے نیچے کوئی نہیں جو اِس کتاب کو کھولنے اور پڑھنے کے لائق ہو۔ 4 ۴۔ میں بہت زور سے رویا کیونکہ کوئی بھی اِس قابل نہیں ملا جو اِس کتاب کو کھولے اور پڑھے۔ 5 ۵۔ لیکن ایک بزرگ نے مجھ سے کہا، ’’مت رو۔دیکھو! یہوداہ کے قبیلہ کا شیرببر جو داؤد کی نسل سے ہے۔ جو فاتح ہے وہی اِس کتاب کو کھولنے اور اِس کی سات مہروں کو کھولنےکے لائق ہے۔ 6 ۶۔ میں نے تخت پر چاروں جانداروں اور بزرگوں کے درمیان ایک ذبح کیا ہوا بّرہ کو کھڑے دیکھاجس کے سات سینگ، سات آنکھیں۔ یہ خدا کی سات رُوحیں تھیں جن کو خدا نے ساری دنیا میں بھیجا۔ 7 ۷۔ وہ گیا اور تخت پر بیٹھے ہوئے کے دہنے ہاتھ سے کتاب لی۔ 8 ۸۔ جب اُس نے وہ کتاب لی تو چاروں جانداروں اور چوبیس بزرگوں نے جن کے ہاتھ میں بربط اور سونے کے پیالے جو عود سے بھرے تھے جس میں ایمانداروں (مقدسوں ) کی دُعائیں تھیں اُنہوں نے زمین پر گر کر برہ کو سجدہ کیا۔ 9 ۹۔ اُنھوں نے نیا گیت گایا: ’’ تُم ہی کتاب کو لینے اور اِس کی مہریں کھولنے کے لائق ہو جو ذبح کیا گیا، اور اپنے خون سے خدا کے لئے لوگوں کو ہر قبیلہ، ہرزبان سے اور ہرقوم سے خریدا۔ 10 ۱۰۔ اُن کو ایک بادشاہی اور کاہن ہمارے خدا کی خدمت کے لئے بنا دیا، اور وہ زمین پر بادشاہی کرتے ہیں۔ 11 ۱۱۔ پھر میں نے دیکھا اور بہت سے فرشتوں کی جو تخت اور چاروں جانداروں اور بزرگوں کے ارد گرد تھے آواز سُنی، جن کی تعداد لاکھوں اور کروڑوں تھی۔ 12 ۱۲۔ وہ بلند آواز سے پکارتے تھے ، ’’ ذبح کیا ہوا برہ ہی طاقت، دولت، حکمت، قوت، عزت، جلال اور ستائش کے لائق ہے‘‘َ۔ 13 ۱۳۔ میں نے سُنا کہ ہر تخلیق کی ہوئی چیز جو آسمان، زمین کے اُوپر، زمین کے نیچے اور سمندر پر اور جو کچھ اُن میں تھا کہہ رہی تھی ، ’’ جو تخت پر بیٹھا ہے اُسی برہ کی ستائش عزت، جلال اور طاقت، حکومت ہمیشہ ہمیشہ تک رہے ‘‘۔ 14 ۱۴۔ چاروں جانداروں نے کہا، ’’ آمین! ‘‘ اور بزرگوں نے گر کرسجدہ کیا اور اُسکی ستائش کی۔