پہلا تمُتِھیُس باب ۴

1 ۱۔ اب روح واضح طور پر فرماتا ہے کہ بعض لوگ آئندہ زمانے میں فریبی روحوں اور شیاطین کی تعلیمات سے متوجہ ہو کر ایمان سے پھر جائیں گے۔ 2 ۲۔ جھوٹ اور ریا کاری کے سبب سے اُن کے ضمیر داغ دار ہوں گے۔ 3 ۳۔ وہ شادی کرنے سے منع کریں گے اور اُن کھانوں سےجو خدا نے ایمان داروں اور سچائی کے جاننے والوں کے لئے شکر گزاری کے ساتھ کھانے کے لئے بنائے ہیں۔ 4 ۴۔ چونکہ خدا کی بنائی ہوئی ہر چیز اچھی ہے اور جو کچھ ہم شکر گزاری کے ساتھ کھاتے ہیں اُسے رد نہیں کیا جانا چاہیے۔ 5 ۵۔ چونکہ یہ خدا کے کلام اور دعا سے پاک ہو جاتی ہے۔ 6 ۶۔ اگر تم یہ باتیں بھائیوں کو یاد دلاتے ہو تو تم یسوع مسیح کے اچھے خادم ہو گے کیونکہ ایمان اور اچھی تعلیم سے پرورش پاتے ہو جس کی تم پیروی کرتے آئے ہو۔ 7 ۷۔ لیکن تم اُن جھوٹی کہانیوں کو قبول نہ کرو جو بوڑھی عورتوں کی پسندیدہ ہوتی ہیں بلکہ اپنے آپ کو خدا پرستی کے لئے تربیت دو۔ 8 ۸۔ چونکہ جسمانی تربیت کچھ فائدہ مند ہے، لیکن دین داری ہر چیز کے لئے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس میں اب کی زندگی اور آئندہ کی زندگی کے لئے وعدہ مقرر ہے۔ 9 ۹۔ یہ پیغام بھروسہ کرنے کے لئے مکمل طور پر قابلِ قبول ہے۔ 10 ۱۰۔ چونکہ ہم بہت محنت اور کوشش کرتےہیں اِ س لئے ہمیں زندہ خدا پر امید ہے جو تمام لوگوں کا خاص طور پر ایمان داروں کا نجات دہندہ ہے۔ 11 ۱۱۔ اِن باتوں کا اعلان اور اِن کی منادی کرو۔ 12 ۱۲۔ کوئی تمہیں کم تر نہ کہےکیونکہ تم نوجوان ہو بلکہ اُن کے لئے بول چال، چال چلن، محبّت ،ایمان داری اور پاکیزگی میں مثال قائم کرو۔ 13 ۱۳ جب تک میں نہ آؤں پڑھنے میں نصیحت دینے اور تعلیم پر توجہ دو۔ 14 ۱۴۔ اُس تحفہ کو نظر انداز نہ کرو جو تم میں ہے،جو تمہیں نبوت کے ذریعے بزرگوں کے ہاتھ رکھنے سے دی گئی تھی۔ 15 ۱۵۔ اِن باتوں کا خیال رکھو۔ اِس میں بنے رہو تاکہ تمہاری ترقی تمام لوگوں پر ظاہر ہو۔ 16 ۱۶۔ تم اپنے پر اور تعلیم پر توجہ دو۔ اِن باتوں کو جاری رکھو کیونکہ تم ایسا کرنے سے خود کو اور جو سُننے والا ہے محفوظ رکھو گے۔