پہلا تمُتِھیُس باب ۱

1 ۱۔ پولس، جو ہمارے منجی خدا کے مطابق یسوع مسیح کے حکم میں رسول 2 ہے۲ ۔ تیمتھس کے نام جو ایمان میں سچا فرزند ہے: فضل، رحم اور اطمینان ہمارے خدا باپ اور خداوند یسوع میں ہوتا رہے۔ 3 ۳۔جیسا کہ میَں نے مکدنیہ سےجاتے ہوئے تمہیں نصیحت کی تھی کہ اِفسس میں رہ کر بعض لوگوں کو حکم دو کہ کسی اور طرح کی تعلیم نہ دیں۔ 4 ۴۔ وہ نہ تو اُن کہانیوں اور کبھی نہ ختم ہونے والے نسب ناموں پر دھیان دیں کیونکہ یہ ایمان میں خدا کے منصوبہ کی مدد کی بجائے تکرار کی وجہ بنتے ہیں۔ 5 ۵۔ ابھی حکم کا مقصد نیک دل، پاک ضمیر اور خالص ایمان سے محبت حاصل کرنا ہے۔ 6 ۶۔ بعض لوگ اِن سے ہٹ کر بے جا بات چیت میں لگ گئے ہیں۔ 7 ۷۔ وہ شریعت کے اُستاد بننا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ وہ کیا کہتے ہیں اور کس پر اصرار کرتے ہیں۔ 8 ۸۔ لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ شریعت اچھی ہے اگر کوئی اِسے شریعت ہی کی طرح سے استعمال میں لائے۔ 9 ۹۔ اور ہم یہ جانتے ہیں کہ شریعت راست باز آدمی کے لئے نہیں بنی بلکہ بے ضابطہ اور سرکش لوگوں کے لئے، ناراست اور بے دین لوگوں کے لئے، گنہگاروں کے لئے اور وہ جو بے دین ہیں اور بے حرمتی کرتے ہیں۔ یہ اُن کے لئے بنی ہے جو اپنے ماں باپ کا خون کرتے ہیں، جو قاتِل ہیں۔ 10 ۱۰۔ اور حرام کاروں او لونڈے بازوں کے لئے، اُن کےلئے جو غلام بنانے کے لئے لوگوں کو اغوا کرتے ہیں، جھوٹوں کے لئے، جھوٹے گواہوں کے لئے اور جو کوئی ایمان کی تعلیم کے خلاف کام کرتے ہیں،اُن کے لئے ہے۔ 11 ۱۱۔ یہ تعلیم خدائےمبارک کے جلال کی خوش خبری کے باعث ہے جو مجھے سپرد کی گئی ہے۔ 12 ۱۲۔ میَں اپنے خداوند یسوع مسیح کا شکر کرتا ہوں۔ وہ مجھے طاقت بخشتا ہے چونکہ اُس نے مجھے راست باز پایا اور خدمت کے لئے مقرر کیا۔ 13 ۱۳۔ میَں پہلے کُفر بکنے والا، اذیت دینے والا اور تشدد کرنے والا شخص تھا۔ لیکن مجھ پر رحم ہوا کیونکہ میَں نے بے ایمانی میں لا عملی میں کام کیا۔ 14 ۱۴۔ مگر ہمارے خداوند کا فضل مسیح یسوع میں ایمان اور محبت میں بے انتہا ہوتا رہا۔ 15 ۱۵۔ یہ پیغام تسلیم کرنے کے لئے قابلِ قبول ہے کہ یسوع مسیح دنیا میں گنہگاروں کو بچانے آیا ہے۔ 16 ۱۶۔ لیکن اِس وجہ سے، مجھ پر پہلے رحم ہوا کہ مجھ بُرے شخص میں یسوع مسیح اپنا تمام صبر و تحمل ظاہر کرےتاکہ و ہ جو اُس پر ابدی زندگی کے لئے ایمان لاتے ہیں مثال قائم ہوں۔ 17 ۱۷۔اب ابدی بادشاہ یعنی لافانی اَن دیکھے اور واحد خدا کی عزت اور جلال ہمیشہ ہوتی رہے۔آمین۔ 18 ۱۸۔ اَے میرے بیٹے تیمتھس!میَں تمہیں حکم دیتا ہوں اور اُن پیشن گوئیوں سے متفق ہوں جو پہلے تمہاری بابت کہی گئی تھیں تاکہ تم اچھی لڑائی لڑو۔ 19 ۱۹۔ تاکہ تمہارے ایمان کے ساتھ ایک اچھا ضمیر قائم ہو۔ بعض لوگوں نے اِن سے اِنکار کیا اور اِس اعتبار سے اُن کےایمان کی کشتی تباہ ہو گئی۔ 20 ۲۰۔ اِسی طرح ہمنُیس اور سکندر ہیں، جنہیں میں نے شیطان کے حوالہ کیا تاکہ وہ کُفر بکنے سے باز رہنا سکھیں۔