پہلا تھِسلنُیکیوں باب ۵

1 ۱۔ مگر اَے بھائیو، اب اوقات اور موقعوں کے بارے میں اِس کی کوئی حاجت نہیں کہ تمہیں کچھ لکھا جائے۔ 2 ۲۔کیونکہ تم جانتے ہو کہ خداوند کا دن اِسی طرح آنے والا ہے جیسے رات کے وقت چور۔ 3 ۳۔ جب وہ کہیں گے’’سلامتی اور امن‘‘ تو اچانک ایسی تباہی اُن پر آئے گی جیسے حاملی عورت کو جننے کے وقت درد ہوتا ہے اور بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ 4 ۴۔ لیکن تم اے بھائیو، اندھیرے میں نہیں کہ دن چور کی طرح تم کو گھیرے گا۔ 5 ۵۔ کیونکہ تم سب نور کے فرزند اور دن کے فرزند ہو۔ہم رات اور تاریکی کے فرزند نہیں ہوں۔ 6 ۶۔ پس ہم اوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔ 7 ۷۔ کیونکہ وہ جو سوتے ہیں رات کو ہی سوتے ہیں اور وہ جو متوالے ہوتے ہیں رات کو ہی ہوتے ہیں۔ 8 ۸۔ لیکن ہم جو دن کے فرزند ہیں، مستقبل کی حتمی نجات ،ایمان اور محبت کا بکتر اور خود پہن کر ہوشیار رہیں۔ 9 ۹۔ کیونکہ خدا نے ہمیں غضب کے لئے نہیں بلکہ یسوع مسیح کے وسیلہ سے نجات کے لئے مقرر کیا۔ 10 ۱۰۔ جو ہمارے لئے مرا تاکہ خواہ ہم جاتے ہوں یا ہم اُس میں اکٹھے زندگی گزاریں۔ 11 ۱۱۔اِس لئے ایک دوسرے کو آرام دو اور دوسروں کی ترقی کا باعث بنو جیسے تم پہلےبھی کرتے ہو۔ 12 ۱۲۔ اَے بھائیو، میں تم سے کہتا ہوں کہ جو تم میں محنت کرتے اور جو خداوند میں تمہارے پیشوا ہیں اُن کی نصیحت مانو۔ 13 ۱۳۔ ہم تم سے کہتے ہیں کہ اُن کے کام کے باعث اُن کی عزت کرو، آپس میں امن سے رہو۔ 14 ۱۴۔ اے بھائیو، ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ بے قاعدہ کو خبردار کرو اور کم ہمتوں کو دلاسا دو۔ کمزوروں کو سنبھالو اور سب کے ساتھ امن سے پیش آؤ۔ 15 ۱۵۔ دیکھو کوئی بھی بدی کے عوض کسی سے بدی نہ کرے بلکہ ہمیشہ جدوجہد کرو کہ ایک دوسرے کے لئے اور تمام لوگوں کے لئے اچھا کرو۔ 16 ۱۶۔ ہمیشہ خوش رہو۔ 17 ۱۷۔ بلا ناغہ دعا کرو۔ 18 ۱۸۔ ہر بات میں شکر کرو کیونکہ مسیح یسوع میں تمہاری بابت خدا کی یہی مرضی ہے۔ 19 ۱۹۔ روح کو نہ بجھاؤ۔ 20 ۲۰۔ بتوں کی حقارت نہ کرو۔ 22 21 ۲۱۔۲۲ ۔ سب چیزوں کا امتحان کرو اور جو اچھی ہیں اُن کو پکڑے رہو اور بدی سے گناہ کرو۔ 23 ۲۳۔ وہ جو اطمینان کا خدا ہے تمہیں اپنا آپ سونپے اور تمہاری روح اور جان اور بدن ہمارے خداوند یسوع مسیح کے آنے تک پورے اور بے عیب محفوظ رہیں۔ 24 ۲۴۔ تمہارا بلانے والا دیانت دار ہے وہ ایسا ہی کرے گا۔ 25 ۲۵۔ اَے بھائیو، ہمارے لئے بھی دعا کرو۔ 26 ۲۶۔ پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائیو کو سلام۔ 27 ۲۷ ۔میں خداوند میں تم سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ خط سب بھائیوں کو سُنایا جائے۔ 28 ۲۸۔ ہمارے خداوند یسوع مسیح کا فضل تم پر ہوتا رہے۔آمین۔