باب

1 ۔ رئیسوں کی قُربانی اور یُوں ہُؤا کہ جس روز موسیٰ مَسکن کے کھڑا کرنے سے فارغ ہُؤا۔ اور اُسے اُس کے سب سامان اور مَذبح سمیت اور اُس کے ظرُوف کے مسح کیِااور پاک کیِا۔ 2 ۔ تو اِسرائیل کے رئیس نزدیک آئے ۔یعنی وہ رئیس جو آبائی گھرانوں کے سردار اور شُمار کئے ہُوئے قبائل پر مقُرر تھے۔ 3 ۔اور اپنی قُربانیاں خُداوند کے سامنے لائے۔ چھ رتھ ڈھانپے ہُوئے اور بارہ بیل دو دو رئیسوں کی طرف سے ایک گاڑی اور ہر ایک رئیس کی طرف سے ایک بیل ،۔ اُنہیں وہ مَسکن کے سامنے لائے۔ 4 ۔اور خُداوند نے موسیٰ سے کلا م کر کے فرمایا۔ 5 ۔ کہ تُو یہ اُن سے لے ۔ کہ خیمہ اجتماع کی خدمت میں کام آئیں۔اور لاویوں کو اُن کی خدمت کے دے۔ 6 ۔ تب موسیٰ نے رتھ اور بیل لے کر لاویوں کو دِئیے۔ 7 ۔ اور اُس نے دو رتھ اور چار بیل بنی جیرسونؔ کو اُن کی خدمت کے مطُابِق دئیے۔ 8 ۔اور چار رتھ اور آٹھ بیل اُس نے بنی مراری کودِئیے۔جو اپنی خدمت کے مطُابِق بنی اِتمر کے ماتحت تھے۔ 9 ۔ور اُس نے بنی قہات کو کچھ نہ دِیا۔ کیونکہ پاک چیزوں کی خدمت اُن کی تھی جِنہیں وہ اپنے کاندھوں پر اُٹھاتے تھے۔ 10 ۔اور رئیس اپنے ہدئیے مذبح کی تقدیس کے لئے لائے ۔ اُس کے مسح کے دِن رئیسوں نے مذبح کے سامنے اپنے ہدئیے گزُرانے۔ 11 ۔ اور خُداوند نے موسیٰ سے کہا کہ ایک دِن میں ایک رئیس اپنا ہدیہ مذبح کی تقد یس کے لئے لائے۔ 12 ۔ سو جس نے پہلے دِن اپنا ہدیہ گزُرانا ۔ وہ یہوُداہ کے قبیلہ کا رئیس نحسُون بِن عمینداب تھا۔ 13 ۔اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ایک چاندی کا قاب وزنی ایک سَو تیس مثقال اور ایک چاندی کا جام وزنی ستّر مثقال مقَدس کے مثِقال کے مطُابق یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدے سے بھرے تھے۔ 14 ۔ اور ایک سونے کا بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا تھا۔ 15 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک نر بّرہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 16 ۔اورایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 17 ۔او ر سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل۔ پانچ مینڈھے او ر پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے۔ نحسُون بِن عمینداب کا یہ ہدیہ تھا۔ 18 ۔اور دُوسرے دِن اشکار کا رئیس نتنی ایل بِن ضغر نَذر لایا۔ 19 ۔اُس کا ہدیہ تھا۔ ایک چاندی کا قاب وزنی ایک سو تیس مثِقال اور ایک چاندی کا جام وزنی ایک ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے مطُابق۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کےملے ہوئے میدے سے بھرے تھے۔ 20 ۔ اور سونے کا ایک بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 21 ۔ اور ایک بیل او ر ایک مینڈھا اور ایک نر برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 22 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 23 ۔ اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک سال کے لئے ۔یہ نتنی ایل بِن ضغر کا ہدیہ تھا۔ 24 ۔اور تیسرے دِن بنی زبولون کا رئیس اور الیاب بِن حیلون نَذر لایا۔ 25 ۔اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ ایک چاندی کاقاب وزنی ایک سَو تیس مثِقال اور ایک چاندی کا جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے مطُابق یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل ملے ہوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 26 ۔اور ایک سونے کا بخُور دان وزنی دس مثِقال سے بھرا ہُوا۔ 27 ۔ اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 28 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 29 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے یہ الیاب بِن حیلون کا ہدیہ تھا۔ 30 ۔اور چوتھے دِن بنی روبِن کا رئیس الیصور بِن شدیور نَذر لایا۔ 31 ۔اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ ایک چاندی کاقاب وزنی ایک سَو تیس مثِقال اور ایک چاندی کا جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے مطُابق ۔ یہ دونوں نظر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 32 ۔اور ایک سونے کا بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا ۔ 33 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 34 ۔اور بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 35 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے یہ الیصور بِن شدیور کا ہدیہ تھا۔ 36 ۔اور پانچویں دِن بنی شمعون کا رئیس سلومی ایل بِن صوری شدی نَذر لایا۔ 37 ۔ اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ایک چاندی کا قاب وزنی ایک سَو تیس مثِقال اور ایک چاندی کا جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے موافق۔ یہ دونوں نذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 38 ۔اور سونے کا ایک بخُور دان دس مثِقال کا بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 39 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے ۔ 40 ۔ اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 41 ۔ اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے ۔ یہ سلومی ایل بِن صُوری شدیورکا ہدیہ تھا۔ 42 ۔اور چھٹے دِن بنی جد کا رئیس الیاسف بِن دعوایل نَذر لایا۔ 43 ۔ اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ ایک چاندی کاقاب وزنی ایک سَو تیس مثِقال اور ایک چاندی کا جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے موافِق ۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 44 ۔ اور سونے کا ایک بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 45 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 46 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 47 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے ۔ یہ الیاسف بِن دعوایل کا ہدیہ تھا۔ 48 ۔اور ساتویں دِن بنی اِفرائیم کا رئیس الیسمع بِن عمیہوسد نَذر لایا ۔ 49 ۔اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ چاندی کا ایک قاب وزنی ایک سَو تیس مثِقال اور چاندی کا ایک جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے مطُابق ۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 50 ۔ اور سونے کا ایک بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 51 ۔ اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 52 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 53 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے یہ الیسمع بِن عمیہود کا ہدیہ تھا۔ 54 اور آٹھویں دِن بنی منّسی کا رئیس جملی ایل بِن فدا ہصور نَذر لایا۔ 55 ۔ اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ چاندی کا ایک قاب وزنی ایک سَو تیس مِثقال اور چاندی کا ایک جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے موافِق ۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے میدہ سے بھرے تھے۔ 56 ۔ اور سونے کا ایک بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا ۔ 57 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 58 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 59 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے اور ایک ایک سال کے ۔ یہ جملی ایل بِن فدا ہصور کا ہدیہ تھا۔ 60 ۔اور نویں دِن بنی بنیمین کا رئیس ابدان بِن جدعُونی نَذر لایا۔ 61 ۔اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ چاندی کا ایک قاب وزنی ایک سَو تیس مِثقال اور چاندی کا ایک جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے موافق ۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے میدہ سے بھرے تھے۔ 62 ۔اور سونے کا ایک بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 63 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 64 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 65 ۔ اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے ۔ یہ ابدان بِن جدعونی کا ہدیہ تھا۔ 66 ۔اور دسویں دِن بنی دان کا رئیس اخیعزر بِن عمیشدی نَذر لایا۔ 67 ۔اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔چاندی کا ایک قاب وزنی ایک سَو تیس مثِقال ۔ اور چاندی کا ایک جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے موافق۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 68 ۔اور سونے کا ایک بخُور دان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 69 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھا اور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 70 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 71 ۔ اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک سال کے ۔اخیعزر بِن عمیشدی کا ہدیہ تھا۔ 72 ۔اور گیارہویں دِن فجعی ایل بِن عکران بنی آشر کا رئیس نَذر لایا۔ 73 ۔اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ چاندی ایک قاب وزنی ایک سو تیس مثِقال اور چاندی کا ایک جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے موافق۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 74 ۔اور سونے کا ایک بخُوردان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 75 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھااور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 76 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 77 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک برس کے ۔ یہ فجعی ایل بِن عکران کا ہدیہ تھا۔ 78 ۔اور بارھویں دِن بنی نفتالی کا رئیس اخیرع بِن عینان نَذر لایا۔ 79 ۔اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ چاندی کا ایک قاب وزنی ایک سو تیس مثِقال اور چاندی کا ایک جام وزنی ستّر مثِقال مقَدس کے مثِقال کے مطُابق۔ یہ دونوں نَذر کی قُربانی کے لئے تیل کے ملے ہُوئے میدہ سے بھرے تھے۔ 80 ۔اور سونے کا ایک بخُوردان وزنی دس مثِقال بخُور سے بھرا ہُؤا۔ 81 ۔اور ایک بیل اور ایک مینڈھااور ایک برّہ یک سالہ سوختنی قُربانی کے لئے۔ 82 ۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے۔ 83 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے دو بیل اور پانچ مینڈھے اور پانچ بکرے اور پانچ برّے ایک ایک برس برس کے۔ یہ اخیرع بِن عینان کا ہدیہ تھا۔ 84 ۔مذبح کی تقَدیس پر اُس کے مسَح کے دِن اِسرائیل کے رئیسوں کی طر ف سے یہ ہدئیے تھے۔ چاندی کے بارہ قاب اور چاندی کے بارہ جام اور سونے کے بارہ بخُور دان۔ 85 ۔ہر ایک قاب کا وزن چاندی کے ایک سو تیس مثِقال اور ہر ایک جام کا وزن چاندی کے ستّر مثِقال تھا۔تو سارے برتنوں کی چاندی مقَدس کے مثِقال کے مطُابق دو ہزار چار سو مثِقال تھی۔ 86 ۔ اور سونے کے بارہ بخُور دان بخُور سے بھرے ہُوئے ہر ایک بخُوردان مقَدس کے مثِقال کے مطُابق دس مثِقال کا تھا۔ تو سب بخُوردانوں کا سونا ایک سَو بیس مثِقال تھا۔ 87 ۔اور سوختنی قُربانی کے لئے بارہ بیل ، بارہ مینڈھے اور ایک ایک برس کے بارہ برّے اُن کی نَذر کی قُربانیوں کے سمیت۔اور خطا کی قُربانی کے لئے بارہ بکرے تھے۔ 88 ۔اور سلامتی کی قُربانی کے لئے چوبیس بیَل اور ساٹھ میندھے اور ساٹھ بکرے اور ایک ایک برس کے ساٹھ برّے۔ یہ مذبح کی تقَدیس کے لئے تھے جب وہ مسَح کیِا گیا۔ 89 ۔اور ایسا ہُوا کہ جب موسیٰ خُداوندسے ہمکلام ہونے کے لئے خیمہ اجتماع میں داخِل ہُؤا۔ تو اُس نے سرپوش کے اُوپر سے جو صندُوق ِ شہادت پر تھا۔دونوں کرُوبیوں کے درمیان سے آواز سُنی جو اُس سے خطاب کرتی تھی ۔ تو اُس نے اُس سے کلام کیِا۔