باب

1 ۔ منازل کوچ یہ بنی اِسرائیل کی منازِل ہیں ۔ جب وہ موسیٰ اور ہارون کے تابع ہو کر اپنے لشکروں سمیت ملک ِمصر سے نکلے۔ 2 ۔ اور موسیٰ نے خُداوندکے حکم کے مطُابق اُن کے کُوچ کی منازِل کو قلمبند کیِا۔ سو اُن کے کوُچ کرنے کی یہ منازِل ہیں۔ 3 ۔پہلے مہینےکے پندرہ تاریخ کو عید فسح کے دُوسرے روز بنی اِسرائیل نے رعمسیس سے کوُچ کیِا ۔ وہ فتح مندی کے ساتھ مصریو ں کی آنکھوں کے سامنے نکلے۔ 4 ۔ جس وقت کہ وہ اپنے پہلوٹھوں کو دفن کر رہے تھے ۔ جنہیں خُداوند نے مارا تھا اور اُن کے معبوُدوں پر خُداوند نے سزائیں دی تھیں۔ 5 ۔تو بنی اِسرائیل نے رعمسیس سے کوُچ کیِا اور سُکات میں اُترے۔ 6 ۔اور سُکات سے کوُچ کیِا ۔ اور ایتام میں جو بِیابان کے کنارے پر ہے اُترے۔ 7 ۔اور ایتام سے کُوچ کر کے فی ہخیروت کی طرف جو بعل صِفون کے مقُابل ہے لوٹے اور مجدُال کے سامنے اُترے۔ 8 ۔اور ہخیروت کے سامنے سے کوُچ کر کے اور سمنُدر کے بیچ سے گزُر کر بِیابان کو گئے ۔ اور ایتام کے بِیابان میں تین دِن کی مسُافت طے کی اور مارہ میں اُترے۔ 9 ۔اور مارہ سے کوُچ کر کے ایلیم میں پہنچے ۔اور ایلیم میں پانی کے بارہ چشمے اور کھجُور کے ستّر درخت تھے۔ تو وہاں پر اُترے۔ 10 ۔اور ایلیم سے کوُچ کر کے بُحرِقُلزم کے کنارے پر اُترے ،۔ اور بُحرِ قُلزم سے کوُچ کیِا۔ 11 ۔تو دشتِ صین میں اُترے۔ 12 ۔اور دشت صین سے کوُچ کر کے دُفقہ میں اُترے۔ 13 ۔اور دُفقہ سے کوُچ کرکے الوُس میں اُترے۔ 14 ۔اور الوُس سے کوُچ کر کے رفیدیم میں آاُترے ۔ اور وہاں پر لوگوں لے لئے پانی پینے کو نہ تھا۔ 15 ۔اور رفیدیم سے کوُچ کر کے دشت سیِنا میں آ اُترے۔ 16 ۔اور دشت سینا سے کوُچ کر کے قبِروت ہتاوہ میں اُترے۔ 17 ۔اورقبِروت ہتاوہ سے کوُچ کر کے حصیرات میں اُترے۔ 18 ۔ اور حصیرات سے کُوچ کر کے رِتمہ میں اُترے۔ 19 ۔اور رِتمہ سے کوُچ کر کے رمون فارص میں اُترے۔ 20 ۔ اور رمون فارص سے کوُچ کر کے لبِناہ میں اُترے۔ 21 ۔اور لبِناہ سے کوُچ کر کے ریسہ میں اُترے۔ 22 ۔ اور ریسہ سے کوُچ کر کے قہیلاتہ میں اُترے۔ 23 ۔ اور قہیلاتہ سے کوُچ کر کے کوہِ سافر میں اُترے۔ 24 ۔اور کوہِ سافر سے کوُچ کر کےحرادہ میں اُترے۔ 25 ۔ اور حرادہ سے کوُچ کر کے مقہیلوت میں اُترے۔ 26 ۔ اور مقہیلوت سے کوُچ تحت میں اُترے۔ 27 ۔ اور تحت سے کوُچ کر کے تارح میں اُترے۔ 28 ۔اور تارح سے کوُچ کرکے متقہ میں اُترے 29 اور متقہ سے کوُچ کر کے حشمونہ میں اُترے۔ 30 ۔ اور حشمونہ سے کوُچ کر کے موسیروت میں اُترے۔ 31 ۔اور موسیروت سے کوُچ کر کے بنی یعقان میں آئے۔ 32 ۔اور بنی یعقان سے کوُچ کر کے حورہجد جاد میں اُترے۔ 33 ۔اور حور ہجد جاد سے کوُچ کر کے یوطباتہ میں اُترے۔ 34 ۔اور یوطباتہ سے کوُچ کر کے عبرونہ میں آئے۔ 35 ۔اور عبرونہ سے کوُچ کر کے عیصون جابر میں جا اُترے۔ 36 ۔اور عیصون جابر سے کوُچ کر کے دشتِ صین میں جو قادس ہے اُترے۔ 37 ۔اور قادس سے کوُچ کر کے کوہِ ہور میں جو اِدوم کی سر زمین کی حد ہے آ اُترے ۔ 38 ۔تب خُداوند کے حکم سے ہارون کاہِن کوہِ ہور پر چڑھا۔ اور وہاں پر بنی اِسرائیل کے ملک مصر سے نکلنے سے چالیسویں برس کے پانچویں مہینے کی پہلی تاریخ کو اُس نے وفات پائی۔ 39 ۔اور جس وقت ہارون کوہِ ہور میں فوت ہُؤا ۔ وہ ایک سو تئیس برس کا تھا۔ 40 ۔اور عراد کِنعانی بادشاہ نے جو ملک کِنعان کے جنوب میں رہتا تھا سُنا کہ بنی اِسرائیل آگئے۔ 41 ۔پھر وہ کوہِ ہور ست کوُچ کر کے ضلمونہ میں اُترے۔ 42 ۔اور ضلمونہ سے کوُچ کر کے فوُنون اُترے۔ 43 ۔اور فوُنون سے کوُچ کر کے اوبوت میں اُترے۔ 44 ۔اور اوبوت سے کوُچ کر کے عی عباریم میں آاُترے جو موآب کی حدُود میں ہیں۔ 45 ۔اور عی عباریم سے کوُچ کر کے دیبون جد میں اُترے۔ 46 ۔اور دیبون جد سے کوُچ کر کے علمون دِبلہ تایم میں اُترے۔ 47 ۔اور علمون دِبلہ تایم سے کوُچ کر کے کوہِ عباریم میں جو نبو کے مقُابل ہے آ اُترے۔ 48 ۔اور کوہِ عباریم سے کوُچ کر کے موآب کے میدان میں جو یریحو کے مقُابل یردن کے کنارے پر ہے آئے۔ 49 ۔اور میدان موآب میں یردن پر بیت یسیموت سے لے کر ابیل سطیم تک ڈیرے لگائے۔ 50 ۔اور موآب کے کھیتوں پر یریحو کے مقُابل یردن پر خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 51 ۔بنی اِسرائیل سے خطاب کر اور اُن سے کہہ کہ جب تم یردن سے پار ہو کر ملک کِنعان میں جاؤ۔ 52 ۔تو اُس ملک کے سب باشندوں کو اپنے سامنے سے نکال دو ۔ اُن کی سب تراشی ہُوئی مورتوں کو اور اُن کے گھڑے ہوئے بُتوں کو فنا کرو۔ اور اُن کی اُونچی جگہوں کو ڈھا دو۔ 53 ۔اور ملک کے مالک بنو اور اُس میں بسو ۔کیونکہ میَں نے تمہیں اُسے بطور میِراث کے دِیا ہے۔ 54 ۔اپنے خاندانوں کے مطُابق ملک کی میِراث قُرعہ لو ۔ بہتوں کو بہت حِصہ دو اور تھوڑوں کو تھوڑا حصہ دو۔ جو قُرعہ سے ہر ایک کے لئے نکلے وہی اُس کا ہوگا۔ اپنے آبائی قبائل کے مطُابق تم اپنی میِراث کی ملکیت لو۔ 55 ۔ اور اگر تم اُس ملک کے باشندوں کو اپنے سامنے سے دفع نہ کر و تو جو اُن میں سے تم باقی رہنے دو گے ۔ وہ کانٹے کی طرح تمہاری آنکھوں میں اور بھالے کی طرح تمہارے پہلوؤں میں ہوں گے۔ وہ تمہیں اُس ملک میں جس میں تم بسو گے تنگ کریں گے۔ 56 ۔ اور ایسا ہوگا ۔ کہ جو کچھ میَں نے اُن سے کرنا چاہا ۔ وہ تمہارے ساتھ کرُوں گا۔