باب

1 ۔ بنیمین کی سَر زمین کے عنتوتی کے کاہنوں میں سے یرمیاہ خلقیاہ کے کلمات ۔ 2 ۔ جس سے شاہ یہوادہ یوسیاہ بِن اُمون کے ایّام میں یعنی اُس کے عہد ِسَطنَت کے تیرھویں سال میں خُداوند ہم کلام ہُؤا۔ 3 ۔ اَور شاہ یہُوداہ یہویقیم بِن یوسیاہ کے ایّام میں بھی یہُوداہ صدقیاہ بِن یوسیاہ کےگیارہویں برس کے اِختتام تک بلکہ پانچویں مہینہ میں یُروشلؔیم کے اسیر ہونے تک ہم کلام ہوتا رہا۔ 4 ۔دعوتِ نُبوّت خُداوند مُجھ سے ہم کلام ہُؤا اَور کہا۔ 5 ۔ پیشتر اِس سے کہ مَیں نے تُجھے ماں کے بطن میں بنایا مَیں تُجھے جانتا تھا۔اَور پیشتر اِس سے کہ تُو رِحمِ سے نِکلا مَیں نے تُجھے مخصوص کِیا اَور تُجھے قوموں کا نبی ٹھہرایا ۔ 6 ۔تب مَیں نے کہا ہائے مالِک خُداوند ! دیکھ مَیں بولنا نہیں جانتا ۔ کیونکہ مَیں تو لڑکا ہُوں۔ 7 ۔ تو خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ نہ کہہ کہ مَیں تو لڑکا ہُوں۔ کیونکہ جہاں کہیں مَیں تجھے بھیجوں گا وہاں تُو جائے گا۔ اَور جو کُچھ مَیں تُجھے کہُوں گا تُو وہی بولے گا۔ 8 ۔ تُو اُن کے چہرے سے نہ ڈر کیونکہ ( خُداوند فرماتا ہَے۔) مَیں تیرے ساتھ ہُوں تاکہ تجھے چھُڑاؤں ۔ 9 ۔ تب خُداوند نے اپنا ہاتھ بڑھایا اَور میرے مُنہ کو چھُؤا۔ اَور خُداوند نے مُجھ سے کہا دیکھ ۔مَیں اپنا کلام تیرے مُنہ میں ڈالتا ہُوں۔ 10 ۔ دیکھ ۔آج کے دِن مَیں تُجھے قوموں پر اَور مملُکَتوں پر اِختیار دیتا ہُوں تاکہ تُو اُکھاڑے اَور ڈھائے اَور ہلاک کرے اَور گِر ادے اَور بنائے اَور لگائے۔ 11 ۔ مضمُون نُبوّت اَور خُداوند مُجھ سے ہم کلام ہُؤا اَور کہا۔ اَے یرمیاہ ! تُو کیا دیکھتا ہَے؟ مَیں نے کہا ۔مَیں بادام کے درخت کی ایک شاخ دیکھتا ہُوں۔ 12 ۔ تُو خُداوند نے مجھ سے کہا۔ کہ تُو نے خُوب دیکھا۔ کیونکہ مَیں اپنا کلام پربیدار ہُوں تاکہ اُسے پُورا کُروں۔ 13 ۔اَور خُداوند دُوسری دفعہ مُجھ سے ہم کلام ہُؤا اَور کہا کہ تُو کیا دیکھتا ہَے؟ مَیں نے کہا کہ مَیں اُبلتی ہُوئی دیگ دیکھتا ہُوں۔اَور اُس کا مُنہ شِمال کی طرف ہَے۔ 14 ۔ تب خُداوند نے مُجھ سے کہا۔ کہ زمین کے تمام رہنے والوں پر شمال کی طرف سے آفت ٹُوٹ پڑے گی۔ 15 ۔ کیونکہ ( خُداوند فرماتا ہَے) دیکھ مَیں شِمال میں مَملُکَتوں کے تمام خاندانوں کو بُلاؤں گا ۔تو وہ آئیں گے اَور اُن میں سے ہر ایک اپنا تخت یُروشلؔیِم کے پھاٹکوں کے دروازوں پر اَور اُس کے اِرد گرد اُس کی تمام دِیواروں پر اَور یہُوداہ کے سب شہروں پر نَصب کرے گا۔ 16 ۔ اَور مَیں اُن کی شرارت کے لئے اُن پر فتویٰ لگاؤں گا۔ کیونکہ اُنہوں نے مُجھے چھوڑ دیا اَور دُوسرے مَعبُودوں کے لئے خُوشبُو جَلائی ۔اَور اپنے ہاتھوں کی کاریگری کو سِجدہ کیا ۔ 17 ۔ پس تُو اپنی کَمر باند ھ اَور اُٹھ ۔اَور جن جِن باتوں کا مَیں تجھے فرمان دُوں ۔تُو اُن سے کہہ ۔تُو اُن کے چہرے سے نہ گھبرا ایسا نہ ہو کہ مَیں تُجھے اُن کے آگے گھبرا دُوں ۔ 18 ۔ کیونکہ دیکھ مَیں آج کے دِن تُجھے تمام مُلک پر اَور یہُوداہ کے بادشاہوں اَور اُس کے رئیسوں اَور اُس کے کا نوں اَور مُلک کی رعایا کے مُقابل ایک فصیل دار شہر اَور لوہے کا ستُون اَور پیتل کی دِیوار بناتا ہُوں۔ 19 ۔ تو وہ تیرے ساتھ لڑائی کریں گے۔ لیکن تُجھ پر غالِب نہ آئیں گے ۔کیونکہ (خُداوند فرماتا ہَے) مَیں تیرے ساتھ ہُوں تاکہ تُجھے چھُڑاؤں۔