باب ۳

1 ۱۔ اِسی طرح تم، اَے بیویو، اپنے شوہروں کے تابع رہو، تاکہ اگر کوئی شوہر کلام پر ایمان نہیں رکھتا تو وہ اپنی بیوی کے ذریعہ (بغیر کلام، یا بغیر ایک لفظ) سے نجات حاصل کرے۔ 2 ۲۔کیونکہ اُس نے اپنی بیوی کے دل میں اپنے لئے عزت اور پاک دِلی دیکھی ہے۔‬‬ 3 ۳۔ تمہاری زیبائش ظاہری نہ ہو جیسے گوندھے ہوئے بال سونے کے زیورات اور طرح طرح کے کپڑے ۔ 4 ۴۔ بلکہ اپنی اندرونی خوبصورتی اور پاک دِلی سے جو کہ خدا کی نظر میں قیمتی ہے۔‬‬ 5 ۵۔ جیسے اُن پاک عورتوں نے کافی عرصہ پہلے خُدا کی اُمید میں خود کو اِس طرح سجا لیااور وہ اپنے شوہروں کے تابع ہو گئیں۔ 6 ۶۔ اِسی طرح سارہ ابرہام کے تابع رہی اور اُسے اپنا خداوند کہا۔ تم اُس کی اولاد ہو، تم وہ کرو جو صیحح ہے اور مصبیت سے نہ گھبراو۔‬‬ 7 ۷۔اور بالکل اِسی طرح تم اَے شوہروں، اپنی بیویوں کو نازک ظرف جان کر اُن کے ساتھ سمجھداری سے رہو۔ اور تم انہیں زندگی کے ہر انعام کا حق دار جانو۔ اِیسا اِس لئے کرو تاکہ تمہار ی دُعایئں (قبول ہونے سے) رُک نہ جائے۔‬‬ 8 ۸۔آخر میں، میَں تم سے کہتا ہوں کہ ہم خیال رہو، ایک دوسرے سے بھائی چارہ رکھو، خوش مزاج اور نیک دل رہو۔ 9 ۹۔ برائی کا جواب برائی سے یا بے عزتی کا جواب بے عزتی سے نہ دو بلکہ اِس کے بدلے برکت دیتے رہو، اِسی لئے تم بلائے گئے ہو کہ تمہیں میراث میں برکت ملے۔‬‬ 10 ۱۰۔ جو اپنی زندگی سے پیار کرنا چاہتا ہے اور اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے وہ اپنی زبان کو بدی سے اور اپنے ہونٹوں کو مکر کی بات کہنے سے باز رکھے۔ 11 ۱۱۔ اُسے برائی سے ہٹنے دو اور وہ کرے جو ٹھیک ہے۔ اُسے اطمینان تلاش کرنے دو اور اِس کے پیچھے چلنے دو۔ 12 ۱۲۔ خدا کی آنکھیں راست باز کو دیکھتی اور اُس کے کان اُن کی فریاد سنتے ہیں مگر خدا کا چہرہ اُن کے مخالف ہے جو بدی کرتے ہیں۔‬‬ 13 ۱۳۔ وہ کون ہے جو تمہیں نقصان پہنچائے گا اگر تم اچھے کی سوچ رکھتے ہو؟ 14 ۱۴۔ مگر مبارک ہو تم اگراپنی راست بازی کے لئے ستائے جاتے ہو۔ اُس چیز سے مت ڈرو جس چیز سے وہ ڈرتے ہیں۔ نہ ہی گھبراو۔‬‬ 15 ۱۵۔ بلکہ ہمارے خداوند یسوع مسیح کو اپنے دلوں میں پاک ٹھہرائو۔ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار رہو، جب کوئی تم سے پوچھے کہ خداوند پر تمہارا بھروسہ کیوں ہے، تواُس کو فروتنی اور عزت سے جواب دو۔ 16 ۱۶۔ اپنے ایمان پر قائم رہو تاکہ تم پر انگلی اٹھانے والے یسوع مسیح میں شرمندہ کیے جائیں کیونکہ وہ تمہیں بُرا سمجھتے ہیں۔ 17 ۱۷۔ یہ بھی بہتر ہے کہ اگر خدا نے تمہارے لئے یہ سوچا ہے کہ تم برائی کرنے کی بجائے اچھائی کرنے کے لئے ستائے جائو۔‬‬ 18 ۱۸۔ مسیح نے بھی ایک بار گناہوں کے لئے اذِیت اٹھائی۔ وہ جو راست بازتھا ہمارے لئے جو کہ ناراست ہیں، ستایا گیا، اِس لئے کہ وہ ہمیں خداسے ملا دے۔ وہ جسمانی موت مارا گیا لیکن وہ روح سے زندہ کیا گیا۔ 19 ۱۹۔ وہ روح میں گیا اور اُن میں منادی کی جو ابھی قید میں ہیں۔ 20 ۲۰۔ وہ نوح کے زمانےمیں جب خداوند کا صبر اُن کا انتظار کر رہا تھا، راست باز نہ ٹھہرے،اُس وقت جب کشتی بنائی گئی اور خدا نے آٹھ جانوں کو پانی سے بچایا۔‬‬ 21 ۲۱۔ یہ بپتسمہ کی نشانی ہے جو اب تمہیں بچاتی ہے، بدن کی گندگی دھونے کے لیے نہیں، بلکہ ایک صاف ضمیر کی خدا سے درخواست، جویسوع مسیح کے جی اٹھنے کے وسیلے سے ہے۔ 22 ۲۲۔ مسیح خدا کے دہنے ہاتھ پر ہے۔ وہ آسمان پر چڑھ گیا ہے۔ فرشتے، اختیارات، اور طاقتوں کو اُس کا تابع ہونا لازمی ہے۔‬‬