1
عموّن کے خلاف اَور خْداوند کا کلام مْجھ پر نازل ہو۔ اْس نے کہا کہ۔
2
اَے ابنِ بشر! بنی عموّن کی طرف مْتوجہ ہو کر اْن کے خلاف نبْوت کر۔
3
اَور بنی عموّن سے کہہ دے کہ خْداوند خْدا کا کلام سْنو۔خْداوند یْوں فرماتا ہے ۔چْونکہ جِس وقت میرا مَقدِس ناپاک کِیا گیا اَور مْلکِ اِسرائیل وَیران کِیا گیا اَور یْہوداہ کا گھرانا اسیر ہو کر چلا گیا۔تْم نے اْن پر آہا آہا کہا۔
4
اَس لئے دیکھ مَیں تْجھے اہلِ مشرق کی ملکیت کر دْوں گا۔اَور وہ دیکھ تْجھ میں خَیمہ زَن ہو ں گے اَور تیرے پَھل کھا ئیں گے اَور تیرا دْودھ پئیں گے۔
5
اَور مَیں ربّہ کو اْونٹوں کی چراگاہ ۔ اَور عموّن کے شہروں کو بھیڑوں کا بھیڑ سالہ بناؤں گا۔ ا۔ور تٌم جانو گے کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔
6
کیونکہ خْداوند خْدا یوں فرماتا ہے کہ چْونکہ تْونے اِسرائیل کی سَر زمین کی بربادی پر تالیاں بجائیں اَور پاؤں مارے اَور دِل و جان سے خْوشیاں منائیں ۔
7
اِس لئے دیکھ ۔ مَیں اپنا ہاتھ بڑھاؤں گا ۔اَور تْجھے قوموں کی لْوٹ بنا دْوں گا ۔اَور اْمّتوں میں سے کاٹ ڈالوں گا۔اَور مْلکوں میں سے نیست ونابْود کر دْوں گا۔تْجھے ہلاک کر دْوں گا ۔اَور تْوجانے گا کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔
8
موآب کے خلاف خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے۔چْونکہ موآب نے کہا کہ یْہوداہ کا گھرانا تمام قوموں کی ماننِد ہے۔
9
اِس لئے دیکھ۔مَیں موآب کا کو ہستان کھول دْوں گا تاکہ اْس کے شہر نابْود ہوں یعنی ایک کِنارے سے لے کر دوسرے تک اْس کے تمام شہر جو مْلک کا فکر ہیں بیت یسیموت ۔ بَعل معون اَور قِریتائم۔
10
مَیں اْسے اہلِ مشرق کی مِلکیت کر دْوں گا۔جس طرح مَیں نے بنی عموّن سے کِیا تھا کہ قوموں کے درمیان پِھر اْن کا ذِکر نہ ہو۔
11
مَیں موآب پر بھی فتویٰ جاری کرْوں گا۔اَور وہ جانیں گے کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔
12
اَدوم کے خلاف خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے ۔ چْونکہ اَدوم نے یْہوداہ کے گھرانے سے کینہ رکھاہے اَور اْن سے اِنتقام لے کر بڑا گْناہ کِیا ہے۔
13
اِس لئے خْداوند یْوں فرماتا ہے کہ مَیں اَدوم پر اپنا ہاتھ چلاوں گا اَور اِنسان اَور حیوان کو اْس میں نابْود کر دْوں گا۔ اَور تیمان سے ددان تک اسے ویران کر دْوں گا اَور وہ تلوار سے گرائے جائیں گے۔
14
اَور مَیں اپنی اْمّت اِسرائیل کے ہاتھ سے اَدوم سے اِنتقا م لْوں گا۔ اَور وہ میرے قہر اَور غضب کے مْطابق اَدوم سے سلوک کریں گے۔ وہ میرے اِنتقام کو معلْوم کریں گے (خْداوند خْدا کا فرمان ہے) ۔
15
فلستین کے خلاف خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے۔ چْونکہ فِلستیوں نےکینہ کشی کی ہے اَور دِل کی کینہ وَری سے اَنتقام لِیاہے۔تاکہ دائمی عدوات سے اْسے ہلاک کریں۔
16
اِس لئے خْداوند فرماتا ہے کہ مَیں فِلستیوں پر اپنا ہاتھ چلاؤں گا۔اَور کریتیوں کو کات ڈالْوں گا۔اَور باقی ساحل کو فنا کردْوں گا۔
17
اَور میں سخت سرزِنش سے اْن پر بڑا اِنتقام جاری کرْوں گا۔اَور جب مَیں اُن سے اِنتقام لْوں گا تو وہ جانیں گے کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔