باب

1 ۔ دانی ایل بابل میں شاہِ یہوداہ یہو یقیمؔ کے عہدِ سلطنت کے تیسرے سال میں شاہِ بابل نبُوکد نضّؔریر وشلیِؔم پر چڑھ آ یا اور اس کا محا صرہ کرلیا۔ 2 اَور خدا وندنے شاہِ یہوداہ یہو یقیمؔ کو اَور خدا کے گھر کے بعض ظْروف کو اْس کے ہاتھ میں کر دِیا۔ تو وہ اْنہیں سنعار کی سر زمین میں اپنے معبو دکے گھر میں لے گیا۔اور ظْروف کو اپنے معبود کے خزانے میں داخِل کردیا۔ 3 اَوربادشاہ نے اپنے خواجہ سراؤں کے سردار اسپنزکو حکم دیا۔کہ بنی اسرایئل میں سے یعنی شاہی نسل اور شْرفا میں سے بعض کو حاضِر کرے۔ 4 ہاں ایسے نوجوانوں کو جِن میں کوئی عیب نہ ہو۔خْوبْصورت اورتمام حِکمت میں ہنر مند اور عِلم میں ماہر اور ہرطرح سے دانِشور جِن میں یہ لیاقت ہو کہ شاہی قصر میں خدمت کے لیے حاضر رہیں اور وہ اْنہیں کسدیوں کے طرزِکتابت اور اْن کی زْ با ن کی تعلیم دے۔ 5 اور بادشاہ نے اْن کے لئے شاہی خوراک اور اپنے پِینے کی مَے میں سے روزانہ وظیفہ مْقّررکیا کہ۔ یوں وہ تین سال تک پرورِش پاتے رہیں۔ اور اِس عر صہ کے اختتام پر وہ بادشاہ کے حضْور حاضِر ہوں۔ 6 پس اِن کےدرمیان بنی یہوداہ میں سے دانی اؔیل اور حننؔیاہ اور مِیساایؔل اورعزریاؔہ تھے۔ 7 پر خواجہ سراؤں کے سردار نے اْن کے نام تبدیل کر دیئے۔اْس نے دانی اؔیل کا نام بیلشضر رکھا حننیاہ کا سدرکؔ اور مِیساایؔل کا مِیسکؔ اور عزر یاؔہ کا عبدنجوْ ۔ 8 اور دانی اؔیل نے اپنے دِل میں اِرادہ کیا ۔کہ اپنے آپ کو شاہی خوراک سے اور اْس کے پِینے کی مَے سے ناپاک نہ کرے ۔اَور اْس نے خواجہ سراؤں کے سر دار سے عر ض کی کہ مَیں اپنے آپ کو ناپاک کرنے سے معذْور رکھّا جاوْں۔ 9 اَور خدا نے دانی اؔیل کو خواجہ سراؤں کے سردار کی نِگاہ میں مقبْول اور محبوب ٹھہرایا۔ 10 تو خواجہ سراؤں کے سردار نے دانی اؔیل سے کہا ۔کہ میں اپنے آقا بادشاہ سے ڈرتا ہوں ۔جِس نے تْمہارے لئے کھانا اور پِینا مْقّرر کیا ہے۔اگروہ تْمہارے چہروں کو تمہا رے ہم عمر جوانوں سے سے دْبلا دیکھےگا ۔تو تْم میرے سر کو بادشاہ کے سامنے خطرے میں ڈال دو گے ۔ 11 تب دانی اؔیل نے اْس دروغہ سے کہا جِسے خواجہ سراؤں کے سردار نے دانی اؔیل اور حننؔیاہ اور مِیساایؔل اور عزریاؔہ پر مْقّررکِیاتھا ۔کہا کہ۔ 12 دس دِن تک تْو اپنے خادِموں کا اِمتحان کر ۔اور ہمیں کھانے کو ساگ پات اَور پِینے کو پانی دے۔ 13 پِھر تیر ے سامنے ہمارے چہرے دیکھے جائیں اَور اْن جوانوں کے بھی جو شاہی کھانا کھاتے ہیں ۔تب جیسا تْو مْناسِب سمجھے اپنے خادِموں سے ویسا ہی سلوک کر۔ 14 چْنانچہ اْس نے اْن کی یہ بات قْبول کی اور دس دِن تک اْنہیں آزمایا۔ 15 اور دس دِن کے بعد اْن کے چہرے اْن تمام جوانوںکی بہ نِسبت جوشاہی خوراک کھاتے تھے زِیادہ خْوشنما اور اور تازہ نظر آئے۔ 16 تب دروغہ نے وہ خوراک اور مَے جو اْن کے کھانے پِینے کے لئے تھی ،مَوقْوف کردیاور اْنہیں ساگ پات ہی کھانے کو دیا۔ 17 پس خدا نے اٌن چاروں نَوجوانوں کو ہر طرح کی کِتابت میں معرفت اَور مہارت عطا کی اَور اْنہیں حِکمت بخشی اور علاوہ اس کے اْس نےدانی اؔیل کو ہرطرح کی رویا اور خواب میں بھی فہم بخشا۔ 18 اَور جب بادشاہ کے حْکم کے مْطابق اْن کے حاضر ہو نے تک کے دِن تمام ہوگئے ۔تو خواجہ سراؤں کے سردار نے اْنہیں نبُوکد نضر کے سامنے حاضِر کِیا۔ 19 اَور بادشاہ نے اْن سے گْفتگْو کی تو اْن سب میں سے اْس نے دانی اؔیل اور حننؔیاہ اور مِیسا ایؔل اور عزریاؔہ کی مانِند کسی کو نہ پا یا اِس لئے وہ بادشاہ کے سامنے کھڑے رہنے لگے ۔ 20 اَور حِکمت اَور دانِشوری کی ہر بات میں جِس کی بابت بادشاہ نے اْن سے پْوچھا ۔اْنہیں اپنی تمام مملکت کے سب جادْو گروں اور نْجومیوں سے دس درجہ بڑھ کر پایا۔ 21 اَور دانی اؔیل خورس بادشاہ کے پہلے برس تک وہاں رہا۔