باب

1 ۔اور بعد اِن باتوں کے یُوں ہُوا ۔کہ یُوسف سے کہا گیا ۔تیرا باپ بیمار ہے۔ سو اُس سے اپنے دونوں بیٹوں منسی اور افرائیم کو اپنے ساتھ لیا ۔ 2 ۔اور یعقوب کو خبرد ی گئی۔کہ تیرا بیٹا یوسف تیرے پاس آتا ہے ۔اور اسرائیل سنبھل کر پلنگ پر بیٹھ گیا ۔ 3 ۔اور یعقوب نے یوسف سے کہا کہ خُدائے قادر لوز میں یعنی کِنعان کی سرزمین میں مجھ پر ظاہر ہُؤا اور مجھے برکت دی 4 ۔اور مجھ سےکہا دیکھ میَں تجھے برومند کرُوں گا اور بڑھاؤں گا اور میَں تجھے قوموں کا گروہ بناؤں گا اور تیرے بعد یہ زمین تیری نسل کو ابدی ملکیت میں دُوں گا۔ 5 ۔اور اب تیرے دو بیٹے افرائیم اور منسی جو تجھ سے مصر کی سرزمین میں اُس سے پیشتر کہ میَں تیرے پاس مصر میں آیا۔ پیدا ہُوئے ۔ میرے ہیں۔ وہ روبن اور شمعون کی طرح میرے ہوں گے۔ 6 ۔اور اِن کے بعد جو تیرے ہاں پیدا ہوں وہ تیرے ہوں گے اور وہ اپنی میراث میں اپنے بھا ئیوں کے ہم نام ہوں گے۔ 7 ۔اور میَں جب فدان سے آتا تھا ۔ اور افرات کچھ دُور تھا ۔تو میرے سامنے راہ میں راخل کِنعان کی سرزمین میں مر گئی اور میَں نے اُسے وہیں افرات کی راہ میں دفن کیا ۔اور آج وہی بیت لحم ہے۔ 8 ۔ پھر اِسرائیل نے یُوسف کے بیٹوں کو دیکھا اور کہا ۔ کہ یہ کون ہیں؟ 9 ۔یوسف نے اپنے باپ سے کہا یہ میرے بیٹے ہیں جو خُدا نے مجھے یہاں دئیے ۔وہ بولا ۔اُنہیں میرے پاس لا میں اُنہیں برکت دُوں گا ۔ 10 ۔لیکن اِسرائیل کی آنکھیں بُڑھاپے سے دُھندلی ہوگئی تھیں اور وہ دیکھ نہ سکتا تھا ۔اور یُوسف اُنہیں اُس کے نزدیک لایا ۔اور اُس نے اُنہیں چُوما اور اُنہیں گلے لگایا ۔ 11 ۔ اور اِسرائیل نے یُوسف سے کہا ۔مجھے تو تیرا چہرہ بھی دیکھنے کی اُمید نہ تھی اور دیکھ خُدا نے تیری نسل بھی مجھے دِکھائی 12 ۔ تب یُوسف نے اُنہیں اُس کے گھٹنوں کے درمیان سے نکالا ۔اور وہ زمین تک جھُکا ۔ 13 ۔اور یُوسف اُن دونوں کو پکڑ کر افرائیم کو اپنے دہنے ہاتھ سے اِسرائیل کے بائیں ہاتھ سے اِسرائیل کے بائیں ہاتھ کے مقُابل اور منسی کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرائیل کے دہنے ہاتھ کے سامنے اُس کے نزدیک لایا۔ 14 ۔اِسرائیل نے اپنا دہنا ہاتھ لمبا کیا اور افرائیم کے سر پر جو چھوٹا تھا رکھا اور اور بایاں ہاتھ منسی کے سر پر یعنی اپنے ہاتھوں کو بدل کر کیونکہ منسی پہلوٹھا تھا ۔ 15 ۔اور اُس نے یُوسف کو برکت دی اور کہا ۔ وہ خُدا کے جس کے رُوبر و چلے میرے آبا ابرہام اور اضحاق۔ وہ خُدا جس نے آج کے دِن تک عمر بھر میری پاسبانی کی 16 ۔ وہ فرشتہ کہ جس نے مجھے ہر مصُیبت سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت عطا فرمائے جو میرے نام سے اور میرے آبا ابرہام اور اضحاق کے نام سے نامزد ہوں وہ زمین میں برومند ہوں اور زیادہ سے زیادہ بڑھ جائیں۔ 17 ۔ اور یُوسف یہ دیکھ کر کہ اُس کے باپ نے اپنا دہنا ہاتھ افرائیم کے سر پر رکھا ناخوش ہُؤا۔اور اُس نے اپنے باپ کا ہاتھ تھام لیا ۔تاکہ اُسے افرائیم کے سر پر سے اُٹھا کر منسی کے سر پر رکھ دے۔ 18 ۔اور یُوسف نے اپنے باپ سے کہا ۔ اے میرے باپ یُوں نہیں ۔کیونکہ یہ پہلوٹھا ہے ۔اپنا ہاتھ اُس کے سر پر رکھ۔ 19 ۔اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا میَں جانتا ہوں ۔اےمیرے بیٹے!میں جانتا ہوں ۔اِس سے بھی ایک گروہ پیدا ہو گا ۔اور یہ بھی بزرگ ہو گا ۔پر اُس کا چھوٹا بھائی اُس کی نسبت بڑا ہوگا اور اُس کی نسل قوموں کا گروہ ہوگی ۔ 20 ۔اور اُس نے اُنہیں اُس دِن یہ کہہ کر برکت دی کہ تیر ا ہی نام لے کر اِسرائیل برکت دے گا ۔اور یہ کہہ کر دے گا کہ خُدا تجھے افرائیم اور منسی سا کرے۔ لہٰذا اُس نے افرائیم کو منسی پر ترجیح دی۔ 21 ۔ اور اسِرائیل نے یوسف سے کہا دیکھ میَں مرنے کے قریب ہوں ۔لیکن خُدا تمہارے ساتھ ہوگا اورتمہیں تمہارے باپ دادا کی سرزمین میں پھر لے جائے گا۔ 22 ۔ اور ماسِوا اُس کے میَں نے تجھے تیرے بھائیوں کی نسبت ایک حصہ زیادہ دِیا ۔ جو میَں نے اموریوں کے ہاتھ سے اپنی تلوار اور کمان سے لیِا۔