باب

1 ۔نوُح کے بیٹوں سم حام اوریافت کی اولاد یہ ہیں ۔طُوفان کے بعد اُن کے بیٹے پیدا ہُوئے ۔ 2 ۔ یافت کی اولاد جمر اور ماجوُج اور مادی اور یاوان اور توبل اور مسک اور تِیراس ۔ 3 ۔جمر کی اولاد ۔ اشکناز اور ریفت اور تجرمہ ۔ 4 ۔ یاوان کی اولاد ۔ الیسہ اورترسیس کتِی اور دودانی ۔ 5 ۔ اِن سے اقوام جزیرے مختلف ممالک میں تقسیم کئے گئے ۔ یہ ہے یافت کی اولاد ۔ اُن کی گروہوں میں ہر ایک کی زُبان اور قبیلہ کے مطُابق ۔ 6 ۔ حام کی اولا د ۔کوُش او ر مصر اور فوُط اور کِنعان ۔ 7 ۔ کوُش کی اولاد ۔ سبِا اور حویلہ اور سَبتہ اور رَعما ہ اور سبتیکہ اور رَعماہ کی اولاد ۔ سَبااور ددان۔ 8 ۔ کوُش سے نمرود پیدا ہُوا وہ زمین پر نہائت زورآور ہونے لگا۔ 9 ۔اور خُداوند کے حضور زبردست شکاری بنا ۔ اِس واسطے مَثل چلی کہ خُداوند کے حضور نمرود سا زبردست شکاری ۔ 10 ۔اور اُس کی بادشاہی کا آغاز بابل اور ارک اور اکاد اور کلنہ سنعار کی سرزمین میں تھا ۔ 11 ۔ اور اِس ملک سے اسور کی طرف نکلا ۔ جہاں اِس نے نینوا اور رحوبوت عیر اور کلح تعمیر کئے۔ 12 ۔ نینوہ اور کلح کے درمیا ن رسن ۔ ایک بڑا شہر۔ 13 ۔ مصر سے لوُدی اور عنَامی اور لہابی اور نفتُوحی ۔ 14 ۔ اور فتروسی اور کسلوحی پیدا ہوئے اور کفتُوری بھی جن سے فلسطینی نکلے۔ 15 ۔ اور کِنعان سے اُس کا پہلوٹھا صیدا پیدا ہُوا اور حت ۔ 16 ۔ اور یبُوسی اور اموری اور جرجاسی ۔ 17 ۔ اور حوی اور عرقی اور سینی ۔ 18 ۔ اور اروادی اور صماری اور حماتی پیدا ہُوئے ۔ بعد اِزاں کِنعانی قبیلے پراگندہ ہُوئے ۔ 19 ۔ اور کِنعانیوں کی حدود صیدا سے جرار کے رستے غزہ تک اور سدوم اور عمورہ اور ادمہ اورضبیان کے رستے سے لسع تک ۔ 20 ۔یہ ہے حام کی اولاد ۔ اُن کے قبیلوں اور زُبانوں کے مطُابق اِن کے ملکوں اور گروہوں میں۔ 21 ۔سم کے بھی جو تمام بنی عبر کا باپ اور یافت کا بڑا بھائی تھا بیٹے پیدا ہُوئے۔ 22 ۔ سم کی اولاد ۔ عیلام اور اسور اور ارفکسد اور لوُد اور ارام ۔ 23 ۔ اَرام کی اولاد ۔ عُوض اور حَول اور جتر اور مس ۔ 24 ۔ ارفکسد سے سلح پیدا ہُؤا اورسلح سے عبر ۔ 25 ۔ اور عبر کے دو بیٹے پیدا ہُوئے ۔ ایک کا نام فلج کیونکہ اُس کے دِنوں میں زمین بانٹی گئی ۔ اور اُس کے بھائی کا نام یُقطان تھا ۔ 26 ۔ اور یقَطان سے اَلموداد اور سلف اور حصا ر ماوت اور اراخ ۔ 27 ۔ اور ہدورام اور اوزال اور دِقلہ ۔ 28 ۔اور عوبل اور ابی مائیل اور سَبا ۔ 29 ۔ اور اوفیر اور حویلہ اور یوباب پیدا ہُوئے ۔ یہ سب یَقطان کی اولاد تھے ۔ 30 ۔ اور اَن کا مسکن میسا سے سفار کے راستے مشرق کے پہاڑ تک تھا ۔ 31 ۔یہ ہے سم کی اولاد ۔ اِن کے قبیلوں اور زُبانوں کے مطُابق اِن کے ملکوں اور گروہوں میں ۔ 32 ۔ بنی نوُح کی نسلیں اِن کے قبیلوں اور گروہوں کے مطُابق یہ ہیں۔ طوُفان کے بعد اِنہی سے روئے زمین پر اقوام منقسم ہوئیں۔