باب

1 ۔اجنبی عورتو ں کا دور کیا جانا جب عزؔرا نے دُعا مانگی اَور خُدا کے گھر کے آگے گِر کر روتے ہوئے اِعتراف کِیا تو اِسرؔائیل میں سے آدمیوں اَور عورتوں اَور بچّوں کی ایک نہایت بڑی جماعت اُس کے پاس جمع ہوئی۔ اَور لوگ پھوٹ پھوٹ کر روتے تھے۔ 2 ۔تب بنی عیلاؔم میں سے سِکَنیاہ بِن یحی ایل نے جَواب دے کر عزؔرا سے کہا۔ کہ ہم نے اپنے خُدا کے خلاف گُناہ کِیا ہَے۔ اَور مُلک کی قوموں میں سے اجنبی عورتوں کو لِیا ہَے۔ تاہم اِسرؔائیل کے لئے اَب اِس میں اُمّید ہَے۔ 3 ۔کہ ہم اپنے خُداوند کے ساتھ عہد باندھیں۔ اَور اپنے آقا اَور اُن لوگوں کی مشورت کے مُطابِق جو ہمارے خُدا کے حُکم سے خوف کھاتے ہیں۔ سب عورتوں کو اَور اُن کی اولاد کو نِکال دیں۔ اَور یہ شریعت کے مُطابِق کِیا جائے۔ 4 ۔پس اُٹھ کر حُکم دینا تیرا کام ہَے اَور ہم تیرے ساتھ ہیں۔ پس تُو دلیر بن اَور عمل کر۔ 5 تب عزؔرا اُٹھا۔ اَور اُس نے کاہِنوں کے سرداروں اَور لاویوں اَور تمام اِسرؔائیل کو حلف دِیا۔ کہ ہم اِس کلام کے مُطابِق عمل کریں گے۔ اَور اُنہوں نے قَسم کھائی۔ 6 ۔اَور عزؔرا خُداوند کے گھر کے سامنے سے اُٹھا۔ اَور یہوحناؔن بِن اِلیاسِؔب کی کوٹھڑی میں داخِل ہُؤا۔ اَور وہاں جا کر نہ روٹی کھائی اَور نہ پانی پِیا۔ کیونکہ وہ جَلا وطنی کے فرزندوں کے گُناہ کے باعِث ماتم کرتاتھا۔ 7 ۔پِھر اُنہوں نے یہُوداہ اَور یرُوشلیؔم میں سب جَلاوطنی کے فرزندوں کے لئے مُنادی کی کہ وہ تمام یرُوشلیؔم میں جمع ہوں۔ 8 ۔اَور سرداروں اَور بزرُگوں کی مشورت کے مُطابِق اگر کوئی تین دِن کے اندر نہ آئے تو اُس کا سارا مال ضبط کِیا جائے گا۔ اَور وہ جَلاوطنی کے فرزندوں کی جماعت سے جو واپس آئے خارِج کِیا جائے گا۔ 9 ۔تب یہُوداہ اَور بنیمین کے سب مَرد تین دِن کے اندر نویں مہینہ کی بیسویں تاریخ کو یروشلیم میں جمع ہوئے۔ اور خدا کے گھر کی کشادہ جگہ میں اِس بات سے اَور بارِش کے باعِث کانپتے ہُوئے بیٹھے۔ 10 ۔تب عزؔرا کاہِن نے کھڑے ہو کر اُن سے کہا۔ کہ تُم نے گُناہ کِیا ہے اَور اجنبی عورتوں کو بیاہ لیا ہے۔ تاکہ اِسرؔائیل میں بَدی زیادہ ہو جائے۔ 11 ۔اَب تُم خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو جلال دو۔ اَور اُس کی مرضی پر عمل کرو۔ اَور مُلک کی قوموں سے اَور اجنبی عورتوں سے اپنے آپ کو الگ کرو۔ 12 ۔تب ساری جماعت نے جَواب دِیا اَور بُلند آواز سے کہا۔ جیسا تُو نے کہا ویسا ہی ہم کریں گے۔ 13 ۔لیکن لوگ بُہت ہیں۔ اَور یہ وقت بارِش کا وقت ہے۔ ہماری طاقت نہیں کہ ہم باہر ٹھہریں۔ اَور یہ ایک دو دِن کا کام نہیں۔ اَور اِس مُعاملہ میں ہمارا گُناہ بُہت ہَے۔ 14 ۔لہٰذا جماعت کے سارے سردار ذمہ دار ہوں۔ اَور سب جِنہوں نے ہمارے شہروں میں اجنبی عورتیں بیاہی ہُوئی ہَیں۔ مُقرّرہ وقت پر آئیں۔ اَور اُن کے ساتھ ہر ایک شہر کے بزُرگ اَور قاضی ہوں۔ جب تک کہ اِس معاملے میں ہمارے خُدا کا غضب ہم پر سے ٹل نہ جائے۔ 15 ۔فقط یُوناتؔن بِن عَسَائیؔل اَور یحاز ؔیاہ بِن تِقَوؔہ اِس بات کے خلاف کھڑے ہُوئے ۔ اَور مسلام اَور سبتی لاوی اُن کے مددگار تھے۔ 16 ۔چُنانچہ جَلاوطنی کے فرزندوں نے ایسا ہی کِیا۔ اَور عزؔرا کاہِن اَور آبائی رئیس اُن کے آبائی گھرانوں کے مُطابِق سب نام بنام الگ کئے گئے اَور وہ دسویں مہینہ کی پہلی تاریخ سے اِس معاملے میں تفتیش کرنے کو بیٹھے۔ 17 ۔اَور پہلے مہینہ کے پہلے دِن اُنہوں نے اُن سب آدمیوں کے متُعلق کام ختم کر دِیا جِنہوں نے اجنبی عورتیں بیاہی ہوئی تھیں۔ 18 ۔تو کاہِنوں کے بیٹوں کے درمیان سے جِنہوں نے اجنبی عورتیں بیاہی ہوئیں تھیں۔ بنی یِشُوعؔ بِن یوصدق اَور اُس کے بھائیوں میں سے مَعسیاہ اَور اِلیعزِؔر اَور یارؔب اَور جِدَلیؔاہ پائے گئے۔ 19 ۔اَوراُنہوں نے اپنے اپنے گُناہ کی بابت گّلے میں سے ایک ایک مینڈھا قرُبانی گُزرانا۔ 20 ۔اَوربنی اِمیّرؔ میں سے حناؔنی اَور زبدؔیاہ۔ 21 ۔اَور بنی حاؔرِم سے مَعؔسیاہ اَور اِلیاہ اَورسمعَیاہ اَور یحی ایؔل اَور عُزّ ؔیاہ۔ 22 ۔اَور بنی فَشُحؔور میں سے اِلی یو عینی اَور مَعسؔیاہ اَور ا،سمعیؔل اَور نَتَنی ایؔل اَور یوزؔباداَور اِلعَسؔہ۔ 23 ۔اَور لاویوں میں سے ۔ یوزؔباد اَورسِمؔعی اَور قلاؔیاہ یعنی قلؔیطا اَور فِتؔحیاہ اَور یہُوداہ اَور اِلیعزِؔر۔ 24 ۔اَور گانے والوں میں سے اِلیاسؔب اَور دربانوں میں سے سلُّوؔم اَور طلِؔم اَور اُورؔی۔ 25 ۔اَور اِسرؔائیل میں سے ۔ بنی فَرعوؔس سے رَمیاہ اَور یز ؔیاہ اَور مِلکیاَہ اورمِیْامؔین اَور اِلیعزر اَور مِلکیاہ اَور بنایاؔہ۔ 26 ۔اَور بنی عیلاؔم سے مَتنؔیاہ اَور زِکرَؔیاہ اَور یحی ایؔل اَور عَبدؔی اَور یریموؔت اَور اِلؔیاہ۔ 27 ۔اَور بنی ؔزتُو سے اِلی یوعینی اَور اِلیاسؔب اَور مَتّنؔیاہ اَور یریموت اَور زاباؔداَورعزیزاؔ۔ 28 ۔اَوربنی ببی سے یہوحاناؔن اَور حَننؔیاہ اَور زبّی اَور عَطلی ۔ 29 ۔اَوربنی باؔنی سے مِسَلاّمؔ اَور مَلُوکؔ اَور عَداؔیاہ اَور یاسوؔب اَور سیاؔل اَور یراموؔت۔ 30 ۔اَور بنی پَحتؔ موآبؔ سے عَدنا اَور کِلالؔ اَور بناؔیاہ اَور معَسؔیاہ اَور مَتّنیاہ اَور بِضلی ایل اَور بِنُویؔ اَور مَنؔسی ۔ 31 ۔اَور بنی حاؔرِم سے اِلیعزِراَور یِشّیاہ اَور مَلکیاہ اَور سِمَعؔیاہ اَور شمعُون ۔ 32 ۔اَور بِنیمِین اَور مَلُّوکؔ اَور سمَرؔیاہ۔ 33 ۔اَور بنی حاؔشوم سے مَتنؔی اَور مّتتاَہ اور زاباؔد اَور اِلیفؔلط اَور یریؔمئی اَور مَنؔسّی اَور سِمؔعی۔ 34 ۔اَور بنی بانؔی سے مَعدی اَور عَمراؔم اَوراوایؔل۔ 35 ۔اَور بنایؔاہ اَور بِدیاؔہ اَور کلُوؔہ۔ 36 ۔اَور وَنؔیاہ اَور مَریموؔت اَور اِلیاسبؔ۔ 37 ۔اَور مَتّنیاہ اَور مُتؔنی اَور یُعسو۔ 38 ۔اَور باؔنی اَور بِنُوؔی اَور سِمؔعی۔ 39 ۔اَورسلمیاہ اَور ناتن اَور عدَایاہ۔ 40 ۔اَور مُکندؔبی اَور ساسی اَورسارؔی۔ 41 ۔اَور عَزرئیل اَور سلمیاہ اَور سِمَریاؔہ۔ 42 ۔اَورسلُوؔم اَور اَمرؔیاہ اَور یُوسؔف۔ 43 ۔اَور بنی نِبؔو میں سے یعی ایؔل اَور مَتِّتیاہ اَور زابؔاد اَور زؔبینا اَور یّدؔدا ور یوایؔل اَور بنایاہ۔ 44 ۔اِن سب نے اجنبی بیویاں بیاہی ہوئیں تھیں۔ اَور اُنہوں نے اُنہیں اُن کی اولاد سمیت دُور کر دِیا۔