باب

1 ۔ خورس کا فرمان فارسؔ کے بادشاہ خورس کی سلطنت کے پہلے سال میں خُداوند کا کلام جو اُس نے یرمیاہ کی زُبان سے فرمایا تھا پُورا ہوا۔ خُداوند نے خورس شاہ خورس کے دِل کو اُبھارا۔تو اُس نے اپنی تمام مُملکَت میں مُنادی کروائی۔ اَور تحریر کر کے کہا۔ 2 ۔کہ فارس کا بادشاہ خورس یُوں فرماتا ہے۔ کہ خُداوند آسمان کے خُدا نے زمین کے سارے مُمالِک مُجھے عطا کِئے ہیں۔ اَور مُجھے حُکم دِیا ہَے کہ مَیں اُس کے لئے یرُوشلؔیِم میں جو یہوداہ میں ہَے ایک گھر بناؤں۔ 3 ۔پس تمہارے درمیان اُس کی ساری اُمّت میں سے کون ہے؟ اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اَور وہ یرُوشلؔیِم کو جو یہوداہ میں ہَے چلا جائے۔ اور خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کا گھر بنائے۔ اَور وہی خُدا ہَے جو یرُوشلؔیِم میں ہَے۔ 4 ۔اَور ہر ایک جو کِس جگہ میں رہ گیا ہو۔ جہاں کہ وہ پردیسی ہَے۔ تو وہاں کے لوگ چاندی اَور سونے اَور اسباب اَور چوپایوں سے اُس کی مدد کریں۔ اور اس کے علاوہ وہ اپنی خُوشی سے خُدا کے گھر کے لئے ہدیے دیں جو یرُوشلؔیِم میں ہَے۔ 4 ۔بنی پخت موآؔب میں سے اِلیہو عیؔنی بِن زِرّاخیاہ ۔ اَور اُس کے ساتھ دو سَو مرَد تھے۔ 5 ۔بنی زؔتُّو میں سے سِکَنؔیاہ بِن یحزی ایؔل۔ اَور اُس کے ساتھ تین سَو مَرد تھے۔ 6 6۔بنی ؔعدین میں سے عبد بِن یونتن۔ اَور اُس کے ساتھ پچاس مَرد تھے۔ 7 7۔بنی عیلؔام میں یِسعیاہ بِن عَتَلیاہ اَور اُس کے ساتھ ستّر مرَد تھے۔xxxxxxxxx 7 ۔ اور خورس بادشاہ نے خُداوند کی ہیکل کے برتنو ں کو بھی نِکلوایا جِنہیں نُبو کدنِضّریرُوشلؔیِم سے نِکال لایا تھا اَور جِنہیں اُس نے اپنے معبُودوں کے گھر میں رکھّا تھا۔ 8 ۔ خورس شاہ فارس نے اُنہیں متِرداؔت خزانچی کے ہاتھ سے نکِلوایا۔ اَور اُنہیں یہوداہ کے رئیس شیسؔ بَضر کو گِن کر دِیا۔ 9 ۔اَور اُن کی گِنتی یہ تھی ۔ سونے کے تیس تھال اَور چاندی کے ایک ہزار تھال اَور اُنتیس برتن اَور سونے کے تیس پیالے۔ 10 ۔اَور چاندی کے چار سَو دس پیالے۔ اَور دوسری قِسم کے برتن ایک ہزار تھے۔ 11 ۔سونے اَور چاندی کے سب برتن پانچ ہزار چار سَو تھے۔ اِن سب کو شِیشؔ بَضَّراُن لوگوں کے ساتھ لے گیا۔ جو بابؔل کی جَلاوطنی سے یرُوشلؔیِم کو گئے۔