باب

1 ۔ اسیروں کی فہرست مُلک کے وہ لوگ جِنہیں نُبو کدنِضّر شاہ بِابؔل اسیر کے کے بابؔل لے گیا تھا۔ صوبہ کے لوگ یہ ہیں۔ جو جَلاوطنی سے واپس آئے اَور یرُوشلؔیِم اَور یہُوداہ میں ہر ایک اپنے شہر کو گیا وہ یہ ہیں۔ 2 ۔وہ زربابل اَوریِشُوعؔ اَور نحمیاہ اَور سَرایاؔہ اَور رعلایاہ اَور مرِدکی اَو ربلشاؔن اَور مِسفؔار اَور بگوی اَور رِحُوم اَور بَعنَہ کے ساتھ آئے۔ اَسرؔائیل کے لوگوں کے آدمیوں کا یہ شُمار ہے۔ 3 ۔بنی پرعوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔ 4 ۔اَور بنی سِفَطیاہ تین سَو بہتّر۔ 5 ۔بنی ارخ سات سو پچھہتّر۔ 6 ۔بنی یِشُوعؔ اَور یوآب میں سے بنی پخت موآب دوہزار آٹھ سَو بارہ۔ 7 ۔بنی عیلؔام ایک ہزار دو سَو چوّنؔ۔ 8 ۔بنی ؔ زَتُونو سَو پینتالیس۔ 9 ۔بنی زکی سات سَو ساٹھ۔ 10 ۔بنی بانی چھ سَو پینتالِیس۔ 11 ۔ بنی ببئی چھ سَو تئیس۔ 12 ۔بنی عَزؔجَاد ایک ہزاور دو سَو بائیس۔ 13 ۔بنی ادونقام چھ سَو چھیاسٹھ۔ 14 ۔بنی بگوی دو ہزار چھپن۔ 15 ۔بنی عدین چار سَو چوّن۔ 16 ۔حزِقیاہ کے بنی اطیر اٹھانوے ۔ 17 ۔ بنی بضی تین سَو تیئیس۔ 18 ۔بنی یورہ ایک سَو بارہ۔ 19 ۔بنی حاؔشوم دو سَو تیئس۔ 20 ۔بنی جِبّار پچانوے۔ 21 ۔بنی اہل بیتؔ لحم ایک سَو تیئیس ۔ 22 ۔اہل نِطوفؔہ چھپّن۔ 23 ۔اہل عَنتوؔت ایک سَو اٹھائیس۔ 24 ۔اہلِ عَزماوِتؔ بیالیس۔ 25 ۔قرِیت عرِیم کفِرہ اَور بیروتؔ کے لوگ سات سَوس تینتالیِس ۔ 26 ۔راؔمہ اَور جبعہ کے لوگ چھ سَو اکیس۔ 27 ۔اہلِ مِکماسؔ ایک سَو بائیس۔ 28 ۔بَیت ایل اور عی کے لوگ دو سَو تیئیس۔ 29 ۔اہلِ نِبوؔباون۔ 30 ۔بنی مَجبیسؔ ایک سَو چھپّن۔ 31 ۔دُوسرے عیلؔام کی اولاد ایک ہزار دو سَو چوّن۔ 32 ۔بنی حاؔرم تین سَو بیس۔ 33 ۔لؔود۔ حادِید اَور اؔونو کے لوگ سات سَو پچیس۔ 34 ۔اہلِ یرؔیحو تین سَو پینتالیِس۔ 35 ۔بنی سناآہ تین ہزار چھ سَو تیس۔ 36 ۔کاہِن یِشُوعؔ کے گھرانے سے بنی یِدَعیاہ نو سَو تہتّر۔ 37 ۔بنی اِمّؔیر ایک ہزار باون۔ 38 ۔بنی فَشحورؔ ایک ہزار دو سَو سینتالیِس۔ 39 ۔بنی حارِؔم ایک ہزار سترہ۔ 40 ۔ لاوی۔ بنی ہوداویا سے یِشُوعؔ اَور قدمی ایؔل کی اولاد چوہتّر۔ 41 ۔ہیکل میں حمد کرنے والے بنی آسف ایک سَو اٹھائیس۔ 42 ۔دربان۔ بنی سلوم ۔ بنی اطیرؔ۔ بنی طلموؔن۔ بنی عَقّوبؔ۔ بنی خطؔیطا۔بنی سوبی۔ کُل ایک سَو اُنتالیِس۔ 43 ۔نِیتنؔیم ۔ بنی ضِیؔحا۔ بنی حَسُوفاؔ۔ بنی طبعوتؔ۔ 44 ۔بنی قروسؔ بنی سِیَعہَا۔ بنی فدون۔ 45 ۔بنی لِبانہؔ۔ بنی حجاؔبہ۔ بنی عَقّوُبؔ۔ 46 ۔بنی حجاب۔ بنی شلمی، بنی حنان۔ 47 ۔بنی جِدّیؔل۔ بنیؔ جحر ۔ بنی رِآیاہ۔ 48 ۔بنی رصینؔ۔ بنی نِقوؔدا۔ بنی جزام۔ 49 ۔بنی عُزّا۔ بنی فاسیؔح۔ بنی بسی۔ 50 ۔بنی اَسؔنّاہ ۔ بنی معُونِیؔم۔ بنی نفی سیؔم ۔ 51 ۔بنی بُقبوُق۔ بنی حَقُوفا۔ بنی حرحُورؔ۔ 52 ۔بنی بضلُوتؔ۔ بنی محیدؔا۔ بنی حَرشا۔ 53 ۔بنی برقُوسؔ۔ بنی سِسؔرا۔ بنی تامؔحَ۔ 54 ۔بنی ننصیاح۔ بنی خَطیفؔا۔ 55 ۔سُلیؔمان کے خادِموں کی اولاد۔ بنی سوطی۔ بنی حسوفرت ۔بنی فرُوؔدا۔ 56 ۔بنی یَعلَہ۔ بنی دَرقؔون۔ بنی جِدّیؔل۔ 57 ۔بنی سفطیاہ۔ بنی خَطّیؔل۔ ضَباؔئم کے بنی فوکرت۔ بنی امی۔ 58 ۔سب نِتینیم اَور سُلیماؔن کے خادِموں کی اَولاد تین سَو بانوے۔ 59 ۔اور وہ لوگ جو تِل ؔملح اَور تِل حَرسؔا اَور کرُوبؔ اَور اَدّاؔن اَور اِمّؔیر سے آئے یہ ہیں۔ لیکن یہ اپنے آبائی گھرانے اَور اپنا نسب نہ بتا سکے کہ آیا اِسرؔائیل کے ہیں یا نہیں۔ 60 ۔بنی دِلاؔیاہ اَور بنی طوؔبیاہ اَور بنی نِقؔودا چھ سَو باون۔ 61 ۔اَور کاہِنوں کی اولاد میں سے بنی حبایاہ اَورہقوص اور بنی برزلی جس نے برزِلی جلعادی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیوی بنایا اَور اُن کے نام سے کہلایا۔ 62 ۔ اُنہوں نے اپنے نسب ناموں کو ڈُھونڈا لیکن نہ پایا۔ تو وہ کہانت کے لئے ناپاک سمجھے گئے۔ 63 ۔ اور حاکم نے انہیں حکم دیا کہ وہ پاک ترین چیزوں سے نہ کھائیں جب تک کہ کوئی کاہن اوریم و تمیم لئے ہوئے نہ اٹھے۔ 64 ۔ یہ ساری جماعت مِل کر بیالیس ہزار تین سَو ساٹھ کی تھی۔ 65 ۔ماسوائے اُن کے غُلاموں اَور لونڈیوں کے جو سات ہزار تین سَوسینتیس تھے۔ اُور اُن میں دو سو ہیکل میں حمد کرنے والے مرد و عورت تھے۔ 66 ۔اَورا ُن کے گھوڑے سات سَو چھتیس اَور اُن کی خچّریں دو سَو پینتالیس۔ 67 ۔اَور اُن کے اُونٹ چار سَو پینتیس اَور اُن کے گدھے چھ ہزار سات سَو بیس تھے۔ 68 ۔اَور بعض آبائی رئیسوں نے جب وہ خُداوند کے گھر کو آئے جو یرُوشلؔیِم میں تھا تو خُوشی سے خُداوند کے گھر کے لئے ہدیئے دیئے تاکہ وہ اپنی جگہ میں پھر بنایا جائے۔ 69 ۔اُنہوں نے اپنی توفیق کے مُطابِق کام کے خزانہ کے لئے اِکسٹھ ہزار سونے کے درہم اَور پانچ ہزار مِنا چاندی کے اَور ایک سَو چوغے کاہِنوں کے لئے دِیئے۔ 70 ۔لہذا اور لاوی اور دربان اورلوگوں میں سے ہیکل کے خدمت گُزار اپنے شہروں میں اَور تمام اِسرؔائیل اپنے شہرو ں میں بس گئے۔