باب

1 دیگر شرعی ناپاکیاں اور خُداوند نے موسیٰ اور ہارون سے کلام کرکے فرمایا۔ 2 بنی اسرائیل سے کلام کرکے کہو کہ ہر ایک مرد جس کے جسم میں جریان کا مرض ہو وہ اُسی کے سبب سے ناپاک ہے۔ 3 اور جریان کی ناپاکی یوں ہوگی۔ کہ اُس کے جسم سے بیج بہے یا نہ بہے دونوں میں اُس کی ناپاکی ہے۔ 4 جس بِستر پر وہ سوئے وہ ناپاک ہوگا۔ اور جس چیز پر وہ بیٹھے وہ ناپاک ہوگی 5 اور جواِنسان اُس کے بستر کو چھو ئے وہ اپنے کپڑے دھوئےاور پانی سے غُسل کرے اور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ 6 جو کوئی اُس چیز پر بیٹھے جس پر کہ جریان والا بیٹھا تھا تو وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور وہ شام تک ناپاک ہوگا۔ 7 اور جو کوئی جریان والے کے بدن کو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غُسل کرے اور شام تک ناپاک ہوگا۔ 8 اگر جریان والا کسی چیز پر جو پاک ہے تھُوک دے تو وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غُسل کرے اور شام تک وہ ناپاک ہوگا۔ 9 اور ہر وہ زین جس پر جریان والا سورا ہوناپاک ہوگی۔ 10 اگر کو ئی کسی چیز کو جو جریان والے کے نیچے تھی چھوئے، تو وہ شام تک ناپاک ہوگا۔ اور اگر کوئی ایسی چیز کو اٹھائے۔ تو اپنے کپڑے دھوئے ۔اورپانی سے غسل کرے اورشام تک ناپاک ہوگا۔ 11 اگر جریان والا کسی کو ہاتھ دھوئے بغیر چھوئے تو وہ اپنے کپڑے دھوئے اورپانی سے غسل کرے اورشام تک ناپاک ہوگا۔ 12 اگر جریان والا کسی مٹی کے برتن کو چھوئے ۔تو وہ توڑاجائے اوراگر لکڑی کابرتن ہوتو وہ پانی سے دھویاجائے۔ 13 اورجب جریان والا اچھّا ہوجائے تواس کے اچھے ہونے سے سات دن گنے جائیں۔وہ اپنے کپڑے دھوئے اورزندہ پانی سے غسل کرے تو وہ پاک ہوگا۔ 14 اور آٹھویں روز دوفاختائیں یاکبوتر کے دوبچے لے کر خیمہ اجتماع کے دروازہ پرخداوند کے سامنےآئے اوراُنہین کاہِن کے حواے کرے۔ 15 توکاہِن ان میں سے ایک کو خطا کی قربانی اوردوسرے کو سوختنی قربانی کرے اورخُداوند کے سامنے اس کے لئے اس کے جریان کاکفارہ دے ۔ 16 اگرکسی مردکا کابیج خارج ہو تو وہ اپنا سارابدن پانی سے دھوئے اورشام تک ناپاک رہے گا۔ 17 اورجس کپڑے یاچمڑے پراس میں سے کچھ لگ جائے ۔تووہ پانی سے دھویاجائے اورشام تک ناپاک رہے ۔ 18 اگر کوئی مردکسی عورت سے ہم بستر ہوا اورمنزل ہوا۔تواس کی مانند پانی سے غسل کرے اوردونوں شام تک ناپاک ہوں گے ۔ 19 جب ماہواری وقت پرعورت کے جسم سے خون بہے ۔تووہ سات دن تک اپنے حیض میں جدا کی جائے ۔ اورجو کوئی اسے چھوئے شام تک ناپاک رہے ۔ 20 اورسب کچھ جس پر وہ اپنے حیض میں سے سوئے ناپاک ہوگااورسب کچھ جس پر وہ بیٹھے ناپاک ہوگا۔ 21 اورجو کوئی اس کے بستر کو چھوئے اپنے کپڑے دھوئےاورپانی سے غسل کرے اورشام تک ناپاک رہے 22 اورجوکو ئی کسی ایسی چیز کو چھوئے جس پر وہ بیٹھی تھی اوراپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اورشام تک ناپاک رہے 23 اگر اس کے بِستر پرجس پر وہ بیٹھی ہے ۔کو ئی اورچیز پڑی ہو ۔تو جو اسے چھوئے۔شام تک ناپاک رہے گا 24 اگر کو ئی مرد اس کے ساتھ ہم بستر ہو۔جب کہ اسے حیض آرہا ہے ۔تووہ سات دن تک ناپاک رہے گا۔اورہربستر جس پر وہ سوئے ناپاک ہوگا۔ 25 اگر کسی عور ت کو اس کے حیض کے وقت کے علاوہ بہت دن خون آئےیااس بعد آئےتووہ اپنی نجاست کے جاری رہنے کے سب دنو ں میں اپنےحیض کے دنوں کی طرح ہوگی ۔وہ ناپاک ہوگی۔ 26 اورہربستر جس پر وہ اپنے دھات کے دنوں سوئے ۔اس کے حیض کے بستر کی طرح ہوگااور جس پر وہ بیٹھے ۔اس کے حیض کی نجاست کی طرح ناپاک ہوگا۔ 27 اورجوکوئی اس سے کسی چیز کو چُھوئے ناپاک ہوگا۔تووہ اپنے کپڑے دھوئے اورپانی سے نہائے اورشام تک ناپاک رہیگا۔ 28 اورجب وہ اپنی دھات سے پاک ہو تو اپنے لئے سات دن گنے ۔بعد اس کے وہ پاک ہوگی ۔ 29 اورآٹھویں روزوہ دہ فاختائیں یاکبوتر کے دوبچے لے اورانہیں کاہن کے پاس خیَمہ اجتماع کے دورازہ پر لائے۔ 30 توکاہن ان میں سے ایک کو خطا کی قربانی اوردوسرے کو سوختنی قربانی کرے۔اورکاہن اس کی دھات کی نجاست کاکفارہ خُداوند کےسامنے دے ۔ 31 پس تم بنی اسرائیلؔ کو ان کو نجاست سے پرہیز کراؤ۔تاکہ وہ اپنی نجاست میں ہلاک نہ ہوں۔جس وقت کہ وہ میرے مسکن کو جوان کےدرمیان ہے ناپاک کریں 32 یہی شریعت اس کے لئے ہے ۔جسے جریان ہو۔اورجس کابیج خارج ہواِن دونوں سے وہ ناپاک ہوتا ہے۔ 33 اور اُس عورت کے لئے جو حیض سے ہو اور مردیا عورت کے لئے جسے دھات ہو۔اوراس مرد کے لئے جو ناپاک عورت سے ہم بستر ہوتاہے ۔