باب

1 برص کی ناپاکی اورخُداوند نے موسیٰ اورہارون سے کلام کر کےفرمایا۔ 2 کہ اگر کسی انسان کے بدن کے چمڑے میں ورم یا آبلہ چمکتاہواداغ ہو۔اوراسی طرح اس کے بدن کے چمڑے میں برص کی بلاہو۔تووہ ہارون کاہن یااس کے بیٹوں میں سے ایک کے پاس جو کاہِن ہے لایاجائے۔ 3 تب وہ کاہِن اس کے بدن کے چمڑے کے مرض پر نظر کرے ۔اگر مرض کی جگہ کے بال سفید ہوگئے ہوں ۔اورمرض کی جگہ چمڑے سے گہری ہوتو یہ گہری ہوتو یہ کوڑھ کی بلاہے ۔جب کاہن اسے ایسا دیکھے تواسے ناپاک قرار دے۔ 4 اگروہ چمکتاہواداغ اس کے بدن کے چمڑے میں سفید ہومگر اس کی جگہ چمڑے سے گہری نہیں اوربال بھی سفید نہیں ۔تو کاہن اسے سات دن تک نظر بند کرے۔ 5 پھر ساتویں دن اس کاملاحَظہ کرے۔اوراگر وہ بلا قائم ہے ۔اورجلد میں پھیلی نہیں۔توکاہِن اسے سات دن اورنظر بند رکھے ۔ 6 پھر ساتویں دن اس کادوسری بار ملاحَظہ کرے۔تب اگر مرض کارنگ سیاہی مائل ہوگیاہواور وہ جلد میں نہیں پھیلا۔توکاہن اسے پاک قرار دے کہ یہ پپڑی ہے سووہ اپنے کپڑے دھوئے اورپاک ہوگا۔ 7 اوراگر اس کے پاک قرار دینے کےلئے کاہن کے ملاحظہ کے بعد پپڑی اس کی جلد میں پھیل گیاہو تو وہ کاہِن کو پھر دکھایاجائے۔ 8 تواگر کاہن دیکھے کہ پپڑی چمڑے میں پھیل گیاہے تو وہ اسے ناپاک قرار دے کہ یہ برص ہے 9 اگرکسی شخص کو کوڑھ کومرض ہو۔توہ کاہِن کے پاس لایا جائے۔ 10 توکاہن اس کا ملاحَظہ کرے اورجب چمڑے میں سفید ورم ہو۔اوراس سے بال سفید ہوگئے ہوں ۔اورورم کی جگہ میں زندہ گوشت ہو۔ 11 تویہ اس کے بدن کے چمڑے میں پرانابرص ہے ۔تب کاہن اسے ناپاک قرار دے اوراسے نظر بند نہ کرے ۔کیونکہ وہ ناپاک ہے 12 اوراگر برص جلد پرنمودار ہواور مریض کے بدن کو سر سے لیکر پاؤں تک سب کو کاہِن کی نظر میں آتاہے ۔چھپائے 13 توکاہِن اس کاملا حظہ کرے اوراگر برص نے اس کے سارے بدن کو چھپایا ہے تووہ مریض کو پاک قرار دے ۔کیونکہ وہ سار ا سفید ہوگیا ہے ۔تو وہ پاک ہے 14 لیکن جس روز اس میں کچا گوشت ظاہر ہو۔وہ ناپاک ہوگا۔ 15 جب کاہِن زندہ گوشت دیکھے تواسے ناپاک قراردے۔کیونکہ زندہ گوشت ناپاک ہے اوریہ برص ہے ۔ 16 اوراگر زندہ گوشت پھر کر سفید ہوجائے تووہ کاہن کے پاس آئے۔ 17 پس اگر کاہن دیکھے کہ مرض کی جگہ سفید ہوگئی ہے ۔تو مریض کو پاک قراردے ۔کیونکہ وہ پاک ہے ۔ 18 اوراگر کسی کے بدن کے چمڑے پرپھوڑاتھااوروہ اچھا ہوگیا۔ 19 اورپھوڑا کی جگہ میں سفید ابھری ہوئی جگہ یاچمکتاہوا داغ سرخی مائل ہوتو وہ کاہن کو دکھایاجائے۔ 20 پس اگر کاہن دیکھے کہ وہ جگہ چمڑے سے نیچی ہے ۔اور اس کے بال سفید ہوگئے ہیں ۔تو کاہن اسے ناپاک قرار دے ۔کیونکہ یہ کو ڑھ کی بلاہے ۔جو کہ پھوڑا میں پیدا ہوئی۔ 21 اوراگر کاہن دیکھے ۔کہ اس کے بال سفید نہیں ہوئے اوروہ چمڑے سے نیچی نہیں اوراس کاسیاہ سارنگ ہے تو کاہن اسے سات دن تک نظر بند رکھے۔ 22 تب اگر وہ چمڑے پر پھیل گیا ہو تواسے ناپاک قرار دے کہ یہ برص ہے ۔ 23 اگروہ چمکتاہوا داغ اپنی جگہ پرٹھہراہو۔اورنہیں پھیلا۔تویہ پھوڑے کاداغ ہے کاہن اسے پاک کہے ۔ 24 اگرکسی کے بدن کاچمڑاآگ سے جل گیاہواور جلنے کاداغ چمکتا ہواسفید ی مائل بہ سرخی یاسفیدی ہو۔ 25 تو کاہن اسے ملاحظہ کرے۔اگر چمکتے ہوئے داغ میں بال سفید ہوگئےہوں۔اوروہ دیکھنے میں جلد سے نیچا معلوم ہو۔تویہ کوڑھ ہے ۔جو داغ میں پیدا ہوا۔توکاہن اسے ناپاک قرار دے ۔کیونکہ یہ برص کی بلاہے ۔ 26 لیکن اگر کاہن دیکھے کہ چمکتے ہوئے داغ میں بال سفید نہیں اوروہ جلد سے نیچے نہیں اوراس کارنگ سیاہ سا ہے توکاہن اُسے سات دن تک نظر بند رکھے۔ 27 اور ساتویں دن کاہن اس کاپھر ملاحظہ کرے۔اگر وہ جلد میں پھیل گیاہے تواسے ناپاک کہے۔کہ یہ کوڑھ کی بلا ہے۔ 28 اور اگر وہ چمکتا ہواداغ اپنی جگہ پر ہی ٹھہر اہو۔اورچمڑے میں نہیں پھیلا اوراس کارنگ سیاہ ساہو تو یہ جلنے کاروم ہے ۔کاہن اسے پاک قرار دے کیونکہ یہ جلنے کاداغ ہے ۔ 29 اگر کسی مرد یا عورت کے سر میں یا داڑھی میں داغ ہو ۔ 30 توکاہِن اس داغ کاملا حظہ کرے۔اگر وہ دیکھنے میں جلد سے نیچا ہواوراس میں کوئی زردباریک بال ہوتو کاہن اسے ناپاک قرار دے ۔کیونکہ یہ سعفہ سر یاداڈھی کاکو ڑھ ہے 31 اگر وہ دیکھے کہ وہ جلد سے نیچا نہیں مگر اس کے بال بھی سیاہی پر نہیں پر رہے توکاہن سعفہ کے مریض کو سات دن تک نظر بند رکھے ۔ 32 اورساتویں دن پھر اس کاملاحظہ کرے تو اگر سعفہ پھیلا نہیں اوراس میں کوئی زرد بدل نہیں ۔اور سعفہ دیکھنے میں جلد سے نیچا نہیں۔ 33 تواس کے بال مونڈے جائیں ۔مگر سعفہ کی جگہ کے بال نہ مونڈے جائیں اورکاہن اسے اورسات دن تک نظر بند رکھے ۔ 34 توساتویں دن کاہن سعفہ والے کاملاحظہ کرے ۔تواگر سعفہ جلد میں پھیلا نہیں اوروہ دیکھنے میں چمڑے سے نیچا نہیں تو کاہن اسے پاک قرار دے۔تب وہ اپنے کپڑے دھوئےاوروہ پاک ہوگا۔ 35 لیکن اگر اس کے پاک قرار دئیے جانے کے بعد سعفہ چمڑے میں پھیل جائے 36 تب کاہن اس کاملاحظہ کرے اگر سعفہ چمڑے میں پھیل گیاہے ۔تودکاہن زردبال نہ ڈھونڈے کیونکہ وہ ناپاک ہے ۔ 37 اگر اس نے دیکھا کہ سعفہ ٹھہر گیا ہے اوراس میں کالے بال اگ آئیں تووہ سعفہ سے اچھا ہوگیا۔وہ پاک ہے کاہن اسے پاک قرار دے 38 اگر کسی مرد یاعورت کے بدن کے چمڑے میں چمکتاہوا داغ یا سفید داغ ہو۔ 39 تو کاہن اس کاملا حظہ کرے ۔اگر اس کے بدن کے چمڑے میں چمکتا ہو ا سفید داغ سیاہ ساہو تو یہ بہق ہے جو چمڑے میں نکلا ہے ۔تو وہ پاک ہے 40 اوراگر کسی انسان کے سر کے با ل گر گئے ہو ں تو وہ گنجا ہے ۔مگر وہ پاک ہے 41 اگراس کی پیشانی پر سے بال گرگئے ہوں تووہ ماتھے کاگنجا ہے مگر پاک ہے 42 پراگر گنجے سر یا گنجے ماتھے سفید داغ مائل بہ سرخی ہو تو یہ برص ہے ۔ جو گنجے سر یا گنجے ماتھے پر پیدا ہواہے ۔ 43 توکاہن اس کاملاحظہ کرے۔تواگر مرض کاداغ گنجے سر یا گنجے ماتھے پر سفید مائل بہ سرخی ہو ۔ جیسے کہ بدن کے چمڑے کا برص دکھائی دیتا ہے۔ 44 تو وہ آدمی کوڑھی ہے اور ناپاک ہے ۔کاہِن اسے ناپاک قراردے ۔کیونکہ مرض اس کے سر میں ہے ۔ 45 اورکوڑھی جسے مرض ہے اس کے کپڑے ڈھیلے ۔لٹکتے ہوں گے ۔اس کاسر ننگا ہوگااور اس کامنہ کپڑے سے ڈھنپا ہوگااوروہ چلا کر کہے گا۔ناپاک ناپاک۔ 46 جب تک اسے بیماری رہے وہ ناپاک یقیناناپاک ہے ۔وہ اکیلا رہے ۔اورخیمہ گاہ سے باہر اس کامکان ہوگا۔ 47 اگر کسی اُونی یا کتانی کپڑے میں کوڑھ کا داغ ہو۔ 48 یا کتانی کپڑے کے تانے میں یا بانے میں یا اُون میں یاچمڑے میں یا کسی چیز میں جو چمڑے سے بنائی گئی ہے۔ 49 اگر وہ داغ سبزی مائل یا سرخی مائل کپڑے میں ہو یا چمڑے میں تانے میں ہو یا بانے میں یا چمڑے کے سامان میں سے کسی چیز میں ہو۔ تو وہ کوڑھ کی بلا ہے۔ وہ کاہن کو دکھایا جائے۔ 50 اور کاہن اُس داغ کا ملاحظہ کرے اور جس پر وہ داغ ہے اُسے سات دن تک نظر بند رکھے۔ 51 پھر ساتویں دن اُس کا ملاحظہ کرے۔ اور اگر وہ داغ کپڑے میں پھیل گیا ہو تانے میں یا بانے میں یا چمڑے میں۔ خواہ کسی چیز میں جو چمڑے سے بنائی گئی ہو۔ تو یہ داغ خراب کوڑھ ہے اور وہ ناپاک ہے۔ 52 تو وہ اُس کپڑے کو اُونی ہو یا کتانی جس کے تانے یا بانے میں داغ ہے یا چمڑے کی چیز کو جس میں وہ داغ ہے جلا دے۔ کیونکہ یہ خراب کوڑھ ہے وہ آگ سے جلایا جائے۔ 53 اور اگر کاہن دیکھے کہ وہ داغ کپڑے میں تانے میں یا بانے میں یا چمڑے کی کسی چیز میں پھیل نہیں گیا۔ 54 تو کاہن اُسے دھو ڈالنے کا حکم دے۔ تب سات دن اَور اُسےنظر بند رکھے۔ 55 اور کاہِن پھر اُس دھوئے ہوئے کا ملاحظہ کرے۔ اگر دیکھے کہ داغ کا رنگ نہیں بدلا۔ اگرچہ وہ نہیں پھیلا۔ تو وہ ناپاک ہے۔ وہ آگ سے جلایا جائے۔ کیونکہ کوڑھ اُس کے باہر وار یا اندر وار ہے۔ 56 اگر وہ دیکھے کہ دھونے کے بعد وہ مائل بہ سیاہی ہو گیا تو وہ اُس کپڑے سے یا تانے سے یا بانے سے یا چمڑے سے داغ بھر کاٹ ڈالے۔ 57 اگر وہ کپڑے میں تانے میں یا بانے میں یا کسی چمڑے کی چیز میں پھر ظاہر ہو۔ تو یہ پھیلنے والا کوڑھ ہے۔ جس پر وہ ہے۔ اُسے آگ سے جلایا جائے۔ 58 اور کپڑا یا تانا یا بانا یا چمڑے کی کوئی چیز جس کے دھونے سے داغ جاتا رہے دوبارہ دھویا جائے اور وہ پاک ہو گا۔ 59 یہ برص کے داغ کی شریعت ہے۔ جو اُون کے کپڑے میں یا کتان میں یا تانے میں یا بانے میں یا چمڑے کی کسی چیز میں ہو۔ جس کے مطابق اُسے پاک یا ناپاک قرار دیا جائے۔