باب

1 مصائب ِ زندگی پھر مَیں نے توجّہ کی اَور اُن سب ظلُموں کو دیکھا جو سُورج کے نیچے کِئے جاتے ہیں۔ اَور دیکھ مظلُوموں کے آنسُو بہتے ہیں مگر اُنہیں کوئی تسلّی دینے والا نہیں ۔ظالمِوں کے ہاتھ میں اِختیار ہَے پر ان کا کوئی مددگار نہیں۔ 2 تب مَیں نےاُن مُردوں کو جو پہلے گُزرگئے اُن زِندوں کی نِسبت جواَب تک جِیتے ہیں زیادہ مُبارَک کہا ۔ 3 بلکہ اِن دونوں سے وہ بہتر ہَے جو ابھی تک پیدا نہیں ہُؤا جس نے وہ بُرائی جو دُنیا میں ہوتی ہَے نہیں دیکھی۔ 4 اَور مَیں نے سب محِنت اَور کارِیگری کے کام کی بابت یہ دیکھا کہ اِن کے سبب سے اِنسان اپنے ہمسائے سے حسد کرتا ہَے۔ یہ بھی باطِل اَور ہواکا تعاقب ہے۔ 5 احمق اپنے ہاتھ سمیٹتا اُور اپنا پہ گوشت کھاتا ہَے۔ 6 " ایک مُٹھی بھر آرام محنِت ہوا کی گلہ بانی سے بھری ہوئی دو مٹھیوں سے بہتر ہے ۔ 7 پھر مَیں نے توجّہ کی۔ اَور سُورج کے نیچے ایک اَور بطالت دیکھی ۔ 8 کوئی اکیلا ہی ہَے اَور اُس کا کوئی دُوسرا نہیں۔ اُس کا نہ بیٹا ہَے نہ بھائی۔تو بھی اُس کی محنت کی کہیں انتہا نہیں ۔اَور اُس کی آنکھ دولت سے سیر نہیں ہوتی کہ مَیں کِس کے لیے محنِت کرتا اَوراپنی جان کو اچھّی چیزوں سے محّروم رکھتا ہُوں۔ یہ بھی باطِل اَور سخت رَنج ہَے۔ ہِ 9 ایک سے دو بہتر ہیں کیونکہ اُن کی محنِت سے اُنہیں بڑا فائدہ ہَے۔ 10 جب اُن میں سے ایک گِرے تو اُس کا ساتھی اُسے اٹھائے گا پر افسوس اُس پر جو اکیلا ہَے۔ کیونکہ جب وہ گِرے ۔تو کوئی دُوسرا نہیں جو اُسے اُٹھائے۔ 11 پھر اگر وہ اِکٹھے لیٹیں تو گرم ہوجاتے ہیں لیکن جواکیلا ہَے وہ کیسے گرم ہوگا؟ 12 اَور اگر کوئی ایک غالِب ہوتو دو اُس کا مُقابلہ کریں گے اَور تہری ڈوری آسانی سے نہیں ٹوٹتی ۔ 13 مِسکین اور دانِشمند لڑکا اُس عُمر دراز اَور نادان بادشاہ کی نِسبت بہتر ہَے جو مشورے کی باتیں نہیں سُنتا۔ 14 وہ قید خانے سے رہائی پاکر بادشاہی کرنے آیا اگر چہ وہ اپنی سَلطنَت ہی میں مُحتاج پیدا ہُؤا۔ 15 اَور مَیں نے دیکھا کہ سُورج کے نیچے تمام زِندگان اُس دُوسرے یعنی اُس نوجوان کے ساتھ تھے جو اُس کا جانِشین ہونے کے لیے بَرپا ہُؤا۔ 16 اُن سب کا جِن کا وہ پیش روتھا کُچھ شمار نہ تھا ۔تو بھی اُس کے پیچھے آنے والے اُس کی خُوشی میں حصّہ نہ پائیں گے۔ یہ بھی باطل اور ہوا کا تعاقب ہے ۔