زبُور مُصیبت کے وقت دُعا

1 ۔( میر مغّنی کے لئے۔ تا دار سازوں کے ساتھ نیچی آواز سے ۔ زبور از داؤد) 2 ۔ اَے خُداوند تُو اپنے غضب سے مُجھے نہ جھڑک۔ اَور اپنے غُضّہ سے مُجھے تنبیہہ نہ کر۔ 3 ۔ اَ ے خُداوند مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں کمزور ہُوں۔ مُجھے شِفا بخش اَے خُداوند۔ کیونکہ میری ہڈیاں کانپتی ہَیں۔ 4 ۔ اَور میری جان بھی نہایت پریشان ہو گئی ہَے۔ پس تُو اَے خُداوند۔ کب تک ۔۔۔؟ 5 ۔ اَے خُداوند پھِر آ۔ میری جان کو چھُڑا۔ اپنی رحمت کی خاطِر مُجھے بچا لے 6 ۔ کیونکہ مَوت میں کوئی نہیں جو تُجھے یاد کرے قبر میں کون ہَے جو تیری تعریف کرے 7 ۔ میں کراہتے کراہتے تھک گیا ہُوں مَیں ہر رات اپنے پلنگ کو رو رو کر تر کرتا ہُوں۔ مَیں اپنا بستر آنسُو بہا بہا کر بھِگوتا ہُوں۔ 8 ۔ غم کے مارے میری آنکھیں پژ مُردہ ہوگئی ہَیں۔ وہ میرے سب دُشمنوں کے سبب سے دُھند لاگئی ہَیں۔ 9 ۔ اَے سب بَد کر دارو میرے پاس سے دُور ہو جاؤ۔ کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہَے۔ 10 ۔ خُداوند نے میری فریاد سُن لی ہَے۔ خُداوند نے میری دُعا قبُول فرمائی ہَے۔ 11۔ میرے سب دُشمن شر مِندہ ہوں اَور بے قرار کانپ اُٹھیں۔ وہ پیچھے ہٹیں اَور نا گہاں خجالت کھینچیں۔