زبُور خطرے کے وقت دُعا

( میر مغّنی کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ ۔ مَشکیل ۔از داؤد) 1 ۔جس وقت زِیفیوؔن نے جا کر ساؤل سے کہا کہ دیکھ داؤد ہمارے ہاں چھُپا ہُوا ہَے۔ 2 ۔ اَے خُدا ۔اپنے نام کے وسیلے سے مُجھے بچا۔ اَور اپنی قوّت سے میرا اِنصاف کر۔ 3 ۔ اَے خُدا ۔میری دُعا سُن۔ میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگا۔ 4 ۔ کیونکہ مغرُور میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہَیں۔ اَور تُند خو لوگ میری جان کو طلب کرتے ہَیں۔ وہ خُدا کو پیش نِگاہ نہیں رکھتے (سِلاہ) 5 ۔ دیکھو ۔ خُداوند میرا مددگار ہَے۔ خُداوند میری جان کا مُحافِظ ہَے۔ 6 ۔میرے مُخالِفوں پر بُرائی لوٹا دے۔ اَور اپنی سُچائی کی رُو سے اُنہیں فنا کر۔ 7 ۔ مَیں خُوش دلی سے تیرے لئے قُربا نیاں گُزرانوں گا۔ اَے خُداوند ۔مَیں تیرے نام کی خُوبی کی تعریف کرُوں گا۔ 8۔ کیونکہ اُس نے مُجھے ہر مُصیبت سے چھُڑالیا ہَے۔ اَور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کی پریشانی کو دیکھ لِیا ہَے۔