زبُور اِلہٰی شفقت کے لئے حمدو ثنا

1 ۔ ( از داؤؔد ۔ جب وہ ابؔی ملک کے سامنے مجنُوں بناجس نے اُسے نِکال دِیا۔ اَور وہ چلا گیا ) 2 ۔( الف)۔ مَیں خُداوند کو ہر وقت مُبارَک کہُوں گا۔ اُس کی حمد ہمیشہ میرے مُنہ میں رہے گی۔ 3 ۔ (ب)۔ میری جان خُداوند پر فخر کرے۔ غریب یہ سُن کر خُوشی منائیں۔ 4 ۔ (ج)۔ میرے ساتھ مِل کر خُداوند کی تعظیم کرو۔ ہم مِل کر اُس کے نام کی تمجِید کریں۔ 5 ۔ (د)۔ مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا اَور اُس نے میری سُن لی۔ اَور اُس نے مُجھے ہر خوف سے چھُڑایا۔ 6 ۔(ہ)۔ تُم اُس کی طرف نِگاہ کرو تاکہ مُنوّر ہو جاؤ۔ اَور تُمہارے چہرے پر شرمِندگی نہ آئے۔ 7 ۔(ز)۔ دیکھ مسکین نے دُہائی دی تو خُداوند نے سُن لی۔ اَور اُس کی سب مصائب سے اُسے چھُڑایا۔ 8 ۔(ح)۔ خُداوند کا فِرشتہ اُن کی چاروں طرف۔ خَیمہ زَن ہو کر اُنہیں چھُڑاتا ہَے ۔ جو اُس سے ڈرتے ہَیں۔ 9 ۔( ط)۔ چکھو اَور دیکھو کہ خُداوند کیسا بھلا ہَے۔ مُبارَک ہَے وہ آدمی جو اُس کی پناہ لیتا ہَے۔ 10 ۔ (ی)۔ خُداوند سے ڈرو۔ اَے اُس کے مُقدّسو ۔ کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہَیں اُنہیں کُچھ کمی نہیں 11 ۔(ک)۔ جوان شیر تو بھوکے اور خوراک کے محتاج ہوسکتے ہَیں۔ پر خداوند کے طالب کسی نعمت کے محتاج نہیں ہوں گے۔ 12 ۔( ل)۔ اےفرزندو آکر میری سُنو۔ مَیں تُمہیں خُدا ترسی سِکھاؤں گا۔ 13 ۔(م)۔ وہ کون اِنسان ہَے جو زندگی کا مشتاق۔ اَور بڑی عُمر کا خُواہش مند ہَے ۔تاکہ بھلائی کو دیکھے۔ 14 ۔(ن)۔ اپنی زُبان کو بَدی سے۔ اَور اپنے لبوں کو دغا کی باتوں سے باز رکھّ۔ 15 ۔ (س)۔ بَدی سے دُور ہو اورنیکی کر۔ صُلح کو ڈُھونڈ اَور اُس کی تقلید کر۔ 16 ۔ (ع)۔ خُداوند کی آنکھیں صادِقوں پر۔ اَور اُس کے کان اُ ن کی فریاد پر لگے رہتے ہَیں۔ 17 ۔ (ف)۔ خُداوند کا چہرہ بَدکرداروں کے خلاف ہَے۔ تاکہ اُن کا ذِکر زمین پر سے مِٹا دے۔ 18 ۔ (ص)۔ صادِق چِلاّتے تو خُداوند نے اُن کی سُن لی۔ اَور اُن کی سب مصبیتوں سے اُنہیں چھُڑایا۔ 19 ۔ (ق)۔ خُداوند شِکسَتہ دِلوں کے قریب ہَے۔ اَور خستہ رُوحوں کو رِہائی دیتا ہَے۔ 20 ۔( ر)۔ صادِق کی مصبتیں بُہت تو ہَیں۔ لیکن اُن سب سے خُداوند اُسے چھُڑاتا ہَے۔ 21 ۔ (س)۔ وہ اُن کی سب ہڈّ یوں کی حِفاظت کرتا ہَے۔ ایک بھی اُن میں سے توڑی نہ جائے گی۔ 22 ۔ (ت)۔ بَدی شریر کو ہلاک کرتی ہَے۔ اَور جوصادِق سے کینہ رکھتے ہَیں وہ مُجرم ٹھہریں گے۔ 23۔( ف)۔ خُداوند اپنے خادِموں کی جانوں کا فِدیہ دیتا ہَے۔ اَور جو کوئی اُس پر توکّل کرتا ہَے وہ مُجرم نہ