1 1 ۱۔ مجھ بزرگ کی طرف سے اُس برگزیدہ عورت اور اُس کے بیٹوں کے نام جن سے نہ صرف میَں سچی محبّت کرتا ہوں بلکہ وہ سب بھی جنہوں نے سچائی کو جانا ہے۔ 2 ۲۔ اُس سچائی کی وجہ سے جو ہم میں قائم ہے اور ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ 3 ۳۔ خدا باپ اور مسیح یسوع کی محبت میں جو باپ کا بیٹا ہے ہمیں حقیقی فضل، رحم اور اطمینان ملتا رہے۔ 4 ۴۔میَں انتہائی خوش ہوں کہ میَں نے کچھ فرزندوں کو سچائی میں چلتے پایا جیسے کہ ہم نے یہ حکم باپ سے پایا ہے۔ 5 ۵۔ اور اب اَے خاتون! میں تجھ سے منِت کرتا ہوں کہ میَں نے کوئی نئے حکم کے بارے میں نہیں لکھا بلکہ وہی جو ہمیں شروع سے ملا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کریں۔ 6 ۶۔ اوریہی محبّت ہے کہ ہم اُس کے حکموں کے مطابق چلیں ۔یہی وہ حکم ہےجو تم نے شروع سے سُنا اور تم اُس کے مطابق چلو۔ 7 ۷۔ بہت سے گمراہ کرنے والے دنیا میں آ گئے ہیں جو مسیح یسوع کے مجسم ہونے کا انکار کرتے ہیں،یہی گمراہ کرنے والا اور مخالفِ مسیح ہے۔ 8 ۸۔ اپنے آپ کو دیکھو کہ وہ چیزیں کھو نہ دینا جن کے لئے ہم سب نے محنت کی ہے، تاکہ تمہیں پورا اجر ملے۔ 9 ۹ ۔ جو کوئی آگے بڑھتا ہے اور مسیح کی تعلیمات میں قائم نہیں رہتا ،اُس کے پاس خدا نہیں وہ جو مسیح کی تعلیمات میں قائم رہتا ہے اُس کے پاس باپ اور بیٹادونوں ہیں۔ 10 ۱۰۔اگر کوئی تمہارے پاس آئے اور یہ تعلیم نہ لائے تو اُسے نہ سلام کرواورنہ گھر میں آنے دو۔ 11 ۱۱۔ جو ایسے شخص کو سلام کرتا ہے وہ اُس کے بُرے کاموں میں شریک ہوتا ہے۔ 12 ۱۲۔ مجھے تمہیں بہت سی باتیں لکھنا ہیں اور میَں وہ کاغذ اور سیاہی سے نہیں لکھنا چاہتا تھا لیکن میَں تمہارے پاس آنے کی امید کرتا ہوں تاکہ روبروبات کروں اور ہماری خوشی پوری ہو۔ 13 ۱۳۔ تمہاری برگزیدہ بہن کے بیٹے تمہیں سلام کہتے ہیں۔