پہلا تمُتِھیُس باب ۶

1 ۱۔ جتنے غلامی کے جوئے کے نیچے ہیں وہ اپنے مالکوں کو بڑی عزت کے لائق جانیں تاکہ خدا کا نام اور تعلیمات بدنام نہ ہوں۔ 2 ۲۔ وہ غلام جن کے مالک ایمان دار ہوں وہ اُن کی بےعزتی نہ کریں کیونکہ وہ ایک دوسرے کے بھائی ہیں، بلکہ وہ اُن کی زیادہ خدمت کریں کیونکہ اُ ن کے مالکان جو خدمت لیتے ہیں وہ ایمان دار اور پیار کرنے والے ہیں۔ اِن باتوں کی تعلیم دو اور نصیحت کرو۔ 3 ۳۔ فرض کرو اگر کوئی فرق تعلیم دیتا ہے اور ہماری وفاداری کی تعلیمات کو جو کہ ہمارے خداوند یسوع مسیح کا کلام ہے جو خدا کی طرف راہنمائی کرتا ہے اُس کو نہیں مانتا۔ وہ تعلیم جو راستبازی کی طرف لے جاتی ہے اُسے نہیں مانتا۔ 4 ۴۔ وہ گھمنڈی ہے اور کچھ نہیں جانتابلکہ اُسے لفظوں کا تکرار کرنے کا مرض ہے۔ جس سے حسد، جھگڑے ، شک و شبہ ۔ 5 ۵۔ اور لوگوں کے درمیان جو کم عقل ہیں مسلسل تضاد پیدا ہوتا ہے۔ وہ سچائی کھودیتے ہیں۔ وہ خدا پرستی کو امیر ہونے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ 6 ۶۔ لیکن خدا پرستی قناعت کے ساتھ بڑے نفع کا ذریعہ ہے۔ 7 ۷۔ نہ تو ہم دنیا میں کچھ لائے ہیں او رنہ اِس دنیا سے کچھ لے جانے کے قابل ہیں۔ 8 ۸۔ اِس کی بجائے اگرہمارے پاس کھانے پینے اور پہنّے کو کچھ ہو تو ہمیں اُس پرصبر شکر کرنا چاہیے۔ 9 ۹۔ اب وہ جو دولت مند ہونا چاہتے ہیں وہ احمقانہ اور نقصان دہ آزمائشوں اور خواہشوں میں پھنس جاتے ہیں۔ وہ لوگ احمقانا اور نقصان دہ خواہشات میں ڈوب کر تباہ اور بر باد ہو جاتے ہیں۔ 10 ۱۰۔ کیونکہ دولت کا پیار ہرقسم کی برائی کی جڑہے ہے۔ کچھ لوگ جنہوں نے اُس کی خواہش کی انُہوں نے ایمان سے پھر کر اپنے آپ کو طرح طرح کے رنج سے زخمی کر دیا۔ 11 ۱۱۔ لیکن تم جو مردِ خدا ہو اِن چیزوں سے بھاگو۔ راست بازی ،دین داری، وفا داری، پیار، صبر و تحمل اور حلم میں بڑھتے جائو۔ 12 ۱۲۔ ایمان کی جنگ اچھی طرح لڑ۔ ابدی زندگی کو تھامے رہ جس کے لئے تم بلائے گئے اور جس کے بارے میں تم نے دوسرے گواہوں کے سامنے جو بھلا ہے گواہی دی۔ 13 ۱۳۔ میں خدا کے سامنے جو سب چیزوں کو زندہ کرتا ہے اور مسیح یسوع کو جس نے پنطس پیلا طُس کے سامنے سچائی کا اقرار کیا تھا، گواہ کرکے تاکید کرکے کہتا ہوں: 14 ۱۴۔ کہ حکموں کو کامل طور پر مانو تاکہ مسیح یسو ع کے ظاہر ہونے تک بے الزام رہو۔ 15 ۱۵۔ خدا اپنا ظہور درست وقت پر ظاہر کرے گا جسے اُس قادرِ مطلق اور مبارک بادشاہ نے جو مالک اور ابد تک سلطنت کرتا ہے مقرر کیا ہے۔ 16 ۱۶۔ صر ف اُسی کو بقاہے جو اُس لامتناہی نور میں رہتا ہے۔ کسی آدمی نے اُسے نہیں دیکھا اور نہ ہی دیکھ سکتا ہے۔ اُس کی عزت اور بادشاہت ابد تک رہے،آمین۔ 17 ۱۷۔ اِس دنیا کے امیروں کو بتاؤ کہ گھمنڈ نہ کریں اور نہ ہی غیر یقینی دولت پربھروسہ کریں، اِس کی بجائے وہ خدا پر بھروسہ رکھیں جو ہمیں لطف اندوز ہونے کے لئے حقیقی دولت دیتا ہے۔ 18 ۱۸۔ اُ ن کو بتاؤ کہ نیکی کریں، فراخ دل ہوں اور اپنا مال دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔ 19 ۱۹۔ اِس طرح وہ آئندہ اپنے لئے ایک اچھی بنیاد قائم رکیں گے تاکہ سچی زندگی کو حاصل کر سکیں۔ 20 ۲۰۔ اَے تیمتھس، جو تجھے دیا گیا اُس کی حفاظت کر،احمقانہ باتوں او بے جا تکرار سے پر ہیز کر جسے غلطی سے علم کہا گیا ہے۔ 21 ۲۱۔ کچھ لوگ اِن باتوں کا اقرار کرکے اپنے ایمان سے بھٹک جاتے ہیں ،تم پر فضل ہوتا رہے۔