پہلا یوحننا باب ۱

1 ۱۔جوابتدا ہی سے تھا جس کو ہم نے سُنا جس کو ہم نےاپنی آنکھوں سے دیکھابلکہ غور سے دیکھااور ہمارے ہاتھوں نے چُھوا زندگی کا کلام جان کر۔ 2 ۲۔ اور زندگی کے بارے میں جانا گیا اورہم نے دیکھا اور اُس کی گواہی دیتے ہیں اورہمیشہ کی زندگی کی تمہیں خبر دیتے ہیں جو باپ کے ساتھ تھی اور ہمیں اُس کی خبر دی گئی۔ 3 ۳۔ جو کچھ ہم نے دیکھااور سُنا ہم اُس کی بھی تمہیں خبر دیتے ہیں تاکہ تم ہمارے ساتھ رفاقت رکھ سکو اور ہماری رفاقت باپ اور اُس کے بیٹے یسوع مسیح کے ساتھ ہو۔ 4 ۴۔ اور ہم یہ باتیں تمہیں لکھتے ہیں تاکہ ہماری خوشی پوری ہو۔ 5 ۵۔ اوریہ وہ پیغام ہےجو ہم نے اُس سے سُنا اور تمہیں خبر دیتے ہیں:خدا نور ہے اور اُس میں بالکل تاریکی نہیں۔ 6 ۶۔اگر ہم کہیں ہماری اُس کے ساتھ رفاقت ہے اور تاریکی میں چلیں تو ہم جھوٹ بولتے ہیں اور سچائی پر عمل نہیں کرتے۔ 7 ۷۔ لیکن اگر ہم نور میں چلیں جیسے کہ وہ نور ہے اور ایک دوسرے سے شراکت رکھیں تو اُس کے بیٹے یسوع کاخون ہمیں تمام گناہوں سے پاک کرتا ہے۔ 8 ۸۔ اگر ہم کہیں ہم میں گناہ نہیں تو ہم خود کو دھوکا دیتے ہیں اور ہم میں سچائی نہیں۔ 9 ۹۔ لیکن اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمیں تمام گناہوں سے معاف اور پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے۔ 10 ۱۰۔ اگر ہم کہیں ہم نے گناہ نہیں کیا، تو ہم اُسے جھوٹا ٹھہراتے ہیں اور اُس کا کلام ہم میں نہیں۔