باب

1 ۔ موآب کے میدان میں مردم شُماری اور ایسا ہُؤا کہ وَبا کے بعد خُداوند نے موسیٰ اورالیعزر بِن ہارون کاہِن سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 ۔کہ تم بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کو اُن کے آبائی خاندانوں کے مطُابِق بیس برس کی عُمر اور اُس سے زیادہ کے سب جو اِسرائیل میں سے لڑائی میں جانے کے قابل ہوں شُمار کرو۔ 3 ۔تب موسیٰ اور الیعزر کاہِن نے موآب کے میدان میں یردن کے کنِارے یریحو کے مقُابل اُن سے کہا۔ 4 ۔ کہ بیس برس کی عُمر اور اُس سے زیادہ کے لوگ گنِے جائیں ۔ جیسے خُداوند نے موسیٰ اور اِسرائیل کو ملک مصر سے نکلتے ہُوئے حکم کیِا۔ سو اُن کا شُمار یہ تھا۔ 5 ۔روبِن اِسرائیل کے پہلوٹھے کے ۔ حنوک سے حنوکیوں کا خاندان اور فَلوسے فَلویوں کا خاندان تھا۔ 6 ۔ حصرون سے حِصرونیوں کا خاندان اور کرمی سے کرمیوں کا خاندان۔ 7 ۔ یہ روبِن کے خاندان تھے۔ اور اُن میں سے جو گنِے گئے۔ تینتالیس ہزار سات سو تیس تھے۔ 8 ۔ اور فَلو کا بیٹا الیاب۔ 9 ۔اور الیاب کے بیٹے نموئیل اور داتن اور ابیرام یہ وہی داتان ابیرام تھے۔ جو مجلس کے رُکن تھے ۔ جنہوں نے قورح کے گروہ میں موسیٰ اور ہارون کے ساتھ جھگڑا کیِا۔جس وقت اُنہوں نے خُداوند سے جھگڑا کیِا۔ 10 ۔اور زمین نے اپنا مُنہ کھولا اور اُن دونوں کو قورح سمیت نگل گئی۔ جس وقت وہ گروہ ہلاک ہُؤااور آگ دو سو پچاس آدمیوں کو کھا گئی۔ تو وہ نِشان بنے۔ 11 ۔ لیکن قورح کے بیٹے نہ مرے۔ 12 ۔ اور بنی شمعون اپنے خاندانوں کے مطُابق یہ تھے۔ نموایل سے نموایلیوں کا خاندان اور یمین سے یمینیوں کا خاندان اور یکین سے یکینیوں کا خاندان۔ 13 ۔ اور زارح سے زارحیوں کا خاندان اور ساؤلؔ سے ساؤلیوں کا خاندان۔ 14 ۔ یہ شمعونیوں کے خاندان تھے۔ جن کا کل شُمار بائیس ہزار دو سو تھا۔ 15 ۔ اور بنی جدؔ اپنے خاندانوں کے مطُابق یہ تھے۔ صفون سے صفونیوں کا خاندان اور حجی سے حجیون کا خاندان اور سونی سے سونیوں کا خاندان۔ 16 ۔اور ازنی سے ازنیوں کا خاندان اور عیری سے عیریوں کا خاندان۔ 17 ۔اور ارود سے ارودیوں کا خاندان اور اریلی سے اریلیوں کا خاندان۔ 18 ۔ یہ بنی جد کے خاندان تھے ۔ اُن کا شُمار چالیس ہزار پانچ سو تھا۔ 19 ۔ اور یہوُداہ کے بیٹے عیر اور اونان سَر زمین کِنعان میں مر گئے۔ 20 ۔تو بنی یہوداہ اپنے خاندانوں کے مطابق یہ تھے ۔ سیلہ سے سیلانیوں کا خاندان اور فارص سے فارصیوں کا خاندان اور زارح سے زارحیوں کا خاندان۔ 21 ۔یہ بنی فارص تھے۔ حِصرون سے حِصرونیوں کا خاندان ۔ اور حمول سے حمولیوں کا خاندان۔ 22 ۔ یہ یہوُداہ کے خاندان تھے ۔ اُن کا شُمار چھہتر ہزار پانچ سو تھا۔ 23 ۔ اور بنی اشکار اپنے خاندانوں کے مطُابق یہ تھے ۔ تولع سے تولعیوں کا خاندان اور فوُہ سے فوُیوں کا خاندان۔ 24 ۔ یسُوب سے یسُوبیوں کاخاندان اور سمرون سے سمرونیوں کا خاندان۔ 25 ۔ یہ اشکار کے خاندان تھے۔ اُن کا شُمار چونسٹھ ہزار تین سو تھا۔ 26 ۔ اور بنی زبولون اپنے خاندانوں کے مطُابق یہ تھے۔ سرد سے سردیوں کا خاندان اور ایلون سے ایلونیوں کا خاندان اور یہلی ایل سے یہلی ایلیوں کا خاندان۔ 27 ۔ یہ زبولونیوں کے خاندان تھے۔اُ ن کا شُمار ساٹھ ہزار پانچ سو تھا۔ 28 ۔ اور بنی یُوسف اپنے خاندانوں کے مطُابق مَنسی اور اِفرائیم تھے۔ 29 ۔ بنی مَنسّی یہ تھے مکیر سے مکیریوں کا خاندان اور مکیر سے جلعاد پیدا ہُوا اور جلعاد سے جلعادیوں کا خاندان تھا۔ 30 ۔ اور بنی جلعاد یہ تھے ۔ ایعزر سے ایعزریوں کا خاندان اور خلق سے خلقیوں کا خاندان۔ 31 ۔اور اسری ایل سے اسری ایلیوں کا خاندان اور سکم سے سکمیوں کا خاندان۔ 32 ۔اور سمیدع سے سمیدعیوں کا خاندان اور حفرسے حفریوں کا خاندان ۔ 33 ۔اور حفر کے بیٹے صلافحاد کا کوئی بیٹا نہ تھا مگر اُس کی بیٹیاں تھیں اُن کے نام یہ ہیں ۔ محلاہ اور نوعاہ اور حُجلاہ اور ملکاہ اور تِرضاہ۔ 34 ۔ یہ مَنّسی کے خاندان تھے اُن کا شُمار باون ہزار سات سو تھا۔ 35 ۔اور بنی اِٖفرائیم کے یہ خاندان تھے سُوتلح اور سوُتلحیوں کا خاندان اور بکر سے بکریوں کا خاندان اور تحن سے تحنیوں کا خاندان۔ 36 ۔اور سُوتلح کا بیٹا عیران جس سے عیرانیوں کا خاندان تھا۔ 37 ۔ یہ بنی اِفرائیم کے خاندان تھے۔ اِن کا شُما ر تیس ہزار پانچ سو تھا۔یہ بنی یُوسف کے خاندان تھے۔ 38 ۔اور بنی بِنیمین اپنے خاندانوں کے مطُابق یہ تھے ۔ بلع سے بلعیوں کا خاندان اور اشبیل سے اشبیلیوں کا خاندان اخیرام سے اخیرامیوں کا خاندان۔ 39 ۔اور سُوفام سے سُوفامیوںکا خاندان اور حُوفام سے حُوفامیوں کا خاندان۔ 40 ۔اور بلع کے دو بیٹے تھے۔ ارد اور نَعمان ۔ سو ارد سے اردیوں کا خاندان اور نَعمان سے نعمانیوں کا خاندان۔ 41 ۔یہ بنی بِنیمین کے خاندان تھے اور اُن کا شُمار پینتالیس ہزار چھ سو تھا۔ 42 ۔بنی دان اپنے خاندانوں کے مطُابق یہ تھے ، سوحام سے سُوحامیوں کا خاندان ۔ دان کے خاندان یہی تھے۔ 43 ۔سُوحامیوں کے کل خاندانوں کے مطُابِق اُن کا شُمار چونسٹھ ہزار چار سَو تھا۔ 44 ۔ اور بنی آشر اپنے خاندانوں میں یہ تھے یمنہ سے یمنیوں کا خاندان اور اسوی سے اسویوں کا خاندان اور بریعاہ سے بریعاہیوں کا خاندان۔ 45 ۔ اور بریعاہ کے بیٹے ۔ حبر سے حبریوں کا خاندان اور ملکی ایل سے ملکی ایلیوں کا خاندان۔ 46 ۔ اور آشر کی بیٹی کا نام سارہ تھا۔ 47 ۔ یہ بنی آشرکے خاندان تھے۔ اُن کا شُمار تریپن ہزار چار سَو تھا۔ 48 ۔ اور بنی نفتالی اپنے خاندانو ں کے مطُابق یہ تھے۔ یحصی ایل سے یحصی ایلیوں کا خاندان اور جُونی سے جُونیوں کا خاندان۔ 49 ۔ اور یصر سے یصریوں کا خاندان اور سلیم سے سلیمیوں کا خاندان۔ 50 ۔یہ نفتالی کے خاندان تھے اُن کا شُمار پینتالیس ہزار چار سَو تھا۔ 51 ۔ یہ جو بنی اِسرائیل میں گنِے گئے ۔ کل چھ لاکھ ایک ہزار سات سو تیس تھے۔ 52 ۔اور خُداوند نے موسیٰ سے کلا کر کے فرمایا۔ 53 ۔ کہ اِن ہی کو اُن کے ناموں کے شُمار کے مطُابق ملک میراث کے طور پر تقسیم کیا جائے۔ 54 ۔ تو بہتوں کو بہت میراث دے گا اور تھوڑوں کو تھوڑی دے گا۔ ہر ایک فریق کو اُس کے اُس کے شُمار کے مطُابق میراث سی جائے گی۔ 55 ۔ مگر زمین قُرعہ سے تقسیم کی جائے گی ۔ وہ اپنے آبائی قبائل کے ناموں کے مطُابق میراث پائیں گے۔ 56 ۔بہتوں اور تھوڑوں کے درمیان قُرعہ سے میراث پائی جائے گی۔ 57 ۔اور وہ جو لاویوں میں اُن کے خاندانوں کے مطُابق گنِے گئے ۔ سو یہ ہیں ، جیرسون سے جیرسونیوں کا خاندان اور قہات سے قہاتیوں کا خاندان اور مراری سے مراریوں کا خاندان۔ 58 ۔لاویوں کے یہ خاندان ہیں لبنیوں کا خاندان اور حبرونیوں کا خاندان اور محلیوں کا خاندان اور موشیوں کا خاندان اور قورحیوں کا خاندان اور قہات سے عمرام پیدا ہُؤا۔ 59 ۔اور عمرام کی بیوی کا نام یُوکبد تھا ۔ جو لاوی کی بیٹی تھی اور مصر میں پیدا ہُوئی۔ اُس سے عمرام کے لئے ہارون اور موسیٰ اور اُن کی بہن مریم پیدا ہُوئے۔ 60 ۔اور ہارون سے ندب اور ابیہو اور الیعزر اور اِتمر پیدا ہُوئے۔ 61 ۔اور ندب اور ابیہو خُداوندکے آگے غیر شرعی آگ گزُرانتے ہُوئے مر گئے۔ 62 ۔ تو اُن میں سے کل مرد ایک مہینہ کی عمر اور اُس زیادہ کے جو گنِے گئے وہ تئیس ہزار تھے ۔ کیونکہ وہ بنی اِسرائیل کے ساتھ نہ گنِے گئے ۔اِس لئے کہ بنی اِسرائیل کے درمیان اُنہیں میِراث نہ ملی۔ 63 ۔یہ وہ ہیں جنہیں موسیٰ اور الیعزر کاہِن نے گنِا۔ جِنہوں نے بنی اِسرائیل کا موآب کے میدان میں یردن کے کنارے یریحو کے مقُابل شُمار کیِا۔ 64 ۔ اور اُن کے درمیان اُن میں سے ایک بھی نہ تھا۔ جنہیں موسیٰ اور ہارون نے گنِا تھا ۔ جب اُنہوں نے بنی اِسرائیل کا دشتِ سینا میں شُمار کیِا ۔ 65 ۔ کیونکہ خُداوند نے کہا تھا ۔ کہ وہ بِیابان میں یقیناً مر جائیں گے ۔ سو اُن میں سے سِوائے کالِب بِن یُفنہ اور یشوع بِن نُون کے کوئی باقی نہ رہاتھا۔