باب

1 ۔ پہلی مردم شماری بنی اِسرائیل کے ملکِ مصر سے باہر نکلنے کے بعد دُوسرے برس کے دُوسرے مہینے کے پہلے دِن سیِنا کے بِیابان کےدرمیان خیمہ اجتماع میں خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 ۔ کہ تُو بنی اِسرائیل کی جماعت کے سب مردوں کا اُن کے آبائی خاندانوں اور گھرانوں کے مطُابق اور ہر ایک کے نام کے شُمار کر۔ 3 ۔بیس برس کی عُمر سے لے کر اور اِس سے زیادہ کے جِتنے اِسرائیل میں لڑائی کے قابل ہیں ۔ تُو اور ہارون اُنہیں اُن کے لشکروں کے مطُابق گنِو۔ 4 ۔ موسیٰ کے معُاون اور تمہارے ساتھ ہر ایک قبیلہ کا ایک آدمی ہو جو اپنے آبائی گھر کا سردار ہے۔ 5 ۔اور اُن آدمیوں کے نام جو تمہارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ یہ ہیں روبِن میں سے الیصور بِن شدِیور۔ 6 ۔ شمعون کے قبیلہ سے سلومی ایل بِن صُوری شدّی۔ 7 ۔ یہوُداہ میں سے نحسُون بِن عمینداب۔ 8 ۔ اشکار میں سے نتن ایل بِن صُغر۔ 9 ۔زبُولون میں سےاِلیاب بِن حَیلون ۔ 10 ۔بنی یُوسف کے قبیلہ افرائیم میں سے الیسمع بِن عمیہُود اور مَنسی میں سے جملی ایل بِن فدِا ہصور 11 ۔بنیمین میں سے ابدان بِن جِدعُونی۔ 12 ۔ دان میں سے اخیعزربن عمیشدی۔ 13 ۔ آشر میں سے فَجعی ایل بِن عکُران۔ 14 ۔ جدؔ میں سے الیاسف بِن دعوئیل۔ 15 ۔نفتالی میں سے اخیرع بِن عینان ۔ 16 ۔ یہ وہ ہیں جو مجِلس کے رُکن تھے ۔ وہ اپنے آبائی قبائل کے رئیس اور اِسرائیل کے ہزاروں کے سردار تھے۔ 17 ۔موسیٰ نے اُن آدمیوں کو جو اپنے ناموں سے معُین کئے گئے تھے لیِا۔ 18 ۔اور اُنہوں نے دُوسرے مہینے کے پہلے دِن ساری جماعت کو جمع کیِا اور اُنہوں نے اپنے خاندانوں اور آبائی گھرانوں کے اُن سب کے نام گِن کے چوبیس برس کے اُور اِس سے زیادہ کے تھے اپنے نسب نامے بِیان کئے۔ 19 ۔ جیسا خُداوند نے موسیٰ کو حُکم دِیا۔ اُس نے سیِنا کے میدان میں اُن کا شُمار کیِا۔ 20 ۔ بارہ قبائل کی تعدادبنی روبِن جو اِسرائیل کا پہلوٹھا تھا ۔ اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے مطُابق شُمار کے کل مرد بیس برس اور اِس سے زیادہ کے جو لڑائی کے قابِل تھے ۔ 21 ۔اُن کا شُمار روبِن کے قبیلہ میں چھیالیس ہزار پانچ سو تھا۔ 22 اور بنی شمعون اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے شُمار کے مطُابِق کل مرد بیس او ر اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کے قابِل تھے۔ 23 ۔اُن کا شُمار شمعُون کے قبیلہ میں سے اُنسٹھ ہزار تین سَو تھا۔ 24 ۔اور بنی جد اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اوراپنےآبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے شُما ر کے مطُابِق کل مرد بیس برس اوراُس سے زیادہ کے جو لڑائی کے قابِل تھے۔ 25 ۔ اُن کا شُمار جد کے قبیلہ میں سے پینتالیس ہزار چھ سو پچاس تھا۔ 26 ۔اور بنی یہوُداہ اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے شُمار کے مطُابِق کل مرد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کے قابِل تھے۔ 27 ۔اُن کا شُمار یہوُداہ کے قبیلہ میں سے چوہتر ہزار چھ سَو تھا۔ 28 ۔اور بنی اشکار اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنےآبائی گھرانوں کے مطُابق اُن کے ناموں کے شُمار کے کل مرَد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کے قابل تھے۔ 29 ۔اُن کا شُمار اشکار کے قبیلہ میں سے چَون ہزار چھ سَو تھا۔ 30 اور بنی زبُولون اپنی نسلوں اور اپنےخاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں کے مطُابق اُن کے ناموں کے شُما ر کے کل مرَد بیس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کرنے کے قابِل تھے۔ 31 ۔اُن کا شُمار زبُولون کے قبیلہ میں سے ستاون ہزار چار سَو تھا۔ 32 ۔اور بنی یُوسف میں سے بنی اِفرائیم اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں ان کے ناموں کے شُمار کے مطُابق کل مرَد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کرنے کے قابِل تھے۔ 33 ۔اُن کا شُمار اِفرائیم کے قبیلہ میں سے چالیس ہزار پانچ سَو تھا۔ 34 ۔اور بنی مَنسی اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوںمیں اُن کے ناموں کے شُمارکے مطُابق کل مرَد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کرنے کے قابِل تھے۔ 35 ۔اُن کا شُمار مَنّسی کے قبیلہ میں سے بتیس ہزار دو سو تھا۔ 36 ۔اور بنی بِنیمین اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے شُمار کے مطُابق کل مرَد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کے قابِل تھے۔ 37 ۔ اُن کا شُمار بِنیمین کے قبیلہ میں سے پینتیس ہزار چار سَو تھا۔ 38 ۔ اور بنی دان اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے شُمار کے مطُابق کل مرَد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کے قابِل تھے۔ 39 ۔اُن کا شُمار دان کے قبیلہ میں سے باسٹھ ہزار سات سَو تھا۔ 40 ۔اور بنی آشر اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے شُمار کے مطُابق کل مرَد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کرنے کے قابِل تھے۔ 41 ۔اُن کا شُمار آشر کے قبیلہ میں اِکتالیس ہزار پانچ سَو تھا۔ 42 ۔ اور بنی نفتالی اپنی نسلوں اور اپنے خاندانوں اور اپنے آبائی گھرانوں میں اُن کے ناموں کے شُمار کے مطُابق کل مرَد بیس برس اور اُس سے زیادہ کے جو لڑائی کرنے کے قابِل تھے۔ 43 ۔ اُن کا شُمار نفتالی کے قبیلہ میں سے تریپن ہزار چار سَو تھا۔ 44 ۔یہ وہ ہیں جو گنِے گئے ۔ جِنہیں موسیٰ اور ہارون اور اِسرائیل کے رئیسوں نے گنِا ۔ اور وہ بارہ آدمی تھے۔ ہر ایک آبائی خاندان کے گھر سے ایک آدمی۔ 45 ۔ اور سب جو بنی اِسرائیل سے اپنے آبائی گھرانوں کے مطُابِق گنِے گئے۔ چوبیس برس اور اُس سے زیادہ کے تھے۔ جو اِسرائیل میں سے لڑائی کرنے کے قابل تھے۔ 46 ۔وہ سب جو شُمار کئے گئے چھ لاکھ تین ہزار پانچ سَو پچاس تھے۔ 47 ۔ لاوی خدمت کے لئے مخصوص لیکن و ہ جو لاوی تھے اپنے آبائی قبیلہ کے مطُابق اُن کے درمیان نہ گنِے گئے۔ 48 ۔ کیونکہ خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا تھا۔ 49 ۔ کہ وہ جو لاوی کے قبیلہ کے ہیں اُنہیں شُمار نہ کرنا اور نہ اُن سب کو بنی اِسرائیل کے درمیان شامل کرنا۔ 50 ۔اور تُو لاویوں کو شہادت کے مَسکن اور اور اُس کے سب سامان اور اُس کی سب متعلقہ چیزوں پر مقُرر کرنا۔ وہ مَسکن اور اُس کے سب سامان کو اُٹھائیں۔ وہ اُس کی خدمت کریں اور مَسکن کے گرِد اپنے خیمے لگائیں ۔ 51 ۔جب مَسکن کُوچ کرے تولاوی اُسے اُتاریں اور جب اُس کا لگانا ہو تو لاوی اُسے کھڑا کریں۔ اور اگر کوئی غیر شخص اُس کے نزدِیک آئے۔ تو وہ قتل کیِا جائے۔ 52 ۔اور بنی اِسرائیل میں سے ہر ایک اپنے ڈیرے میں اور اپنے جھنڈے کے پاس اپنے لشکروں کے مطُابق اُترے۔ 53 ۔ مگر لاوی شہادت کے مَسکن کےگرِد ڈیرا کریں۔تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نازِل نہ ہو۔ اور شہادت کے مَسکن کی حِفاظت کے لئے لاوی پہرہ لگائیں۔ 54 ۔ تو بنی اِسرائیل سب کچھ جو خُداوند نے موسیٰ کو حُکم فرمایا تھا ۔ عمل میں لائے اور ویسا ہی کیِا۔