باب ۱۳

1 ۱۔ برادرانہ محبت جاری رہے۔ 2 ۲۔ اجنبیوں کی مسافرپروری کرنا نہ بھولو۔ کیونکہ اِسی طرح کرتے ہوئے بہتوں نے انجانے میں فرشتوں کی خدمت کی ہے۔‬‬ 3 ۳۔ قیدیوں کو یاد رکھوایسے کہ جیسے تم بھی اُن کے ساتھ بندھے ہو۔ اُنہیں یاد رکھو جن کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے، ایسے کہ جیسے تمہارا بدن اُن ہی کا ہے۔ 4 ۴۔ شادی کرنا سب میں عزت کی بات ہو اورشادی کا بستر پاک رہے،اِس لئے کہ خدا حرام کاروں اور زانیوں کو عدالت میں لائے گا۔‬‬ 5 ۵۔ تمہاری زندگی دولت کی محبت سے آزاد ہو۔ جو تمہارے پاس ہے اُس پر قناعت کرو، اِس لئے خدا نے خود فرمایا ہے،’’ میں تجھے کبھی نہ چھوڑوں گا،نہ ہی تجھ سے میں دست بردار ہوں گا۔‘‘ 6 ۶۔ آؤ ہم قناعت پذیر ہوں تاکہ ہم دلیری سے کہہ سکیں ،’’خداوند میرا مدد گار ہے؛،میں خوف نہ کھاؤں گا۔ کوئی میرا کیا کرسکتا ہے؟"‬‬ 7 ۷۔ اُن کے بارے میں غور کروجنہوں نے تمہاری راہنمائی کی ہے ،ان کی جنہوں نے تمہیں خدا کا کلام بتایا،اور اُن کی زندگی کے انجام پر غور کرو کہ اُن جیسا تمہارا ایمان ہو۔ 8 ۸۔ یسوع مسیح کل ،آج اور ہمیشہ یکساں ہے۔‬‬ 9 ۹۔ مختلف اور بیگانہ تعلیمات کی وجہ سے گمراہ نہ ہو جانا،ا س لئے اچھا ہے کہ دل فضل سے مضبوط رہے،نہ کہ کھانے پینے کے قوانین کے لئے جو کوئی مدد نہیں کرتےجو اُس کےلئے زندہ ہیں۔ 10 ۱۰۔ ہمارے پاس ایک قربان گاہ ہے جس میں خیمہ میں خدمت کرنے والوں کو کھانے کاحق نہیں۔ ‬‬ 11 ۱۱۔اِس لئے جانوروں کا خون، گناہوں کی معافی کے لئے پاک مقام میں لے جایا جاتا ہے اُن کے جسم خیمہ گاہ کے باہر جلائے جاتے ہیں۔‬‬ 12 ۱۲۔ اِس لئے یسوع نے بھی لوگوں کو اپنے خون سے پاک کرنے کے لئے دروازے کے باہر دکھ اٹھایا تاکہ لوگوں کو اپنے خون کے ذریعے خدا کے لئے وقف کرے۔ 13 ۱۳۔پس آؤ ہم بھی خیمہ سے باہر اُس کے پاس چلیں ، اُس کی ذلت کو اپنے اوپر لئے ہوئے۔ 14 ۱۴۔ پس یہاں پر ہمارا کوئی مستقل شہر نہیں اِس کی بجائے ہم اُس شہر کو ڈھونڈتے ہیں جو آنے والا ہے ‬‬ 15 ۱۵۔ ہمیں چاہییے کہ یسوع کے وسیلے سے مسلسل ستائش کی قربانی خدا کے حضور گزارنیں ، ستائش یعنی ہونٹوں کا پھل جو اُس کے نام کا اقرار کرتے ہیں۔ 16 ۱۶۔ اور ایک دوسرے کی مدد کرنا اور نیکی کرنا نہ بھولو، کیونکہ یہ وہ قربانیاں ہیں جن سے خدا بہت خوش ہوتا ہے۔ 17 ۱۷۔ اپنے پیشواؤں کے تابع اور فرماں بردار رہو، کیونکہ وہ تمہاری روحوں کی خاطر اُن کی طرح جاگتے رہتے تھے جنہوں نے حساب دینا ہو۔اِس لئے تابع رہو تاکہ تمہارے پیشوا خوشی سے تمہارا خیال رکھیں نہ کہ رنج کے ساتھ، جوکہ تمہارے لئے فائدہ مند نہ ہو گا۔‬‬ 18 ۱۸۔ ہمارے لئے دعا کرو، کیونکہ ہم قائل ہیں کہ ہمارا دل صاف ہے،اور ہم تمام چیزوں میں عزت اور احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش کرتے ہیں۔ 19 ۱۹۔ اور میں تمہاری حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ تم اور بھی زیادہ کرو، تا کہ میں جلد تمہارے پاس واپس آ سکوں۔‬‬ 20 ۲۰۔ اب اطمینان کا خدا ، جو بھیڑوں کے بڑے چرواہے کو مردوں میں سے واپس لایا، ہمارا خداوند یسوع ، ابدی عہد کے خون کے ذریعے، 21 ۲۱ اُس کی مرضی کرنے کے لئے تمہیں،ہر ایک نیک چیز سے لیس کرے، جو کچھ اُس کی نظر میں پسندیدہ ہے وہ ہمارے اندر ،جویسوع مسیح کے وسیلہ سے کارفرما ہے، یسوع مسیح، جس کی تمجید ابدالآبادہوتی رہے،آمین۔‬‬ 22 ۲۲۔ بھائیو! اب میں تمہاری حوصلہ افزائی کرتا ہوں،کہ اِس نصیحت کے کلام کی برداشت کرو جسے میں نے مختصر طور پر تمہیں لکھیں ہیں۔ ‬‬ ‫ 23 ۲۳۔ جانتے ہو کہ ہمارا بھائی تیمتھیس رہا ہو چکا ہے، اگر وہ جلدی آتا ہے تومیں اُس کے ساتھ آؤں گا ۔‬‬ 24 ۲۴۔ اپنے پیشواؤں اور سب مقدسوں سے سلام کہو، اطالیہ والے تمہیں سلام کہتے ہیں۔ 25 ۲۵۔ تم سب پر فضل ہوتا رہے۔‬‬