باب ۳

1 ۱۔ اب، اَے پیارو، میں تمہیں یہ دوُسرا خط لکھ رہاہوں تاکہ تمہارے ذہنوں کو بیدار کروں، 2 ۲۔ تاکہ تم اُن الفاظ کو یاد کر سکو جو پاک نبیوں کی معرفت پہلے سے کہے گئے تھے اور خداوند یسوع مسیح ہمارے منجی کے حکموں کے بارے میں جو شاگردوں کے ذریعہ دئیے گئے۔‬‬ 3 ۳۔ سب سے پہلے اِس بات کو جان لو کہ آخری دنوں میں بہت سےٹھٹھا باز آئیں گے۔ جواپنی خواہشات کےمطابق چلیں گے۔ 4 ۴۔ اورکہیں گے، "اُس کے واپس آنے کا وعدہ کہاں ہے؟ ہمارے باپ دادا مر گئے اورسب چیزیں ویسے کی ویسے ہی ہیں جیسےتخلیق کے شروع سے تھیں۔"‬‬ 5 ۵۔ وہ جان بوجھ کر بُھلا دیتے ہیں کہ آسمان اور زمین قدیم سے پانی ہی میں سے اور پانی کے ذریعہ خدا کے کلام سے قائم کیے گئے تھے، 6 ۶۔ اور یہ کہ ان چیزوں کے زریعہ پانی ہی سے اُس دور میں دنیا طوفان سے تباہ ہوئی۔ 7 ۷۔ اور یہ کہ اُسی حکم کے ذریعہ اب زمین اور آسمان کو آگ کے لئے رکھ چھوڑا ہے۔ یہ اُس عدالت کے دن کے لیے اور گناہ گاروں کی بربادی کے لئے مخصوص ہیں۔‬‬ 8 ۸۔ عزیزو،آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ خداوند کے نزدیک ایک دن ایک ہزار برس، اور ہزار برس ایک دن کے برابر ہیں۔ 9 ۹۔ خداوند اپنے وعدوں میں تاخیر نہیں کرتا، جیسی تاخیر کچھ لوگ سمجھتے ہیں بلکہ وہ تمہارے بارے میں صابر ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ آپ میں سے کوئی بھی ہلاک ہو، لیکن یہ کہ ہر اک کو توبہ کرنے کی مہلت ملے۔‬‬ 10 ۱۰۔ تو بھی خداوند کا دن چور کی طرح آئے گا: آسمان بڑی آواز کے ساتھ اپنی جگہ سے ٹل جائیں گے ۔اجرامِ فلک آگ سے جلائے جائیں گے اور زمین اور اُس میں کیے گئے کام ظاہر کیے جائیں گے۔‬‬ 11 ۱۱۔ اب جبکہ یہ چیزیں اِس طرح تباہ کر دی جائیں گی تو ایسے میں تم کو کس قسم کے لوگ ہونا چاہیے؟ تم کو پاک اور خدا پرستی کی زندگی گزارنا چاہیے۔ 12 ۱۲۔ تم کو اس چیز کی اُمید اور خدا کے آنے والے دن کی طرف تیزی سے بڑھنا چاہیے۔ اُس دن آسمان آگ سے برباد کیے جائیں گے اور چاند اور ستارے شدید گرمی کی تپیش سے پگھل جائیں گے۔ 13 ۱۳۔ لیکن اُس کےوعدہ کے مطابق ہم نئے آسمان اور نئی زمین، جہاں راست بازی قیام کرے گی ، اُس کے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔‬‬ 14 ۱۴۔ اِس لئے عزیزو۱ چونکہ تم اِن چیزوں کی اُمید رکھتےہو، تو بہترین کوشش کرو کہ اُس کے سامنے، سلامتی میں، بے داغ اور بے الزام پائے جاؤ۔ 15 ۱۵۔ اور خداوند کے اُس صبر کو نجات سمجھو، جیسا ہمارے پیارے بھائی پَولس نے تم کواُس حکمت کے مطابق جو اُسے دی گئی تھی لکھا ہے۔ 16 ۱۶۔ پَولس نے اپنے ہر خط میں اِن باتوں کو لکھا ہے جن میں ایسی باتیں ہیں جنہیں سمجھنا مشکل ہے۔ بے استاد اور بھٹکے ہوئے ذہن کے لوگ اِن چیزوں کو بگاڑتے ہیں، جس طرح وہ دوسرے کلام کو بھی اپنی بربادی کے لئے بگاڑتے ہیں۔‬‬ 17 ۱۷۔ اِس لئے، پیارؤ، اب جبکہ اِن باتوں سے واقف ہو گئے ہوتو اپنے آپ کو بچائو تاکہ تم بے شرع لوگوں کی طرح بھٹک نہ جائو اور اپنی وفاداری کھو دو۔ 18 ۱۸۔ بلکہ فضل اور خداوند اپنے منجی یسوع مسیح کے علم میں بڑھتے جائو۔ اب اور ہمیشہ تک تمام جلال اُس کو ملے۔ آمین‬‬