باب ۱۳

1 ۱۔ اب میں تیسری دفعہ تمہارے پاس آ رہا ہوں اور ہر شکایت دو یا تین گواہوں سے ثابت ہوجانی چاہیے۔ 2 ۲۔ میں اُن کو پہلے ہی بتا چکا ہوں جنہوں نے اِس سے قبل گناہ کیے تھے اور باقیوں کو بھی میں نے اُس وقت بتا دیا تھا،جب میں دوسری بار اُن کے پاس آیا تھا اور مٰیں تم سے پھر کہتا ہوں کہ اب جب میں تمہارے پاس آؤں گاتو ان کو درگزر نہ کروں گا۔‬‬ 3 ۳۔میں تم سے یہ اس لئے کہتا تھاکیونکہ تم اُس گواہی کو دیکھنا (معلوم کرنا) چاہتے ہو جس کے ذریعے مسیح مجھ میں بولتا ہے۔وہ تمہاری جانب کمزور نہیں ہوتا بلکہ تم میں زو آور ہو جاتا ہے۔ 4 ۴۔ وہ کمزوری کی حالت میں مصلوب ہوا مگر قدرت کے ساتھ زندہ ہوا،اگرچہ ہم اس میں کمزور تو ہوتے ہیں مگر اُس کے ساتھ خدا کی اُس قدرت کے وسیلے سے زندہ ہوں گے جو تمہارے درمیان ہے۔‬‬ 5 ۵۔ اگر تم ایمان پر قائم ہو تو خود اپنی پرکھ کر لو، اپنا امتحان خود لے لو، کیا تم اپنے بارے میں یہ نہیں جانتے کہ مسیح یسوع تم میں ہے ؟ورنہ تم نامنظور ہو۔‬‬ ‫ 6 ۶۔ مجھے بھروسہ ہے کہ تم یہ معلوم کر لو گے کہ ہم نامنظور(مسیح میں منظور شدہ )نہیں ہیں۔ ‬‬ 7 ۷ ۔ اب ہم تمہارے لئے خدا سے صرف یہ دعا کرتے ہیں کہ تم کوئی بدی نہ کرو ،میں یہ دعا نہیں کرتا کہ ایسا ظاہر ہو کہ ہم آزمائش میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اِس کی بجائے میں دعا کرتا ہوں کہ تم وہ کرو جو صیحح ہے۔ حالانکہ، ایسا ظاہر ہو کہ ہم آمائش میں ناکام ہو گئے ہیں۔ 8 ۸۔ کیونکہ ہم سچائی کے خلاف نہیں البتہ صرف سچائی کےلئے کچھ کر سکتے ہیں۔‬‬ 9 ۹۔ پس ہماری خوشی اِس میں ہے کہ جب ہم کمزور ہوتے ہیں اور تم زور آور اور ہم یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ تم کامل بنو۔ 10 ۱۰۔میں تمہیں یہ باتیں تب لکھتا ہوں جب تم سے دور ہوں تاکہ مجھے تمہارے پاس آکر اپنے اُس اختیار کے مطابق سختی نہ کرنی پڑے جو خد اوند نے مجھے تمہارے بگاڑنے کے لئے نہیں بلکہ بنانے کے لئے دیا ہے۔‬‬ 11 ۱۱۔المختصر بھائیو اور بہنو! خوشی منائو ،بحالی کے لئے کام کرو، حوصلہ رکھو، ایک دوسرے سے اتفاق کرو، امن سے رہو اور محبت کا خدا اور امن تمہارے ساتھ ہو گا۔ 12 ۱۲۔ ایک دوسرے کو پاک بوسہ سے ملو ۔‬‬ 13 ۱۳۔ تمہیں تمام ایمان داروں کا سلام ہو۔ ۱۴۔ خداوند یسوع مسیح کا فضل ، خدا کی محبت اور روح القدس کی شراکت تم سب کے ساتھ ہوتی رہے۔‬‬