باب ۵

1 ۱۔ میں جو خود ایک بزرگ ہوں، اور مسیح کے دکھوں کا گواہ ہوں، اور اس ظاہرہونے والے جلال میں شامل ہو کر تُم میں جو بزرگ ہیں نصیحت کرتا ہوں ۔ 2 ۲۔ خُدا کے گلہ کے نگہبان بنو جو تمہارے حوالے ہیں، پاسبان کی طرح خدمت کرو مجبوری سے نہیں بلکہ دِلی خوشی سے خدا کی مرضی کے موافق۔ ‬‬ ‫ 3 ۳۔ جو لوگ تمہاری نگرانی میں ہیں اُن پر حکمران کی طرح برتاو نہ کرو۔ بلکہ اپنے گلے کے لئے ایک مثال قائم کرو۔ 4 ۴۔ اورجب گلے کا نگہبان ظاہر ہوگا تو تم نہ مرجھانے والا تاج حاصل کرو گے۔‬‬ 5 ۵۔ اور اِسی طرح تم اے نوجوانو، بزرگوں کے تابع ہو۔ اپنے آپ کو عاجزی سے مُلبس کر لو اور ایک دُوسرے کی خدمت کرو۔ کیونکہ خدا مغرور کا مُقابلہ کرتا ہے، مگر وہ حلیم پر فضل کرتا ہے۔ 6 ۶۔ چنانچہ خود کو اُس کے ہاتھ کے نیچے فروتن کرو تاکہ وہ تمہیں وقت پر سربلند کرے۔ 7 ۷۔ اپنی ساری فکر اُس کو دے دو کیونکہ اُسے تمہاری فکر ہے۔‬‬ 8 ۸۔ ہوشیار اور بیدار رہو۔ تمہارا مُخالف، شیطان ایک دھاڑتے ہوئے شیر کی طرح اِس انتظار میں تمہارے آس پاس گھوم رہا ہے کہ کب کسی کا شکار کر لے۔ 9 ۹۔ اُس کا مُقابلہ کرو۔ اپنے ایمان میں مضبوط رہو۔ یہ جان لو کہ تمہارے بھائی جو کہ اِ س دنیا میں ہیں اِنہی مصبیتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔‬‬ 10 ۱۰۔ تمہاری تھوڑی سی مُٓصیبت برداشت کرنے کے بعد خدا فضل کا سر چشمہ جس نے تمہیں مسیح کے ہمیشہ کے جلال میں بلایا تمہیں کامل بنائےگا، قائم کرے گا اور تمہیں طاقت بخشے گا۔ 11 ۱۱۔ ہمیشہ سے ہمیشہ تک اُس کی سلطنت رہے۔آمین۔‬‬ 12 ۱۲۔ میں سلوانس کوایک وفادار بھائی سمجھتا ہوں، اور میں نے تمہیں اُس کے وسیلہ سے لکھا ہے۔ میں تمہیں اِس بات کا یقین دلاتا اور گواہی دے رہا ہوں کہ جوکچھ میں نے تمہیں لکھا ہے وہ خدا کا حقیقی فضل ہے۔ اِس میں قائم رہو۔ ‬‬ ‫ 13 ۱۳۔ وہ عورت جو بابل میں ہے، تمہارے ساتھ ہی برگزیدہ ہوئی تمہیں سلام کہتی ہے اور میرابیٹا مرقس بھی تمہیں سلام کہتا ہے۔ 14 ۱۴۔ایک دوسرے کو پیار کے بوسے سے سلام کرو۔خدا کا اطمینان تم سب پر ہو جو مسیح میں ہیں۔ ‬‬