باب

1 پناہ کے شہر جس وقت خُداوند تیرا خُدا اُن قوموں کو جن کا ملک خُداوند تیر اخُدا تجھے عطا کرے گا، کاٹ ڈالے اور تُو اُن کا وارث ہو اور اور اُن کے شہروں اور گھروں میں رہنے لگے۔ 2 تو اُس سرزمین کے بیچوں بیچ جو خُداوند تیرا خُدا میِراث کے طور پر تجھے عطا کرے گا تُو تین شہر اپنے لئے جُدا کر ۔ 3 اور تُو فاصلہ تعین کر اور اُس ملک کو جو خُداوند تیر اخُدا میِراث کے طور پر تجھے دے گا ۔ تین حِصوں میں تقسیم کر ۔ تاکہ ہر ایک قاتل کے لئے جائے پناہ ہو۔ 4 اور اُس قاتل کا جو وہاں پناہ لے کر اپنی جان بچائے حال یہ ہے۔ کہ اُس نے اپنے ہمسائے کو بِلا اَرادہ قتل کیِا ہو اور کہ اُس سے گزُشتہ دِنوں میں دُشمنی نہ رکھی ہو۔ 5 مثلاً کوئی شخص اپنے ہمسائے کے ساتھ جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جائےاور لکڑی کاٹنے کے لئے کلہاڑا چلائے۔ اور کلہاڑا دستے سے نکل جائے۔ اور اُس کے ہمسائے کو لگے اور وہ مرَ جائے ۔ تو وہ اُن شہروںمیں سے ایک میں پناہ لے۔ اور زندہ رہے۔ 6 ایسا نہ ہو ۔ کہ مقتُول کا ولی اپنے قہر کے جوش میں قاتل کا پیچھا کرے ۔ اور راہ کے دُور ہونے کے باعث اُسے جا پکڑے اور اُسے قتل کرے حالانکہ اُس پر قتل کا فتویٰ واجب نہیں ۔ کیونکہ گزُشتہ دِنوںمیں اُس کی اُس سے دُشمنی نہ تھی ۔ 7 اِسی لئے میں تجھے حکم دے کر کہتا ہوں کہ تُو اپنے لئے تین شہر جُدا کر ۔ 8 پھر جب خُداوند تیرا خُدا تیری سرحد کو بڑھائے ۔جیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قسم کھائی اور وہ تمام ملک تجھے عطا کرے ۔ جس کے دینے کا اُس نے تیرے باپ دادا سے وعدہ کیا ۔ 9 بشرطیکہ اُن سب حکموں کو جِن کی بابت آج کے دِن میَں تجھے فرمان دیتا ہوں ، مانے اور اُن پر عمل کرے۔ اور خُداوند اپنے خُدا کو پیار کرے اور ہمیشہ اُس کی راہوں پر چلے۔تُو اِ ن تین شہروں کے تین اور شہر اپنے لئے جدا کر ۔ 10 تاکہ بےگناہ کا خُون تیرے اُس ملک میں جو خُداوند تیرا خُدا میِراث کے طور پرتجھے دے گا ۔بہایا نہ جائے ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ خُون تجھ پر ہو۔ 11 لیکن اگر کوئی آدمی اپنے ہمسائے سے دُشمنی رکھتا ہو۔ اور اُس کے لئے گھات لگائے اور اُس پر حملہ کرے اور اُسے مہلک ضرب لگائے جس سے وہ مر جائے اور وہ اُن شہروں میں سے کسی میں پناہ لے۔ 12 تو شہر کے بزرگ اُسے وہاں سے پکڑوائیں اور مقتُول کے ولی کے حوالے کر دیں اور وہ قتل کیِا جائے۔ 13 تیری نگاہ اُس پر رحم نہ کرے ۔ بلکہ تُو بے گنُاہ کا خُون اِسرائیل سے دفع کر۔ تو تیری بھلا ہوگا۔ 14 تُو اپنے ہمسائے کی حد کا وہ نِشان جِسے اگلوں نے تیری میِراث میں قائم کیِا ہے ۔ اُس ملک میں جو خُداوند تیرا خُدا تجھے وارث ہونے کے لئے دے گا ، پیچھے نہ ہٹا۔ 15 جھوٹی گواہی کی سزا کسی شخص کے خلاف اُس کے کسی گناہ یا خطا کے بارے میں جو اُس سے سرزد ہُوئی فقط ایک ہی گواہ کھڑا نہ ہوگا ۔ لیکن دو یا تین گواہوں کے بیان سے بات ثابت ہوگی۔ 16 اگر کسی کے خلاف کوئی جھوٹا گواہ اُٹھے اور اُس کی بدی پر گواہی دے ۔ 17 تو وہ دونوں شخص جِن میں جھگڑا ہے۔ خُداوند کے حضُور کاہِنوں اور اُن دِنوں کے قاضیوں کے سامنے کھڑے ہوں۔ 18 اور قاضی خُوب تحقیقات کریں تو اگر وہ گواہ جھوٹا نکلے ۔ اور اُس نے اپنے بھائی کے خلاف جھوٹی گواہی دی ہو ۔ 19 توتم اُس سے وہی کرنا ۔ جو اُس نے اپنے بھائی سے کرنا چاہا ۔ چُنانچہ تُو شرارت کو اپنے درمیان سے دفع کر ۔ 20 تاکہ دُوسرے سُنیں اور ڈریں ۔ اور آگے کو ایسی شرارت تیرے درمیان پھر نہ کریں ۔ 21 تیری آنکھ ترس نہ کرے ۔ جان کا بدلہ جان، آنکھ کا بدلہ آنکھ ، دانت کا بدلہ دانت ، ہاتھ کا بدلہ ہاتھ اور پاؤں کا بدلہ پاؤں ہوگا۔