باب

1 آسا کی سلطنت اَور اَبیؔاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اَور داؔؤد کے شہر میں دفن کِیا گیا ۔ اَور اُس کا بیٹا آساؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔ اَور اُس کے ایّام میں مُلک نے دس برس آرام کِیا۔ 2 اَور آساؔ نے خُداوند اپنے خُدا کی نِگاہ میں نیکی اَور راستکاری کی۔ 3 اَور اُس نے اجنبی مذَبحوں اَور اُونچی جگہوں کو ڈھا دِیا اَور اُس نے پتّھر کے ستونوں کو توڑا اَوریسیرتوںکو کاٹ ڈالا۔ 4 اَور یہُودؔاہ کو حُکم کِیا۔ کہ خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کی تلاش کریں اَور اُس کی شریعت اَور اُس کے حکموں پر عمل کریں۔ 5 اَور اُس نے یہُودؔاہ کے تمام شہروں سے اُونچی جگہوں کو اَور سوُرج کے ستُونوں کو دُور کِیا۔ اَور مَملکُتَ نے اُس کے آگے آرام پایا۔ 6 اَور اُس نے یہُودؔاہ میں فصیلدار شہر بنائے۔ کیونکہ مُلک میں اَمن تھا۔ اَور اِن برسوں میں کوئی لڑائی نہ ہُوئی۔ کیونکہ خُداوند نے اُسے چَین بخشا۔ 7 اَور اُس نے یہُودؔاہ سے کہا۔ آؤ ہم یہ شہر بنائیں ۔اَور اُنہیں دِیواروں اَور بُرجوں اَور پھاٹکوں اَور سلاخوں سے مسُتحکم کریں۔ جب تک کہ زمین ہمارے سامنے ہَے کیونکہ ہم نے خُداوند اپنے خُدا کو ڈُھونڈا۔ ہم نے اُسے ڈُھونڈا۔ تو اُس نے ہر ایک طرف سے ہمیں اَمن بخشا سو اُنہوں نے وہ شہر بنائے اَور کامیاب ہُوئے ۔ 8 اَور آساؔ کی فوج میں یہُودؔاہ میں سے تین لاکھ مَرد تھے جو ڈھالیں اَور نیزے اُٹھاتے تھے۔ اَور بِنیمِؔین میں سے دولاکھ اِسّی ہزار تھے جو ڈھالیں اُٹھاتے اَور کمانیں کھینچتے تھے۔ یہ سب بَہادُر دلیر مَرد تھے۔ 9 اَور زارؔح کُوشؔی دس لاکھ فوج اَور تین سو رتھ لے کر اُن کے خلاف نِکلا۔ اَور لڑائی کرنے کے لئے مَریسؔہ تک آیا۔ 10 تب آسؔا اُس کے مُقابلے کو نِکلا۔ اَور مَریسہ کے شِمال کی طرف وادی صفاؔتہ میں لڑائی کے لئے صف آرا ہُؤا۔ 11 اَور آسؔا خُداوند اپنے خُدا کے پاس چِلّایا اَور کہا۔ اَے خُداوند !تیرے نزدیک کُچھ فرق نہیں کہ زورآوروں کی مدد کرے یا کمزوروں کی۔ پس اَے خُداوند ہمارے خُدا! ہماری مدد کر۔ کیونکہ ہم تُجھ پر بھروسا کرتے ہیں۔ اَور تیرے نام سے اِس کثرت کی بھیڑ کے مُقابلہ کو آئے ہیں۔ اَے خُداوند تُو ہی ہمارا خُدا ہَے کوئی آدمی تُجھ پر غالِب نہ آئے۔ 12 تب خُداوند نے آسؔا اَور یہُودؔاہ کے سامنے سے کُوشیؔوں کو مارا۔ تو کُوشؔی بھاگے۔ 13 اَور آسؔا نے اَور اُن لوگوں نے جو اُس کے ساتھ تھے جراؔر تک اُن کا تعاقُب کِیا۔ اَور کُوشؔی مارے گئے یہاں تک کہ اُن میں سے ایک بھی باقی نہ رہا۔ کیونکہ وہ خُداوند کے سامنے اَور اُس لشکر کے سامنے پِیسے گئے۔ تب اُنہوں نے بُہت سا لُوٹ کا مال لِیا۔ 14 15 اَور اُنہوں نے جراؔر کے گرِد کے سب شہروں کو مارا۔ کیونکہ خُداوند کا خوف سب پر چھا گیا۔ اَور اُنہوں نے سب شہروں کو لُوٹا۔ کیونکہ اُن میں بُہت لُوٹ تھی۔ اَور اُنہوں نے جانوروں کے احاطوں کو بھی مارا۔ اَور بُہت سی بھیڑیں اَور اُونٹ پکڑے۔ پھرِو ہ یرُوشلیِؔم کو واپس آگئے۔