باب

1 ابیاہ کی سلطنت یربعاؔم بادشاہ کے اَٹھارھویں برس میں اَبیاہ یُہوؔداہ کا بادشاہ بنا۔ 2 اُس نے یرُو شلیِؔم میں تین برس بادشاہی کی۔ اَور اُس کی ماں کا نام میکایاہ َ تھا جو جبعؔہ کے اُوری ؔایل کی بیٹی تھی۔ اَور اَبیاہ اور یربعام کے درمیان لڑائی ہُوئی۔ 3 اَور اَبیؔاہ چار لاکھ مُنتخب جنگی بَہادُروں کے لشکر کے ساتھ لڑائی کو نِکلا۔ اَور یربعاؔم نے آٹھ لاکھ بَہادُر دلیر مَردوں کے ساتھ صف باندھی۔ 4 اَور اَبیاہ صِمریم کے پہاڑ پر کھڑا ہُؤا جو کوہستانِ اِفرؔائیم میں ہَے۔ اَور کہا۔ اَے یربعاؔم اَور تمام اِسرؔائیل میری بات سُنو۔ 5 کیا تُم نہیں جانتے؟ کہ خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا نے اِسرؔائیل کی سَلطنَت داؔؤد کو اَور اُس کے بیٹوں کو اَبد تک نمک کے عہد کے ساتھ عطا کی ۔ 6 اَور سُلیماؔن بِں داؔؤد کے خادِم نباؔط کے بیٹے یربعاؔم نے اُٹھ کر اپنے آقا کے خلاف بغاوت کی ۔ 7 اَور اُس کے پاس نکّمَے خبِیث لوگ جمع ہُوئے اَور رَحَبعَاؔم بِن سُلیماؔن کے خلاف غلبہ کِیا چُونکہ رَحَبعَاؔم ابھی لڑکا کمزور دِل والا تھا۔ وہ اُن کے سامنے قائم نہ رہا۔ 8 اَور تُم خُداوند کی بادشاہی کے خلاف مزاحمت کرنے کا اِرادہ رکھتے ہُو جو داؔؤد کی اولاد کے ہاتھ میں ہے اَور کیونکہ تُم ایک بڑی فوج ہو اَور تُمہارے پاس سونے کے بچھڑے ہیں۔ جنہیں یربعام نے تُمہارے لئے معبود بنوایا ہے۔ 9 کیا تُم نےخُداوند کے کاہِنوں بنی ہاروؔن اَور لاویوں کو نِکال نہ دِیا؟ اَور مُلکوں کی قوموں کی مانند اپنے لئے کاہِن بنائے۔ کہ جوکوئی ایک بَیل اَور سات مینڈھے لے کر اپنے ہاتھ کی تَقدِیس کرنے آیا۔ وہ اجبنی مَعبُودوں کا کاہِن بنا۔ 10 لِیکن خُداوند ہمارا ہی خُدا ہَے۔ اَور ہم نے اُسے نہیں چھوڑا۔ اَور کاہِن جو خُداوند کی خدمت کے لئے مُقرّر ہیں وہ بنی ہاروؔن ہیں اَور لاوی اپنے کام پر ہیں۔ 11 اَور وہ ہر صُبح کو اَور ہر شام کو خُداوند کے لئے سوختنی قُربانیاں اَور خُوشبُو دار بخُور گُزرانتے ہیں۔ اَور نَذرکی روٹیاں پاک میز پر رکھّی جاتی اَور سونے کے شمعدان کے چراغ ہر شام کو روشن کِئے جاتے ہیں۔ کیونکہ ہم خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں پر قائم ہیں لیکن تُم نے اُسے چھوڑ دِیا ہَے ۔ 12 اَور دیکھو خُداوند ہمارے ساتھ ہمارا پیشوا ہَے۔ اَور اُس کے کاہِن بھی جو پھُونکنے والے نرسِنگے لئے ہوئے تُمہارئے خلاف پھُونکتے ہیں۔ اَے بنی اِسرؔائیل تُم خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا سے لڑائی مت کرو۔ کیونکہ تُم کامیاب نہ ہوگے۔ 13 پر یرُبعام نے اُن کے پیچھے گھات لگوا دی۔ کہ اُن کے پیچھے سے آئیں۔ سو وہ یُہودؔاہ کے سامنے تھے اَور کِمین اُن کے پیچھے تھی۔ 14 اَور یہُودؔاہ نے پیچھے نظر کی۔ تو دیکھو لڑائی اُن کے آگے سے اَور اُن کے پیچھے سے تھی۔ تب وہ خُداوند کے پاس چِلّائےاَو رکاہِنوں نے نرسِنگوں سے شور مچایا۔ 15 اَور یہُودؔاہ کے آدمی للکارے اَور یہُودؔاہ کے آدمیوں کی للکار کے وقت خُدا نے یربعاؔم کو اَور تمام اِسرؔائیل کو اَبیاہ اَور یہُودؔاہ کے سامنے مارا۔ 16 تو بنی اِسرؔائیل یہُودؔاہ کے سامنے سے بھاگے۔ اَور خُدا نے اُنہیں اُن کے ہاتھ میں کردِیا۔ 17 تب اَبیاہ اَور اُس کے لوگوں نے بڑی خونریزی کی۔ تو اِسرؔائیل میں سے پانچ لاکھ مُنتخب آدمی قتل ہو کر گِرے۔ 18 سو اُس وقت بنی اِسرؔائیل مغلُوب ہُوئے اَور بنی یہُودؔاہ غالِب آئے۔ کیونکہ اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا پر بھروسا کِیا۔ 19 اَور اَبیاہ نے یربعاؔم کا تَعاقُب کِیا۔ اَور اُس سے شہر لے لئے بَیت ؔایل اَور اُس کے دیہات اَور یسانہ اَور اُس کے دیہات اَور عفرون اَور اُس کے دیہات۔ 20 اَور بعد اُس کے اَبیؔاہ کے دِنوں میں یربعاؔم نے زور نہ پکڑا ۔ اَور خُداوند نے اُسے مارا اَور وہ مَر گیا۔ 21 اَور اَبیاہ زور آور ہُؤا۔ اَور اُس نے چودہ بیویاں کیں۔ اَور اُس کے بائیس بیٹے اَور سولہ بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ 22 اَور اَبیاہ کا باقی احوال اَور اُس کے طریقے اَور اُس کے قول عیِدّؔو نبی کی تفسیر میں لِکھے ہُوئے ہیں۔