باب

1 سیسق کا حملہ اَور ایسا ہُؤا کہ۔ جب رَحَبؔعَام کی بادشاہت قائم ہوئی۔ اَور وہ طاقتور ہُؤا۔ تو اُس نے اَور اُس کے ساتھ سارے اِسرؔائیل نے خُداوند کی شریعت کو ترک کر دِیا۔ 2 اَور جب رَحَبعَاؔم کی سَلطنَت کا پانچواں برس ہُؤا۔ تو شاہِ مَصؔر سیسؔق یرُو شلیِؔم پر چڑھ آیا۔ کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کے خلاف گُناہ کِیا تھا۔ 3 اُس کے ساتھ بارہ سَورتھ اَور ساٹھ ہزار سَوار تھے۔ اَور لُوبیؔوں اَور سُکّیؔوں اَور کُوشیؔوں میں سے جو لوگ اُس کے ساتھ مِصؔر سے آئے تھے اُن کا شُمار نہ تھا ۔ 4 اُس نےفصیل دار شہر جو یُہوؔداہ میں تھے لے لئے ۔اَور یرُو شلیِؔم تک پُہنچا۔ 5 تب سمعیاہ نبی رَحَبعَاؔم اَ ور یہُودؔاہ کے اُن رئیسوں کے پاس آیا جو سیسؔق سے بھاگ کر یرُو شلیِؔم میں جمع ہُوئے تھے اَور اُن سے کہا۔ خُداوند یُوں فرماتا ہَے ۔ کہ تُم نے مُجھے چھوڑ دِیا ہَے۔ اَور مَیں نے بھی تُمہیں سیسق کے ہاتھ میں چھوڑ دِیا ہَے۔ 6 تب اِسرؔائیل کے رئیسوں اَور بادشاہوں نے فروتنی کی اَور کہا۔ کہ خُداوند عادِل ہَے 7 جب خُداوند نے دیکھا۔ کہ اُنہوں نے فروتنی کی۔ تو خُداوندسمعیاہ سے ہم کلام ہُؤا اَور کہا۔ کہ اُنہوں نے فروتنی کی ہَے۔ سو مَیں اُنہیں ہلاک نہیں کرُوں گا۔ بلکہ اُنہیں تھوڑی دیر میں رِہائی دُوں گا۔ اَور میرا غضب سیسؔق کے ہاتھ سے یرُو شلیِؔم پر نازِل نہیں ہو گا۔ 8 لیکن وہ اُس کے خدمت گُزار ہوں گے۔ تاکہ وہ میری خدمت کو زمین کی مَملکُتَوں کی خدمت سے پہچانیں ۔ 9 سو شاہِ سیسؔق یرُو شلیِؔم پر چڑھ آیا۔ اَور جو کُچھ کہ خُداوند کے گھر کے خزانوں اَور بادشاہ کے محلّ کے خزانوں میں تھا لُوٹ لِیا ۔اَور سب کُچھ لے گیا۔ اَور سونے کی ڈھالیں بھی لے گیا جو سُلیماؔن نے بنوائی تھیں۔ 10 تب رَحَبعَاؔ م بادشاہ نے اُن کی جگہ پیِتل کی ڈھالیں بنوائیِں اَور پَہرہ داروں کے سرداروں کےہاتھ میں دیں جو بادشاہ کے محلّ کے دروازے کی نِگہبانی کرتے تھے۔ 11 اَور جب بادشاہ خُداوند کے گھر میں داخِل ہوتا تو پَہرہ دار آتے اَور اُنہیں اُٹھا لیتے اَور پھر اُنہیں پَہرہ داروں کے سلاح خانے میں رکھّ دِیتے تھے۔ 12 اَور چُونکہ اُس نے فروتنی کی خُداوند کا غضب اُس پر سے پِھرا اَور اُس نے اُنہیں پورے طور ہلاک نہ کِیا۔ کیونکہ یہُودؔاہ میں سے نیک اَعمال زائل نہ ہوئے تھے۔ 13 سو رَحَبعَاؔم یرُوشلیِؔم میں طاقتور ہُؤا اَور سَلطنَت کرتا رہا۔ اَور جس وقت رَحَبعَاؔم بادشاہ ہُؤا۔ اُس کی عُمر اکتالیس برس کی تھی۔ اَور اُس نے سترہ برس یُرو شلیِؔم میں بادشاہی کی یعنی اُس شہر میں جِسے خُداوند نے اِسرؔائیل کے سب قبیلوں میں سے چُن لِیا۔ تاکہ اپنا نام وہاں رکھّے ۔ اَور اُس کی ماں کا نام نعؔمہ تھا جوعمؔونی تھی۔ 14 اَور اُس نے بدی کی۔ کیونکہ اُس نے اپنا دِل خُداوند کی تلاش میں نہ لگایا۔ 15 اَور رَحَبعَاؔم کا پہلا اَور پچھلا احوال۔ کیا یہ سمعیا ہ نبی عیدو غیب بِین کی توارِیخ میں مُسلسل طور پر درج نہیں؟اَور رَحَبعَاؔم اَور یربعاؔم کے درمیان ہمیشہ لڑائیاں ہوتی رہیں۔ 16 اَور رَحَبعَاؔم اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اَور داؔؤد کے شہر میں دِفن کِیا گیا۔ اَور اُس کا بیٹا اَبیاہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔