باب

1 ۔اَب اَے لُٹیروں کی بیٹی تُو لُو ٹی جائے گی۔ ہمارا مُحاصرہ کِیا جاتا ہَے۔ وہ اِسرؔائیل کے حاکم کی گال پر چَھڑی سے مارتے ہیں۔ 2 ۔ مسیح از بیت لحم اَور تُو اَے بَیتؔ لحم اِفراؔتہ جو یہُودؔاہ کے گھرانوں میں چھوٹا ہَے۔تُجھ ہی سے میرے لئے وہ نکلے گا جو اِسرؔائیل کی گلّہ بانی کرے گا اَور جس کا مَصدر قدیم سے بلکہ زمانہء سابِق سے ہَے۔ 3 ۔اِس لئے وہ اُنہیں ترک کر دے گا جب تک زچّہ دردِزِہ سے فارِغ نہ ہو۔تب اُس کے باقی بھائی اِسرؔائیل کے پاس واپس آئیں گے۔ 4 ۔ اَور وہ کھڑا ہو گا اَور خُداوند کی قُدرت سے اَور خُداوند اپنے نام کی بُزرگی سے اُن کی گلّہ بانی کرے گا۔وہ قائم رہیں گے کیونکہ وہ اُس وقت اِنتہائے زمین تک بُزرگ ہو گا۔ 5 ۔ اَور وہی سلامتی ہو گا۔ جب اسُوؔر ہمارے مُلک میں آئے گا اَور ہمارے قَصروں میں قدم رکھے گا تو ہم اُس کے خلاف سات چرواہے بلکہ آٹھ سرگروہ برپا کریں گے۔ 6 ۔ اَور وہ تلوار سے اسُوؔر کی سَر زمین کو اَور تلوار سے نِمرُود کی سَر زمین کو ویران کرے گا۔اور جب اسُوؔر ہمارے مُلک میں آکر ہماری حُدُود میں قدم ٹِکائے گا تو ہمیں اُس سے رہائی بخشے گا۔ 7 ۔اَور یَعقُوبؔ کا بقیّہ اُمّتوں میں ایسا ہو گا جیسے خُداوند کی طرف سے اَوس اَور گھاس کی وہ بارش جو نہ اِنسان کا اِنتظار کرتی اَور نہ بنی آدم کے لئے ٹھہرتی ہَے۔ 8 ۔اَور یَعقُوبؔ کا بقیّہ قوموں میں بلکہ طاقتور اُمّتوں کے درمیان ایسا ہو گا جیسےشیر جنگل کے چرِندوں میں اَور شیر بچّہ بھیڑوں کے گلّے کے درمیان جب وہ اُن کے درمیان سے گُزرتا ہَے تو پامال کرتا ہَے اَور پھاڑتا جاتا ہَے اَور کوئی نہیں جو چُھڑا سکے۔ 9 ۔تیرے ہاتھ تیرے مُخالفوں پر بُلند ہوں۔ اُور تمام دُشمن نیست ہو جائیں۔ 10 ۔اَور اُس روز ایسا ہو گا( خُداوند کا فرمان ہَے) کہ میں تیرے درمیان کے گھوڑوں کو تباہ کردوں گااور تیری رتھوں کو نیست کر دوں گا۔ 11 ۔ مَیں تیرے مُلک کے شہروں کو برباد کر دُوں گا اَور تیرے تمام قِلعوں کو ڈھادُوں گا۔ 12 ۔مَیں تیرے ہاتھ کی جادو گریوں کو دُور کرُوں گا اَور تُجھ میں فال گیِر نہ رہیں گے۔ 13 ۔مَیں تیرے درمیان کی تراشی ہُوئی مُورتوں اَور ستُونوں کو تباہ کر دُوں گا اَور تُو بعد اَزاں اپنی دستکاری کو سجدَہ نہ کرے گا۔ 14 ۔ مَیں تیرے درمیان کے کھمبوں کو اُکھاڑ ڈالُوں گا اَورتیرے بتوں کو نیست و نابُود کر دُوں گا۔ 15 ۔ اَور مَیں اُن قوموں پر جو شَنَوا نہ ہُوئیں قہر و غضب نازِل کرُوں گا+