باب

1 سلامتی کی قُربانی اگر اُس کی قُربانی سلامتی کا ذبیحہ گائےبیل میں سے ہوتوبے عیب نریامادہ خداوند کے آگےلائے۔ 2 اوراپنا ہاتھ اپنے ذبیحہ کے سرپر رکھے ۔اور خیمہ اجتماع کے دروازہ کے پاس اُسے ذبح کرے اورہارون کے بیٹے جوکاہن ہیں اُس کے خون کو مذبح پراُس کے گردا گرد چِھڑکیں ۔ 3 اورسلامتی کے ذبیحہ میں سے خداوند کی آتشین قُربانی کے لئے یہ چیزیں لائے۔چربی جو انتڑیوں کو ڈھانپتی ہے ۔اورتمام چربی جوانتڑیوں پر ہے ۔ 4 اوردونوں گردے اورچربی جوان پردونوں پہلوئوں میں ہے ۔اورکلیجہ کی جِھلّی ساتھ دونوں گردوں کے جُدا کرے ۔ 5 اورہارون کے بیٹے اُنہیں مذبح پر سوختنی قُربانی پرلکڑیوں کے اوپر جوآگ پرہیں ۔جلائیں کہ خداوند کے لئےخُوشبو دار آتشین قُربانی ہو۔ 6 اوراگر اُس کی قُربانی بھیڑبکری میں سے خُداوند کے لئےسلامتی کاذبیحہ ہو۔ تُو بے عیب نر یا مادہ لائے۔ 7 اوراگر اُس کی قُربانی برّہ ہو ۔ تُو اُسے خداوند کے سامنے لائے۔ 8 اپناہاتھ ذبیحہ کے سرپر رکھے ۔اور خیمہ اجتماع کے سامنے اُسے ذبح کرے ۔اورہارون کے بیٹے اس کاخون مذبح پراس کے گرداگرد چھڑکیں ۔ 9 اورسلامتی کے ذبیحہ میں سے خُدواند کی آتشین قُربانی کے لئے یہ چیزیں لائے ۔اُس کی پوری چربی بھری دُم جسے ریڑھ سے جُدا کرے ۔اورچربی جوانتڑیوں کو ڈھانپتی ہے اورتمام چربی جوانتڑیوں پر ہے ۔ 10 اوردُونوں گردے اورچربی جوان پردونوں پہلوئوں میں ہے ۔اورکلیجہ کی جِھلّی کے ساتھ دونوں گردوں کے علیٰحدہ کرے ۔ 11 اورکاہن اُنہیں مذبح پرجلائے ۔کہ خداوندکے لئے آتشین قُربانی کاکھاناہے ۔ 12 اوراگر اُس کی قُربانی بکری ہو۔تو اُسے خداوند کے آگے لائے۔ 13 اوراُس کےسرپر اپنا ہاتھ رکھے۔اور خیمہ اجتماع کےسامنے اُسے ذبح کرے ۔اورہارُون کے بیٹے اس کے خون کو مذبح پرا س کے گردا گرد چِھڑکیں ۔ 14 اوراس میں سے خداوندکی آتشین قُربانی کے لئے لائے۔چربی جوانتڑیوں کو ڈھانپتی ہے اورتمام چربی جوانتڑیوں پر ہے۔ 15 اوردونوں گردے اورچربی جوان پردونوں پہلوئوں میں ہے اورکلیجہ کی جِھلّی سمیت دونوں گردوں سے جدا کرے۔ 16 اورکاہن اُنہیں مذبح پرجلائےیہ آتشین قُربانی کاکھانا خوشبوکے لئے ہے ۔تمام چربی خداوندکی ہے۔ 17 تمہارے سب مسکنوں میں تمہاری پشتوں کے دوران میں یہ دائمی فرض ہوگا۔کہ چربی اورخون تم مت کھاؤ۔