زبُور غم زدہ کی دعا

1 ۔ ( میر مغّنی کے لئے زبور از داؤد) 2 ۔ کب تک اَے خُداوند ۔ کیا تُو مُجھے قطعا بھُولا رہے گا۔ کب تک اپنا چہرہ مُجھ سے چھُپائے رکھّے گا۔ 3 ۔ کب تک مَیں اپنے جی میں غم کرتا رہُوں ۔ اپنے دِل میں روز مرّہ رنج کِیا کرُوں کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سر بُلند رہے گا۔ 4 ۔ اَے خُداوند میرے خُدا توجُہ کر اَور میری سُن لے۔ میری آنکھیں روشن کر دے۔ ایسا نہ ہو کہ مَیں مَوت کی نیند سو جاؤں۔ 5 ۔ ایسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے کہ مَیں اِس پر غالِب آگیا ہُوں۔ ایسا نہ ہو کہ میرے مخالف میرے جُنبِش کھانے سے خُوش ہُوں۔ 6 ۔لیکن مَیں نے تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہَے میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہوگا۔ مَیں خُداوند کے لئے گاؤں گا۔ کیونکہ اُس نے مُجھ پر احسان کِیا ہَے۔